وزارت اطلاعات ونشریات
ای سی آئی نے رائے دہندگان کی بیداری کے لیے، آل انڈیا ریڈیو کے تعاون سے، ریڈیو سیریز – ’مت داتا جنکشن‘ کا آغاز کیا
پندرہ منٹ وقفہ کی 52 اقساط، ہر جمعہ کو، وودھ بھارتی اسٹیشنوں، ایف ایم رینبو، ایف ایم گولڈاور آل انڈیا ریڈیو کے پرائمری چینلز پر نشر کی جائیں گی
آل انڈیا ریڈیو کے 230چینلز پر، 23 زبانوں میں پروگرام نشر کیے جائیں گے
اداکار اور اسٹیٹ آئیکن شری پنکج ترپاٹھی ، مت داتا جنکشن کے آغاز میں شامل ہوئے – ای سی آئی کا قومی آئیکن قرار دیا گیا
مت داتا جنکشن کی پہلی قسط، 7 اکتوبر 2022 کو آن ایئر ہوگی
Posted On:
03 OCT 2022 5:38PM by PIB Delhi
اعلی انتخابی کمشنر شری راجیو کمار نے انتخابی کمشنر شری انوپ چندر پانڈے کے ساتھ ،آج نئی دہلی کے آکاشوانی رنگ بھون میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ،ایک سال تک چلنے والے ووٹر بیداری پروگرام - ’ مت داتا جنکشن‘ کا آغاز کیا۔ ’ مت داتا جنکشن ‘ ایک 52 اقساط کی ریڈیو سیریز ہے جسے ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے، آل انڈیا ریڈیو کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ اس موقع پر ای سی آئی کے سینئر افسران، سی ای او پرسار بھارتی، ڈی جی اے آئی آر نیوز اور ای سی آئی آئیکن اور اداکار شری پنکج ترپاٹھی بھی موجود تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی جناب راجیو کمار نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو کے تعاون سے تیار کیا جانے والا پروگرام مت داتا جنکشن، ملک بھر کے ووٹروں سے جڑنے کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہوگا۔ معلومات اور تفریح کے امتزاج کے طور پر یہ پروگرام خاص طور پر شہری احساس کے جمود کو دور کرنے اور سامعین کو ایک انٹرایکٹو کمیونیکیشن فارمیٹ میں آزاد، منصفانہ، شفاف، ترغیب سے پاک، قابل رسائی اور جامع انتخابات کے انعقاد میں انتخابی عمل کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، ای سی آئی کے ساتھ وابستگی کے لیے اداکار اور ای سی آئی اسٹیٹ آئیکن شری پنکج ترپاٹھی کی تعریف کرتے ہوئے، سی ای سی شری راجیو کمار نے اعلان کیا کہ مقصد کے تئیں ان کی وابستگی اورملک بھر سے وسیع اپیل کو مدنظر رکھتے ہوئے ،شری پنکج ترپاٹھی ،اب ہندوستان کے انتخابی کمیشن کے لیے، نیشنل آئیکن ہوں گے۔
ای سی شری انوپ چندر پانڈے نے تقریب کے آغاز کے دوران یاد دہانی کرائی کہ قدیم زمانے سے آل انڈیا ریڈیو اپنی آواز کی اپیل اور جمہوری جذبے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ،ایک افسانوی کہانی کار کے طور پر ،عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ ملک میں پہلے ہی عام انتخابات کے بعد سے، آل انڈیا ریڈیو، اپنی وسیع کوریج اور متنوع سامعین تک رسائی کے ساتھ، ملک بھر کے شہریوں کے ساتھ رابطے کا ایک بنیادی ذریعہ رہا ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، شری پنکج ترپاٹھی نے پہلی بار ووٹر بننے کی اپنی یادوں کو شراکت کیا اور کہا کہ کس طرح اس عمل نے انہیں نہ صرف متدان کا حق دیا بلکہ جمہوریت میں ایک معاون آواز کے طور پر سمان بھی دیا۔ ووٹروں تک پہنچنے کے لیے ای سی آئی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے تمام نوجوان ووٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے جمہوری انتخاب کی عکاسی کرنے اور ان کی آواز کو سنانے کے لیے انتخابات میں فعال طور پر حصہ لیں۔
اپنے خطبہ استقبالیہ میں، ڈائریکٹر جنرل (میڈیا) محترمہ شیفالی شرن نے – ’مت داتاجنکشن: ہر ووٹر کا اپنا اسٹیشن‘ پروگرام کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ای سی آئی اور اے آئی آر، دو مشہور ادارے، جو اپنی ساکھ اور نچلی سطح پر رابطے کے لیے مشہور ہیں، ایک جامع تعاون میں یکجا ہوئے ہیں، تلکہ وسیع پیمانے پر رسائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
پندرہ منٹ کا یہ پروگرام ،ہر جمعہ کوشام 7 سے 9 بجے کے دوران آل انڈیا ریڈیو نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا جس میں 25 ایف ایم اسٹیشنوں، 4 ایف ایم گولڈ اسٹیشنوں، 42 وودھ بھارتی اسٹیشنوں، اور 159 بنیادی چینلز/مقامی ریڈیو اسٹیشنوں سے اس پروگرام کو 23 زبانوں میں، یعنی آسامی ، بنگالی، انگریزی، گجراتی، ہندی، کنڑ، کشمیری، کونکنی، ملیالم، منی پوری، مراٹھی، نیپالی، اڑیہ، پنجابی، سنسکرت، سندھی، تامل، تیلگو، اردو، بوڈو، سنتھالی، میتھلی، اور ڈوگری میں نشر کیا جائے گا۔
اس 52اقساط کی سیریز میں ووٹرز کے نقطہ نظر سے انتخاب اور متعلقہ عمل کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس میں ووٹر کے اندراج، باخبر اور اخلاقی ووٹنگ، ووٹ کی قدر، جامع اور قابل رسائی انتخابات، ضابطہ اخلاق، آئی ٹی ایپلی کیشنز، ای وی ایم، انتخابی عہدیداروں کی کہانیاں، بی ایل اوز وغیرہ کی موضوعاتی اقساط ہوں گے۔ تمام اقساط میں ،انٹرایکٹو پیغامات شامل ہیں جن کا مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اہل شہری اور خاص طور پر نوجوان اور پہلی بار ووٹ دینے والے ووٹ ڈالیں اور انتخابات کے دوران باخبر رہتے ہوئےفیصلہ کریں۔ یہ سیریز انفوٹینمنٹ پروگرام کی صنف میں ہوگی ،جس میں ڈرامہ، کہانی سنانے، کوئز، ماہرین کے انٹرویو، اور ہر ایپی سوڈ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایس وی ای ای پی (نظام وارووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت) ڈویژن کے ذریعہ تیار کردہ گانوں کا کلیڈوسکوپ ہوگا۔ اس پروگرام میں ایک سیٹیزن کارنربھی شامل ہے جس میں کوئی بھی شہری ،انتخابات کو شمولیاتی اور شراکتی بنانے کے لیے، کوئی سوال پوچھ سکتا ہے یا تجاویز بھی دے سکتا ہے۔
’ووٹر کے اندراج‘ کے موضوع پر پروگرام کی پہلی قسط، 7 اکتوبر 2022 ،بروز جمعہ ،شام 7 بجکر 25 منٹ پر نشر کی جائے گی۔ شہری پروگرام ’ٹوئٹر پر airnewsalerts @اور ECISVEEP @، نیوز آن ایئر‘ ایپ اور ای سی آئی اور آل انڈیا ریڈیو کے یوٹیوب چینلز پر بھی سن سکتے ہیں۔ ٹیون ان کریں اور ہندوستان کی متحرک جمہوریت کا حصہ بنیں۔
*****
U.No.11005
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1864864)
Visitor Counter : 140