شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے بلاس پور سے اندور کے درمیان براہ راست پروازوں کا افتتاح کیا


ان شہروں کے درمیان بہتر فضائی کنکٹی وٹی خطے میں سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گی: جناب سندھیا

Posted On: 03 OCT 2022 7:07PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے ساتھ آج  3 اکتوبر 2022 کو بلاس پور سے اندور کے لیے براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔

یہ پرواز 3 اکتوبر 2022 (آج) سے بلاسپور-اندور-بلاسپور کے درمیان چلائی جائے گی۔ یہ اس روٹ پر ہر پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلے گی۔

Image

 

اپنے خطاب میں، شہری ہوابازی کے وزیر، جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ ’’یہ نئی فضائی کنکٹی وٹی  دونوں ریاستوں کے لوگوں کو سہولت فراہم کرے گی اور خطوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ہوگی۔ وزیر موصوف  نے  کہا کہ ان کی  وزارت 2026 تک ہیلی پورٹس اور واٹر ایروڈومز سمیت 200 مقامات پر کام کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت شہری ہوا بازی کے شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور ملک کے ہر حصے میں ہوائی  کنکٹی وتی  کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بلاس پور اور اندور بالترتیب چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے نمایاں شہر ہیں۔ ان شہروں کے درمیان بہتر فضائی کنکٹی وٹی  خطے میں سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ان کی مجموعی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

Image

 

الائنس ایئر کی فلائٹ 9  آئی691 بلاسپور سے 1135 بجے روانہ ہوگی  اور 1325 بجے اندور پہنچے گی۔  ابتدائی طور پر اس کا کرایہ    سب کچھ شامل کرکے 2,847 روپے ہوگا ۔ فلائٹ 9 آئی  692 اندور سے 1355 بجے روانہ ہوگی  اور 1545 بجے بلاس پور پہنچےگی جس کے لئے ابتدائی طور پر  کرایہ  3,218  روپے ہوگا۔

افتتاح کے موقع پر مدھیہ پردیش کےآبی  وسائل کے وزیر جناب تلسی سلاوت، ضلع بلاس پور کے انچارج وزیر جناب جے سنگھ اگروال، بلاس پور کے رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب  ارون ساؤ ، اندور کے رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب شنکر لالوانی، بلاس پور کے رکن اسمبلی جناب شیلیش پانڈے،  بلہا کے رکن اسمبلی جناب دھرم لال کوشک، بلاس پور کی میونسپل کارپوریشن کے میئر جناب رام چرن یادو، چھتیس گڑھ حکومت کے پارلیمانی سکریٹری جناب  محترمہ رشمی آشیش سنگھ  ہوا بازی کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اوشا پاڑھی، اے آئی اے ایچ ایل کے سی ایم ڈی جناب  وکرم دیو دت، الائنس ایئر  کے  سی ای او جناب ونیت سود، شہری ہوابازی کی وزارت، اے اے آئی   الائنس ایئر  اور  بلاسپور اور اندور کی مقامی انتظامیہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-11010


(Release ID: 1864862) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi