سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نےسی ایس آئی آر کا 81 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 29 SEP 2022 4:03PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق سے متعلق کونسل(سی ایس آئی آر) 26 ستمبر 1942 کو قائم کی گئی تھی۔ بھارت  کی سب سے بڑی آر اینڈ ڈی تنظیموں میں سے ایک  یہ تنظیم اس سال اپنا 81 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ ملک بھر میں پھیلی 37 لیباریٹریوں نے اس مخصوص دن کو اپنی اپنی جگہ  منایا ۔ دہلی میں قائم سی ایس آئی آر لیباریٹری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) نے 27 ستمبر 2022 کوقومی زرعی سائنس کمپلیکس (این اے ایس سی)، ٹوڈا پور، نئی دہلی میں 81 واں یوم تاسیس منایا۔

یوم تاسیس کی  اہم تقریب سے پہلے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے 27 ستمبر 2022 کو صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک وویکانند ہال، این آئی ایس سی پی آر ، پوسا کیمپس، نئی دہلی میں ایک اوپن ڈے پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر 130 اسکولی طلباء نے این آئی ایس سی پی آر اور مختلف ادارہ سہولیات کا دورہ کیا ۔ این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں  مستقبل میں روشن مستقبل  کےلئے ترغیب دی۔ طلبا- سائنسداں کو جوڑنے والے اس اجلاس کے پہلے دن سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  کے چیف سائنسداں  ڈاکٹر جی مہیش نے ایک خصوصی لیکچر دیا۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  کے چیف سائنسداں ڈاکٹر ایم رئیس، این آئی ایس سی پی آر میں سی ایس آئی آر کے 81ویں یوم تاسیس کی تقریب کے چیف کوآرڈینیٹر اور این آئی ایس سی پی آر،جگیاساکے سینئر پرنسپل سائنسدان اور کوآرڈینیٹر جناب سی بی سنگھ نے بھی طلباء کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اوپنے ڈے پروگرام کے دوران این آئی ایس سی پی آر کی اشاعتوں کی نمائش، آیور واٹیکا اورآر ایچ ایم ڈی دورہ کرنے والے طلباء کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز تھے۔ این آئی ایس سی پی آر کے اس ماہانہ مقبول سائنس ہندی میگزین وگیان پرگتی کا خصوصی شمارے کو بھی طلباء میں تقسیم کیا گیا جو سائنس کو مقبول بنانے میں  شامل بھارتی تنظیموں پر مرکوز ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A7RA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TO4A.jpg

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر میں اوپن ڈے اورنمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے 130 طلباء نے ادارہ کا دورہ کیا اور انہیں سائنسدانوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HABC.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D2PW.jpg

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے چیف سائنسداں ڈاکٹر جی مہیش اوپن ڈے (بائی تصویر) میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جبکہ دائیں تصویر میں انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر سمن رے کیمپس میں آیور واٹیکا کے دواؤں کے پودوں کی وضاحت کرتے ہوئے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اور پالیسی ریسرچ این اےایس سی نے 27 ستمبر 2022 کو نئی دہلی میں 81 واں یوم تاسیس منایا۔ معزز مہمان پروفیسر وریندر کے وجے،آئی آر ای ڈی اے کے چیئر پروفیسر،سی آر ڈی ٹی ،آئی آئی ٹی  دہلی اور نیشنل کوآرڈینیٹر،انت بھارت ابھیان(یو بی اے) اور سی ایس آئی آر –این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس  کےسابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک جین نے اس تقریب میں شرکت کی۔ یوم تاسیس تقریب کے دوران، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ایک کتاب بھی جاری کی گئی جو سائنس مواصلاتی ادب کے فارمیٹس پر مرکوز تھی۔ یہ کتاب سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے اسٹڈیز ان سائنس کمیونیکیشن ڈویژن کی  جانب سے منعقد کی گئی ایک ورکشاپ کےنتیجے میں جس کا مقصد بھارت کی علاقائی زبانوں میں سائنسی معلومات فراہم کرنا ہے۔اس کتاب کے مصنفین نے ممتازفارمیٹس جیسے سائنس فکشن، شاعری،کٹھ پتلی، سائنس بلاگ وغیرہ پر  تبادلہ خیال کیا ہے ۔ دہلی  کے چار مصنفین ڈاکٹر مدھو پنت (سابق ڈائریکٹر، نیشنل بال بھون)، شری رگھوور دت ریکھاری (سابق ایڈیٹر- ایجاد انٹیلی جنس اور اویشکار) ، ڈاکٹر منیش موہن گور (سائنس دان، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر اور ایڈیٹر، وگیان پرگتی) اور محترمہ شوبھدا کپل (اسسٹنٹ ایڈیٹر، وگیان پرگتی) کتاب کی ریلیز کے اس موقع پرموجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EOFG.jpg

 

سی ایس آئی آر کے یوم تاسیس کے موقع پر سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آرکی طرف سے سائنس کمیونیکیشن فارمیٹس پر شائع کردہ کتاب بھی جاری کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00685BQ.jpg

این اے ایس سی نئی دہلی میں سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے زیر اہتمام  منعقد سی ایس آئی آر کے 81ویں یوم تاسیس کی  افتتاحی تقریب کی ایک جھلک۔

یوم تاسیس تقریب کے دوران، معزز مہمانوں نے این آئی ایس سی پی آر  عملےکے ریٹائر ہونے والوں ،عہدے کی 25 سال کی مدت کی تکمیل اور 10ویں اور 12ویں کلاس کے شاندار طلبا کو انعامات تقسیم کیے۔این آئی ایس سی پی آر کے اسٹاف ممبروں نے مختلف موضوعات پر ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کےچیف سائنسداں ڈاکٹر محمد رئیس نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

سی ایس آئی آر کے جوائنٹ سکریٹری نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کا دورہ کیا۔

سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی نے ہندی مہینے کے اختتامی پروگرام کا اہتمام کیا۔سی ایس آئی آر کے جوائنٹ سکریٹری، مہندر کمار گپتا نےاین آئی ایس سی پی آر کا دورہ کیا اور 28 ستمبر 2022 کو اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ جناب گپتا نے ہربیریم، پاپولر سائنس ڈویژن،آئی ٹی ڈویژن اوراین آئی ایس سی پی آر کے پرنٹنگ یونٹ کا دورہ کیا اور متعلقہ ڈویژنوں کے سائنسدانوں  کے ساتھ بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007O9IC.jpg

 

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال،نے ادارے کا دورہ کرنے پر جناب سی ایس آئی آر کے جے ایس کا خیر مقدم کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0089QLK.jpg

 

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آرمیں  سی ایس آئی آر کے، جے ایس، جناب  ایم کے گپتا اپنی تقریر کرتے ہوئے۔

ہندی تقریب میں، پروفیسر رنجنا اگروال نے جناب  گپتا کا باضابطہ طور پر پودے، یادگاری نشان اور انسٹی ٹیوٹ کی اشاعتوں کے ایک  مجموعے کے ساتھ استقبال کیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں پروفیسر اگروال نے کہا کہ این آئی ایس سی پی آر نے ہندی زبان کے ذریعہ سائنس اور سماج سےواقف کرانے میں بہت زیادہ تعاون دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وگیان پرگتی میگزین نے حال ہی میں سرکاری زبان کے محکمے، وزارت داخلہ کاحکومت کا باوقار قومی ایوارڈ ’کرتی پرسکار‘حاصل کیا ہے۔جو اس بات کا اشارہ ہے کہ این آئی ایس سی پی آر ہندی زبان میں اچھا کام کر رہا ہے۔ اصل ہندی تحقیقی جریدہ ’’بھارتیہ وگیانک ایوم اودیوگک انوسندھان پتریکا‘‘کے نام سے این آئی ایس سی پی آر کے ذریعہ 1993 سے شائع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس وی اے ایس ٹی آئی کے(سواستک) انسٹی ٹیوٹ کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے ذریعہ ہندی اور ملک کی دیگر علاقائی زبانوں میں سائنسی طور پر توثیق شدہ روایتی علم کومشترک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے جے ایس کواس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر، سائنس مواصلات اور پالیسی  مطالعات  سے متعلق  تمام تر لازمی سرگرمیاں ہندی میں  انجام دیتا رہے گا۔

اس موقع پر سی ایس آئی آر کے جوائنٹ سکریٹری  جناب مہیندر کمار گپتا نے کہا کہ وہ بچپن میں ’وگیان پرگتی‘ کو شوق سے پڑھا کرتے تھے اور وہ اپنے ہم  عصر ساتھیوں کے ساتھ میگزین میں شائع ہونے والے سائنسی مواد پر تبادلہ خیال کیا کرتے تھے۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ این آئی ایس سی پی آر کےسائنس میگزین ’وگیان پرگتی‘ نے ان کی سائنس کے مطالعے میں دلچسپی پیدا کرنے میں کلیدی  رول ادا کیا ہے۔ جناب گپتا نے مزید کہا کہ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  سائنس  سے متعلق پالیسی اور سائنس مواصلات کے اپنے بنیادی شعبوں میں بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے ذریعہ ہندی مہینے کے دوران منعقد کئے گئے مختلف مقابلوں میں  کامیاب ہونے والے تمام افراد کو انعامات تقسیم کئے۔

 

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.10990



(Release ID: 1864729) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Telugu