عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اودھم پور’ دشا ‘میٹنگ کی صدارت کی ، دیوکا پروجیکٹ کاآخری مرحلہ اس سال کے آخر سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا، اودھم پور کو پی ایم جی ا یس وائی میں بھارت کے چوٹی کے ضلع میں شمار کیا گیا ہے


مرکزی وزیر نے’ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘ کے لئے منتخب کئے گئے کالاری مل پروڈکٹ کاجائزہ لیا

گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھم پور  جس نے نیٹ داخلہ امتحان کےلئےاندراج کیا ہے ، توقع ہے کہ ا گلے سال تک ایم بی بی ایس کا پہلا بیچ شروع کردے گی: ڈاکٹر جتیندرسنگھ

Posted On: 01 OCT 2022 7:14PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیرمملکت (آزادنہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے و عوامی شکایات اور پنشن کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج جمو ں کے اودھم پورمیں کہا ہے کہ شمالی ہندوستان کاپہلا قومی دیویکا کا دریا کے احیا کا قومی پروجیکٹ  اگلے دو۔ تین مہینے کے اندر اس سال کےآخر سے پہلے پوری طرح مکمل کرلیا جائے گا۔

ٹھیکہ ٹینے والی ایجنسی کے غیرذمہ د ارانہ رویہ کی وجہ سے تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جاجن سے شروع کیا گیا اس پروجیکٹ کی مرکز کی جانب سے براہ راست  نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کے آخری مرحلہ پر کام کو تیز کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں اور یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ جاری کام کے پیش نظر لوگوں کو ہونےوالی کسی قسم کی دشواری سے دور رکھاجائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ جو آج اُدھم پور میں ہیں نے  ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (دشا) کی میٹنگ کی صدارت  کریں گے۔  انہوں  نے انتظامیہ کو یہ ہدایات  بھی جاری کیں کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ادھم پور جس نے نیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے اندراج کرایا ہے توقع ہے کہ اگلے سال تک ایم بی بی ایس کا پہلا بیچ خود بخود شروع ہو جائے۔

 

 

انہوں نے لگاتار پچھلے تین برسوں سے پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر میں ہندوستان کے سرفہرست اضلاع میں ادھم پور کو ہندوستان کے چوٹی کے ضلعوں میں شمار کرنے کے لئے انتظامیہ کی ستائش کی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منتخب نمائندوں اور پی آر آئیز کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ  صنعت کاری کے شعبے اور نیچر سے متعلق حکمت عملی بنائیں تاکہ ادھم پور میں  آنے والے نئے صنعتی علاقوں کولایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ  "ایک ضلع ایک پروڈکٹ" پروگرام کے تحت دودھ کی مصنوعات "کالاری" کو مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے میں نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھم پور ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن لال چند، ڈی ڈی سی کی وائس چیئرپرسن جوہی منہاس، ادھم پور پٹھانیاکی  ڈپٹی کمشنر کریتیکا جیوتسنا، ایس ایس پی ڈاکٹر ونود کمار، ایم سی  کے صدر  ڈاکٹر جوگیشور گپتا، صدر ایم سی چنئی  مانک گپتا، ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اوردشا کمیٹی دیگر نامزد کردہ ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی/سیکٹرل افسران بھی  میٹنگ میں موجود تھے۔

ضلع کے مختلف شعبوں میں لاگو کی جارہیں مختلف سی ایس ایس اسکیموں  پرموضوعات پرمبنی تبادلہ خیال جاری ہے ، جن میں 2021-22 کے ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ اور 2022-23 کے تحت مالیاتی پیشرفت، ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ کے تحت مالی/فزیکل پیشرفت بشمول سی ایس ایس اور قرض 2022-23 کے ضلع کیپکس بجٹ کے تحت تحت فزیکل پروگریس  ،دوبارہ گاؤں کی جانب واپسی کی اسکیم کی کیفیت ، زراعت، باغبانی، مویشی پروری، ریشم کی کھیتی، قومی دیہی ذریعہ معاش مشن،  قومی شہری ذریعہ معاش مشن، فوڈ سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز، ممکن اسکیم، صنعتیں، دستکاری، ہتھ کرگھا ، نوجوانوں کی خدمات اورکھیلوں کامحکمہ ، سماجی تحفظ اسکیم/ مدرا قرض، پی ڈبلیو ڈی، پردھان منتری آواس یوجنا (شہری)، پی ایم سواندھی اسکیم، منریگا، امرت سروور، پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین)، سوچھ بھارت مشن، 14ویں ایف سی، تعلیم، صحت، سماجی بہبود، آئی سی ڈی ایس، محکمہ سیاحت، پی ایم جی ایس وائی، ریونیو، جل جیون مشن، بجلی  کے فروغ کامحکمہ اور سستے منصوبے وغیرہ شامل ہیں ۔

 

 

شروع میں اودھم پور کی ضلع ترقیاتی کمشنر کریتیکا جیوتسنا نے مرکزی وزیر کا ضلع ادھم پور کا دورہ کرنے پر خیرمقدم کیا اورانہیں میگا پروجکٹو کے علاوہ ضلع میں نافذ کی جارہی دشا کے تحت شامل  مختلف فلیگ شپ پروگراموں/اسکیموں کے تحت سال 2021-22 کے دوران حاصل کی گئی فزیکل/مالی پیش رفت کا سیکٹر وار تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔ انہوں نے چیئرپرسن کو میگا پرجیکٹس بشمول مقدس دریا دیویکا کی آلودگی میں کمی، یوگا بین الاقوامی مانتلائی، چنانی سدھماہادیو روڈ (قومی شاہراہ 244) ، قوی شاہراہ (این ایچ 44)کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ادھم پور سے چنانی، منتلائی اور سدھمہادیو وغیرہ میں سیاحوں کی سہولتوں کے فروغ اور ترقی کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔

ڈاکٹر سنگھ نے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے شروع کی گئی تمام اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مختلف محکموں کے ضلع سطح کے سربراہوں نے مرکزی وزیر کو شروع کی گئی مختلف اسکیموں کی صورتحال اور ان کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔ مرکزی وزیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسکیموں کے موثر نفاذ اور تمام اسکیموں کے تحت 100فیصد اہل استفادہ کنندگان کی کوریج کے لیے اپنے افرادی قوت ا ورمشینری کو بروئے کارلائے اورکوئی بھی اہل مستفید ان اسکیموں کےفائدے سے محروم نہ رہے ۔مرکزی وزیرمملکت نے تمام افسران کو نچلی سطح پر بہتر نتائج کے لیے تال میل سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ پی آر آئی کے ساتھ رابطے میں رہیں، باقاعدگی سے دورے کریں اور صرف دور دراز کےتمام لاقوں میں کیمپوں کا اہتمام کریں تاکہ لوگوں کو ان سکیموں کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔

پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی ) ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ 14 ایف سی، ایس بی ایم -جی کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کئے گئے تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوں۔ مرکزی وزیر نے صحت کے شعبے کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لوگوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے اور اس سلسلے میں سی ایم او کو پی آر آئی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو نچلی سطح پر بہتر نتائج کے لیے کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی وائی ایس ایس او کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گرام پنچایت سطح پر سنسد کھیل اسپردھا کے تحت کھیلوں اور بیداری کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں۔

چیئرمین نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع میں جاری فلیگ شپ ا سکیموں اور دیگر پراجیکٹس کے ترقیاتی کاموں کا آغاز پی آر آئیز کے ممبران کے صلاح مشورہ سے کیا جائے۔ مزید یہ کہ پی ایم جی ایس وائی اور پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام پروجیکٹوں میں معیاری کام کو یقینی بنائیں اور اگر معیار درست نہیں ہے تو پی آر آئی اور یو ایل بی کے منتخب ممبران اسے ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لائیں گے۔

اس سے قبل ادھم پور پہنچنے پر مرکزی وزیر نے ڈاک بنگلو کے احاطے میں پودا لگایا، انہوں نے کہا کہ شجرکاری ماحول کو محفوظ رکھنے کاایک اٹوٹ اور ہر شخص کو فطرت کی حفاظت کے لیے کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے۔

ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن لال چند،  بی ڈی سی و پی آر آئی  کی وائس چیئرپرسن نے ضلع میں مرکزی اسپانسر شدہ مختلف اسکیموں کے مؤثر نفاذ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے غوروخوض کے لئے چی ئرمین کے سامنے بہت سی مانگیں بھی رکھیں۔  معزز چیئرمین نے ان کے مطالبات کو غورسے سنا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مناسب کارروائی کرے کہ حقیقی مطالبات کو پیش کیا جائے اور بروقت پورا کیا جائے۔

 

************

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.10989

 


(Release ID: 1864719) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi