وزارت دفاع

ملٹری نرسنگ سروس(فوجی نرسنگ خدمات) اپنی 97 ویں یوم تاسیس تقریبات منا رہی ہے

Posted On: 01 OCT 2022 7:00PM by PIB Delhi

حوصلے ، ہمدردی اور دیکھ بھال کی شاندار کہانیوں کو یاد کرتے ہوئے، ملٹری نرسنگ سروس(فوجی نرسنگ خدمات) نےپہلی  اکتوبر 2022 کو اپنی 97 ویں یوم تاسیس  تقریبات منائیں۔

اس موقع کو منانے کے لئے  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری سروس  کی میجر جنرل اسمیتا دیورانی نےقومی جنگی یادگار پر گل دائرہ نظر کیا اوراس طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے عہدے کے دوران سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MAV2.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021ZZJ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039NAD.jpg

 

عزم اور لگن کے ایک اور سال کے آغاز کے موقع پر، فلورنس نائٹنگیل کی حلف برداری، اور دہلی گیریژن کے ایم این ایس افسران کے ذریعہ کیک کاٹنے کی یہ تقریب دہلی کے کینٹ علاقے میں  ایم این ایس آفیسرز میس، آرمی اسپتال (آراینڈ آر) میں منعقد کی گئی۔

اس موقع کو منانے کے لیے ایم این ایس آفیسرس میس اے ایچ (آر اینڈ آر) دہلی کینٹ میں ایک  سماجی گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر فوجی عملے کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے ڈی جی اے ایف ایم ایس کے ساتھ ساتھ  تینوں خدمات کے اسٹیشن کے سینئر افسران اور ایم این ایس کے تجربہ کار افسران نے بھی شرکت کی۔

ملٹری نرسنگ سروس مسلح افواج کی خواتین پر مشتمل واحد  کور ہے جو سال 1888 میں  شروع ہوئی تھی، 10 تربیت یافتہ برطانوی نرسوں پر مشتمل پہلا بیچ ممبئی پہنچاتاکہ بھارت کے فوجی اسپتالوں میں نرسنگ کا انتظام منعقد کیا جاسکے۔ اسے 1893 میں انڈین آرمی نرسنگ سروسز (آئی اے این ایس) اور 1902 میں بھارت کی  کوئین الگزاندریہ ملٹری نرسنگ سروس ({I}کیو اے ایم این ایس) کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران، ٹیمپریری انڈیا نرسنگ سروس (ٹی آئی این ایس)زخمیو فوجیوں کو نرسنگ کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

بھارتی فوج کے لئے مستقل نرسنگ سروس 01 اکتوبر 1926 کو ہندوستانی فوج کے حصے کے طور پرتشکیل دی گئی تھی اور اسے انڈین ملٹری نرسنگ سروس (آئی ایم این ایس) کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔آئی ایم این ایس نے ایک شروعات کی اور اس کے کام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ 15ستمبر 1943 کو فوجی قراداد کے نفاذ کے ساتھ ہی ملٹری نرسنگ سروس کو مستقل طور پر مسلح افواج کے حصے کے طور پر قائم کیا گیا اور سروس کے ممبران کمیشنڈ آفیسرس بن گئے۔

ملٹری نرسنگ سروس کا مشن امن کے دوراور جنگ دونوں میں ’مریضوں کی بہترین دیکھ بھال ‘ ہے۔ ملٹری نرسنگ سروس کے افسران صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں اے ایف ایم ایس کے فریقوں کے تبدیل ہوتے ہوئے اور بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے میں ہمیشہ لچکدار رہے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں صف اول کے جانباز بن گئے ہیں۔آج ملٹری نرسنگ سروس کا شمار دنیا کی بہترین آرمی نرسنگ سروسز میں ہوتا ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.10985



(Release ID: 1864669) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi