اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل-وزاگ اسٹیل میں گاندھی جینتی تقریبات


جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی نے مہینہ بھر چلنے والی سوچھتا 2.0 خصوصی مہم کا آغاز کیا

Posted On: 02 OCT 2022 6:17PM by PIB Delhi

وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ (آر آئی این ایل) نے آج اکونا گرام میں مہاتما گاندھی جینتی منانے میں قوم کا ساتھ دیا۔ جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل نے وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کی اکونا گرام ٹاؤن شپ میں سیکٹر 8 کے مہاتما گاندھی پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب اتل بھٹ نے کہا کہ عدم تشدد اور سچائی کی اپنی مضبوط فلاسفی کے ساتھ مہاتما گاندھی نے دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ سامنے کا راستہ ہو سکتا ہے کہ آسان نہ ہو، لیکن اپنا مقصد حاصل کرنے کا یہ سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

image001RTYO.jpg

اس موقع پر بھگوت گیتا، قرآن، گروگرنتھ صاحب، بدھ پروچنم ، بائبل وغیرہ پڑھی گئیں۔ وسٹیل مہیلا سمیتھی کے ارکان نے اس موقع پر بھجن گائے۔ اس کے بعد سی ایم ڈی ڈائرکٹر ز اور حاضرین نے سوچھتا کا عہد لیا۔

image00294Z2.jpg

انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ کے محکمے، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن وزارت، حکومت ہند کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی این آئی آر ایل نے خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کا آغاز کیا، جو آر آئی این ایل کی جانب سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک  چلائی جائے گی۔

خصوصی سوچھتا مہم کے دوران جگہ کے بندوبست، کوڑے کرکٹ کے بندوبست، ریکارڈ بندوبست اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پلانٹ اور کانوں کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی عوامی مہمات، بال سوچھتا جاگرتی، اسکولی بچوں کے لئے ذاتی صفائی ستھرائی کا بیداری پروگرام اور ہائی اسکول کی طالبات کے لئے ماہواری کے دوران حفظان صحت کے تئیں بیداری کا پروگرام پریورتن کے علاوہ صفائی پکھواڑہ میں سوتی کپڑے کے بنے تھیلوں کی تقسیم جیسے اقدمات کئے جائیں گے۔

جناب اتل بھٹ نے ڈاکٹر ایس کرن کمار، اے ایم این او، جی وی ایم سی، گازوواکا کو گھروں سے کورا اکٹھا کرنے والی گاڑی اور ہاتھ گاڑی سونپی، جس سے وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کے اطراف کے علاقوں میں کوڑا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے بعد جناب اتل بھٹ نے سیکٹر 8، مہاتما گاندھی پارک اور سیکٹر 8 کمپلکس میں جوگنگ کے دوران کوڑا اٹھانے کی سرگرمی کا آغاز کیا۔ جناب اتل بھٹ ، محترمہ نوپور بھٹ اور ڈائرکٹر زنے سیکٹر 8 کے شاپنگ کمپلیکس میں کنٹریکٹ ورکروں میں کپڑے سے بنے تھیلے تقسیم کئے۔

آر آئی این ایل کے سینئر افسران ، ایس ای اے کے نمائندے، یونین لیڈر، ایس سی ایس ٹی تنظیموں کے نمائندے اور متعلقہ خواتین نے بھی اس میں شرکت کی اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا




(Release ID: 1864623) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Telugu