بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے سیوا پکھواڑہ کے حصے کے طور پر وی او سی پورٹ میں شجرکاری کی عوامی مہم کا آغاز کیا
بندرگاہ کی 16.5 ایکڑ زمین پر 1500 ملازمین نے 10000 سے زیادہ پودے لگائے
Posted On:
01 OCT 2022 6:46PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج توتی کورن ، تمل ناڈو یں سیوا پکھواڑہ کے حصے کے طور پر وی او چدمبرنار پورٹ کے زیر اہتمام شجرکاری کی عوامی مہم کا افتتاح کیا۔ بندگاہ کی 16.5 ایکڑ سے زیادہ کی آراضی پر ڈیڑھ ہزار ملازمین نے دس ہزار سے زیادہ پودے لگائے۔ سیوا پکھواڑہ سترہ ستمبر سے دو اکتوبر 2022 تک وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی اور ان کے کاموں کے جشن کے طور پر منایا جا رہاہے۔
جناب سونووال کی موجودگی میں دس ہزار سے زیادہ پودے لگائےگئے، جن میں انڈین روزوڈ، نیم، کینو، کٹہل، آم، جامن، ارجن وغیرہ شامل ہیں۔ پورٹ کے افسران اور عملے کے افراد، ٹرمنل آپریٹرز اور بندرگاہ کے استعمال سے متعلق دیگر افراد نے شجرکاری کی مہم میں حصہ لیا، جن کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زیادہ تھی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنا ب سربا نند سونووال نے کہا کہ ‘‘ مجھے خوشی ہے کہ وی او سی پورٹ اتھارٹی نے سیوا پکھواڑہ کے حصے کے طور پر شجرکاری کی عوامی مہم کا اہتمام کیا تاکہ عزت مآب وزیراعظم کی خواہش کے مطابق پائیدار ماحولیات حاصل ہو۔ وزیراعظم کی زندگی اور ان کے کام ہم سب کے لئے ایک تحریک ہیں کہ قوم کی تعمیر کے کام میں لگ جائیں اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک نیا ہندوستان بنائیں۔
وی او چدمبرنار پورٹ ایسے کئی اقدامات کر رہا ہے، جو اسے ماحولیات کے لئے سازگار بندرگاہ بنائیں گے۔ ان میں جہازوں کو شور پاور سپلائی، شجرکاری کی مہم، چھتوں پر شمسی پاور پلانٹوں کی تنصیب، ونڈ انرجی، ایل ای ڈی روشنیاں اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے چارجنگ اسٹیشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1864367)
Visitor Counter : 132