مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند نے سوچھ سرویکشن 2022 کے نتائج کا اعلان کیا


اندور لگاتار چھٹے سال ہندوستان کا سب سے صاف ستھرا شہر، اور ہندوستان کا پہلا سات ستارہ کوڑا کرکٹ سے پاک شہر ہے

مدھیہ پردیش سو سے زیادہ یو ایل بی زمرے میں سب سے صاف ستھری ریاست، تریپورہ سو سے کم یو ایل بی زمرے میں میں سب سے صاف ستھری ریاست ہے

Posted On: 01 OCT 2022 7:38PM by PIB Delhi

ہندوستان نے سوچھ بھارت مشن کے 8 سال اور ایس بی ایم-اربن 2.0 کی پہلی سالگرہ شاندار انداز میں منائی جب کہ صدر دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (MoHUA) کے ذریعہ منعقدہ سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کے حصے کے طور پر آزادی@75 سوچھ سرویکشن 2022 کی ایوارڈ تقریب میں صاف ستھری ریاستوں اور شہروں کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ سوچھ سرویکشن 2022 کے تحت قصبوں/شہروں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے صفائی کے لیے کیے گئے اچھے کام کو تسلیم کرنے اور شہروں کے لیے کوڑے سے پاک ستارے کی درجہ بندی کے سرٹیفیکیشن دینے کے لیے منعقد کی گئی ایوارڈ تقریب میں دن بھر مختلف زمروں کے تحت 160 سے زیادہ ایوارڈز دیے گئے۔

صدر جمہوریہ نے باضابطہ طور پر سوچھ سرویکشن 2022 کا ڈیش بورڈ جاری کیا اور سرکردہ 12 ایوارڈ پیش کیے۔ پائیداری اور گڈ گورننس کی ایک متاثر کن نمائش میں، جھیلوں اور محلات کا شہر اندور، ’1 لاکھ سے زیادہ آبادی‘ کے زمرے میں مسلسل چھٹے سال صاف ترین شہر کا اعزاز حاصل کر گیا، جب کہ سورت کو لگاتار دوسری بار دوسرا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا۔ نوی ممبئی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ ’1 لاکھ سے کم‘ کی آبادی کے زمرے میں، مہاراشٹر کے پنچگنی اور کراڈ نے بالترتیب پہلا اور تیسرا مقام حاصل کیا، جبکہ چھتیس گڑھ کے پٹن نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ تروپتی کو صفائی مترا تحفظ میں بہترین شہر کا ایوارڈ ملا جبکہ اتراکھنڈ کے ہریدوار کو ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں بہترین گنگا شہر کا ایوارڈ ملا۔ کرناٹک میں شیموگا کو فاسٹ موور سٹی ایوارڈ ملا۔

اندور نے ہندوستان کے پہلے 7-ستارہ کوڑے سے پاک شہر کے طور پر ابھر کر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا، جب کہ سورت، بھوپال، میسور، نوی ممبئی، وشاکھاپٹنم، اور تروپتی نے 5-ستارہ کوڑے سے پاک سرٹیفیکیشن حاصل کیے۔

ریاستی ایوارڈ میں چند سرپرائز دیکھے گئے۔ مدھیہ پردیش ”100 سے زیادہ اربن لوکل باڈیز“ کے زمرے میں ’صاف ستھری ریاست‘ کے طور پر ابھری، چھتیس گڑھ، پچھلے 3 سالوں کی سب سے صاف ستھری ریاست، دوسرے نمبر پر آ گئی۔ مہاراشٹر تیسری صاف ستھری ریاست کے طور پر ابھرا۔ اسی طرح، تریپورہ ”100 سے کم یو ایل بی زمرہ“ میں صاف ستھرے ریاستی ایوارڈ کے طور پر ابھرا، جس نے پچھلے 2 سالوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے جھارکھنڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔

کئی سالوں سے، سوچھ سرویکشن (SS) شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سال کے سرویکشن میں 4,355 شہروں نے حصہ لیا، اس میں شہریوں کے تاثرات کی بے مثال تعداد بھی دیکھی گئی – پچھلے سال 5 کروڑ کے مقابلے میں 9 کروڑ سے زیادہ۔ مجموعی طور پر، 22 ریاستوں اور 5 مرکز زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈ ملے، جن میں سے 8 ریاستوں کو 10 سے زیادہ ایوارڈ ملے۔ 8 ریاستوں اور 5 یو ٹی نے پچھلے سال کے مقابلے میں اپنی مجموعی زمینی سطح کی کارکردگی میں 5 سے 25 فیصد کے درمیان بہتری دکھائی ہے۔ ان میں سے 8 شمال مشرقی ریاستوں میں سے 4 نے گزشتہ سال کے دوران مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ اس کے علاوہ، 10 کنٹونمنٹ بورڈز (گزشتہ سال 7 کے مقابلے) اور 2 گنگا ٹاؤنز کو ایوارڈ ملے۔ ایوارڈ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ 25,000 سے کم آبادی والے چھوٹے شہروں نے سروے میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں سے 40 کو آج ایوارڈ مل رہے ہیں۔

 

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا، ”میں ایوارڈ یافتہ تمام شہروں کو سوچھتا کے مقصد سے وابستگی کے لیے مبارکباد دیتی ہوں“۔ صدر جمہوریہ نے اندور کے لیے خصوصی تعریفی الفاظ کہے جسے انھوں نے کہا کہ دوسرے شہروں کے لیے رول ماڈل بننا چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے شہریوں سے 2 اکتوبر 2022 سے شروع ہونے والی تین ہفتے طویل مہم میں شامل ہونے کی تلقین کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ 2026 تک ہندوستان کے شہری علاقے کوڑا کرکٹ سے پاک ہو جائیں گے۔ صدر جمہوریہ نے ملک کے شہریوں کی ستائش کی اور ’سوست’ ’سشکت‘ اور ’سوچھ‘ ہندوستان کی خواہش کے ساتھ اپنی بات کا اختتام کیا۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت کوشل کشور نے بھی ایوارڈ یافتہ شہروں اور ریاستوں کو مبارکباد دی۔ شہروں کو ان کی کوششوں کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، ”ایس بی ایم-یو کے تحت کامیابیاں شہری ہندوستان کے شہریوں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ آج، مشن نے ایک عوامی تحریک، ایک حقیقی ’جن آندولن‘ کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اس تقریب میں میئرز اور دیگر سیاسی نمائندوں، سفارت کاروں، ریاستی اور شہری منتظمین اور سینیئر حکام، سیکٹر پارٹنرز اور برانڈ ایمبیسیڈرز، تعلیمی اداروں، صنعتی تنظیموں، اسٹارٹ اپس، این جی اوز اور سی ایس اوز پر مشتمل 1500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ ہندوستان بھر سے شہریوں نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔ شہروں نے نمایاں جگہوں پر اسکرینیں بھی لگوائی تھیں تاکہ ان کے شہری براہ راست تقریب کو دیکھ سکیں۔

صدر کے ذریعہ ایک آڈیو ویژول گانا اور دستاویزی فلم کی ریلیز کے ذریعے جشن کے جذبے کو مزید بڑھایا گیا، جس میں ایس بی ایم کے اب تک کے سفر اور آگے کے راستے کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ آڈیو ویژول گانے کا تھیم ’گرو’ تھا، جو اب تک حاصل کیے گئے اہداف پر فخر اور نا مکمل کو مکمل کرنے پر فخر کا اعادہ کرتا ہے، اور اس میں مشن کی مختلف مشہور شخصیات جیسے پی وی سندھو اور متھالی راج شامل ہیں۔ یہ گانا آنے والے دنوں میں ایس بی ایم-یو 2.0 کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے لوگوں کو دوبارہ متحرک کرنے کی کوشش ہے۔

ایوارڈ کی تقریب شہر اور شہریوں کی جانب سے کوڑے کرکٹ سے پاک شہروں کے وژن کی جانب نئے جوش کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم تھا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10933



(Release ID: 1864363) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Marathi