مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) نے ویب سائٹ میں اصلاحات کیں، نیا ورژن لانچ کیا

Posted On: 01 OCT 2022 5:02PM by PIB Delhi

یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) نے یکم اکتوبر 2022 کو نئی ویب سائٹ کی نقاب کشائی کی ہے ۔ نئی ویب سائٹ کو حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنز فار انڈین گورنمنٹ ویب سائٹس (جی آئی جی ڈبلیو) کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یو ایس او ایف کی نئی ویب سائٹ کو ایک متحرک ہوم پیج کے ساتھ جدید ترین تکنیکی ڈیزائن کا استعمال کرتے ہوئے ایک عصری شکل دی گئی ہے۔ یہ ایک ون اسٹاپ انٹرایکٹو پلیٹ فارم ہے جس میں ایک ذہین ڈیش بورڈ ہے جو یو ایس ا و ایف کی مالی اعانت سے چلنے والی اسکیموں کی ریئل ٹائم اپڈیٹس کی عکاسی کرتا ہے۔ ویب سائٹ میں ایک مکمل ٹائم لائن بھی موجود ہے جو یو ایس ا و ایف کے آغاز کے بعد سے لاگو ہونے والی نئی پیشرفت کے بارے میں تمام معلومات کو حاصل اور مرتب کرتی ہے۔ یہ شفافیت، رسائی اور عوام تک معلومات کی ہموار ترسیل کو یقینی بناتی ہے، جو خدمات کی دہلیز پر فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

نئی خصوصیات میں سے، سائٹ میں ایک اپ ڈیٹ میڈیا گیلری، منسلک سوشل میڈیا پلیٹ فارم، مخصوص ایریا ڈسپلے پراجیکٹس انفوگرافکس وغیرہ بھی شامل ہے۔ اس میں یو ایس ا و ایف کے ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے لیے نامزد صفحہ بھی ہے جہاں درخواست دہندگان اپنی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں۔

نئی شروع کی گئی ویب سائٹ https://usof.gov.in/ پر زائرین اور صارفین کو یو ایس ا و ایف اور ان کے تازہ ترین منصوبوں اور اسکیموں کے بارے میں مزید بیداری حاصل کرنے اور شہریوں پر مبنی خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-10923



(Release ID: 1864259) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi