نیتی آیوگ

ڈاکٹر وی کے پال نے ہندوستانی ترقی کی حکمت عملی پر نیتی آیوگ کی پہلی لیکچر سیریز میں افتتاحی خطاب پیش کیا

Posted On: 30 SEP 2022 7:00PM by PIB Delhi

’ہندوستان کی کووڈ 19 کہانی، خود انحصار ہندوستان کہانی ہے، جس نے لاکھوں لوگوں کی جان بچائی اور کورونا وائرس سے لڑنے کی’خود اعتمادی‘ پیدا کی، اور جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ نے ​​کہا ہماری کہانی ہندوستان کے لچکدار صحت عامہ کے نظام کی اور ہر ایک کی کہانی ہے جو وبائی مرض سے لڑنے کے لئے ٹیم انڈیا کے طور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر پال بھارت کی ترقی کی حکمت عملیوں پر نیتی آیوگ کے پہلے اندرون خانہ لیکچر سیریز سے خطاب کر  رہے تھے۔

نیتی آیوگ کی فلیگ شپ ان ہاؤس لیکچر سیریز کا مقصد شرکاء کو حکومت کے اہم اقدامات اور مشقوں کے بارے میں آگاہ کرنا، مشترکہ عہد  کو فروغ دینا، زیادہ نتیجہ خیز اور جامع ماحول پیدا کرنا اور قوم کے ترقیاتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اختراعی سوچ کوفروغ دینا ہے۔

کووڈ -19 ٹیکہ کاری: دی انڈیا اسٹوری' کے موضوع پر افتتاحی لیکچر دیتے ہوئے، ڈاکٹر پال نے سامعین کو جولائی 2022 تک ہندوستان کے 2 بلین خوراک،  مختلف ویکسین اور ان کے اثرات، اور ہندوستان کا ویکسین میتری پروگرام کے بارے میں بتایا۔

آج کے لیکچر کے بعد ڈاکٹر وی کے پال ،سیکرٹری (صحت) راجیش بھوشن؛ بھارت بایوٹیک کے بانی  ڈاکٹر کرشنا ایلا؛ اور پریم گاندھی-مودی، مصنف اور سیاسی حکمت عملی ساز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوا جس کی نقابت نیتی آیوگ کے سی ای او پرم ایر نے کی۔

نیتی ان ہاؤس لیکچر سیریز کے پہلے لیکچر میں، بھارت بایو ٹیک کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر کرشنا ایم ایلا نے ہندوستان کی ویکسین کی صلاحیت اور ابھرتے ہوئے حیاتیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

 pic.twitter.com/Lm02hhMsKa

نیتی آیوگ30 (@NITIAayog) ستمبر 2022

فعال فیصلوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وبائی مرض سے نمٹنے کا ہمارا اجتماعی عزم کووڈ کے خلاف ہماری لڑائی کا مرکز تھا، جیسے کہ صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکر کو پہلے ویکسین لگوانا اور پھر اسے باقی آبادی کے لیے شروع کرنا : سکریٹری (صحت) راجیش بھوشن تصویر pic.twitter.com/9T3f3em2zL

نیتی آیوگ (@NITIAayog) 30 ستمبر 2022

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا، 'ہماری ٹیکہ کاری  مہم، جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور کیا تھا، اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جب ہندوستان کے لوگ عوامی شراکت داری کے جذبے میں اکٹھے ہوتے ہیں تو ہندوستان کیا حاصل کرسکتا ہے۔ عالمی برادری ہندوستان کو ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھتی ہے کیونکہ اس کے موثر ٹیکہ کاری پروگرام ’’وسودیو  کٹمبھ بکم‘‘ نظریے پر مبنی ہے۔

انڈیا ڈیولپمنٹ اسٹریٹیجیز لیکچر سیریز ہر ماہ منعقد کی جائے گی۔ لیکچر قومی ترقیاتی ترجیحات، جامع ترقی کی پالیسیوں، مختلف شعبوں میں بہترین طریقوں، تعاون پر مبنی اور مسابقتی وفاقیت کو فروغ دینے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

آج کے لیکچر میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سینئر قیادت، جوائنٹ سیکرٹریز، مشن ڈائریکٹرز، مشیران اور لیٹرل انٹری شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10898



(Release ID: 1864014) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi