بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد میں پہلی بار کلسٹرز سے روایتی مصنوعات کی قومی سطح کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے
Posted On:
30 SEP 2022 4:11PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ،کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن، ، یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2022 تک دہلی ہاٹ،آئی این اے ، نئی دہلی میں اسپھورتی میلہ منعقد کر رہا ہے۔ اسپھورتی کلسٹرز کی روایتی مصنوعات کی اس قومی سطح کی نمائش کا پہلی بار اہتمام کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی آزادی کا امرت مہوتسوکی یاد بھی منائی جارہی ہے۔
اسپھورتی کے تحت، روایتی کاریگروں کو اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ روایتی مصنوعات تیار کرنے کے لیے کلسٹروں میں منظم کیا جاتا ہے۔ یہ کلسٹرز روایتی شعبوں جیسے ہینڈ لوم، دستکاری، کھادی،کوائر، زرعی مصنوعات وغیرہ کا احاطہ کرتے ہیں۔ حکومت ہند بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صلاحیت سازی ، مارکیٹنگ اور ڈیزائن کے فروغ وغیرہ کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ اب تک،اسپھورتی کے تحت ملک بھر میں 498 کلسٹروں کی مدد کی گئی ہے جس سے تقریباً 3 لاکھ کاریگروں کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔
اسپھورتی میلے کے دوران، 28 ریاستوں پر محیط 50 اسپھورتی کلسٹروں کے 100 کاریگر اپنی روایتی مصنوعات ہینڈ لوم، دستکاری، کھادی، کوائر، ایگرو پروسیسنگ کی نمائش کریں گے جن میں جموں و کشمیر کے سوزنی ایمبرائیڈری کلسٹر، میگھالیہ کا بید اوربانس کلسٹر، کرناٹک کا چنا پٹنا کھلونا کلسٹر،راجستھان کا نیچرل ڈائی کلسٹر، بہار کا مدھوبنی پینٹنگ کلسٹر، مہاراشٹر کا کولہاپوری روایتی زیورات کا کلسٹر، کیرالہ کا کوائر کلسٹر، اتر پردیش کا قالین اور دری کلسٹر، اوڈیشہ کا باجرہ کلسٹر، اروناچل پردیش کا ایری سلک کھادی شامل ہیں ۔
اس اسپھورتی میلے کا مقصد تہواروں کے دوران شہریوں کے درمیان ملک بھر سے روایتی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ میلہ کاریگروں کے لیے ان کلسٹر مصنوعات کی مارکیٹنگ اور فروخت کے لیے نئی راہیں بھی کھولے گا۔
اس میلے کے تھیم پویلین میں روایتی مصنوعات کی تیاری کے عمل کا براہ راست مظاہرہ بھی منعقد کیا گیا ہے۔
مصنوعات کی تصاویر











***************
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10885)
(Release ID: 1863941)
Visitor Counter : 127