وزارت دفاع

جنوبی کوریا کی بحریہ کے جہازوں کا چنئی کا دورہ

Posted On: 30 SEP 2022 4:57PM by PIB Delhi

جمہوریہ کوریا (آر او کے) نیوی کروز ٹریننگ ٹاسک گروپ جس میں دو بحریہ جہاز، آر او کے ایس ہینساندو اور آر او کے ایس دائیچیونگ شامل ہیں، 28 ستمبر 22 کو تین روزہ دورے پر چنئی پہنچے۔

کروز ٹریننگ ٹاسک گروپ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل کانگ دونگ گو نے کیپٹن کو دائی یونگ، کمانڈنگ آفیسر آر او کے ایس دائیچیونگ، سی ڈی آر پارک جن سنگ، کمانڈنگ آفیسر آر او کے ایس ہینساندو اور کوریا کے قونصل خانے کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ 28 ستمبر کو مشترکہ مفاد کے امور پر فلیگ آفیسر کمانڈنگ تمل ناڈو اور پدوچیری نیول ایریا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران بھارتی بحریہ اور جنوبی کوریا کی بحریہ کے اہلکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ گفت و شنید اور دوستانہ کھیلوں کی سرگرمیاں طے کی گئی ہیں۔ خیر سگالی کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ ریئر ایڈمرل کانگ دونگ گو کی سربراہی میں ٹاسک گروپ خیرسگالی دورے کے لیے چنئی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔

آر او کے ایس ہینساندو جنوبی کوریا کا پہلا وقف تربیتی جہاز ہے اور آر او کے ایس دائیچیونگ لاجسٹک سپورٹ جہاز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)SWBY.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)CRK2.jpeg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10890



(Release ID: 1863852) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi