وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کنٹونمنٹ بورڈز کے 194 اسکولوں میں اسکول مینجمنٹ سسٹم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2022 4:25PM by PIB Delhi

چھاونی علاقوں کے رہائشیوں کو 'ایز آف لیونگ' کا حامل بناتے ہوئے پندرہ ریاستوں میں 62 کنٹونمنٹ بورڈز کے زیر انتظام 194 اسکولوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسکول مینجمنٹ سسٹم (ایس ایم ایس) نافذ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹ (ڈی جی ڈی ای)، وزارت دفاع نے ایس ایم ایس ان ہاؤس تیار کیا ہے، جس سے 61،943 طلبہ اور 1،965 اساتذہ مستفید ہوئے ہیں اور چھاؤنیوں اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔ یہ نظام فی الحال انگریزی میڈیم میں کام کرتا ہے اور مقامی زبانوں میں بھی خدمات فراہم کرنے کے لیے مزید ڈیولپ کیا جارہا ہے۔

ایس ایم ایس والدین کو اسکول میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست دینے، اپنے بچوں کی پیشرفت، شکایت، ڈیجیٹل موڈ میں فیس ادا کرنے وغیرہ کی نگرانی کرنے کا اہل بناتا ہے۔ ایس ایم ایس پہل صارف دوست ہے جو چھاونی کے رہائشیوں کے لیے "ایز آف سروسز" فراہم کرتی ہے۔ والدین کے لیے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

اسکول مینجمنٹ سسٹم میں درج ذیل آن لائن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں:

  • رجسٹریشن اور داخلہ
  • سرٹیفیکیٹ کا اجرا
  • ہوم ورک اور تفویضات
  • شکایات اور واقعات کی رپورٹنگ
  • فیس اور چارجز جمع کرنا
  • تعلیمی کارکردگی اور طالب علموں کے گریڈ
  • ٹائم ٹیبل اور حاضری
  • گریڈ اور رپورٹ کارڈ
  • اطلاعات اور اسکول کی سرگرمی کے سرکلر
  • والدین کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے کارکردگی اور ان کے بچوں کی ترقی سے متعلق اطلاع دینا

ایس ایم ایس کو والدین، اساتذہ، طلبہ اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ذریعے حوصلہ افزا رسپانس مل رہا ہے۔ والدین کی آسانی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈوں کے ذریعے ہیلپ ڈیسک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ یہ ایک ہی پلیٹ فارم پر پیش کردہ سب سے منفرد صارف دوست نظام بن گیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای)، وزارت دفاع کے ای چھاؤنی پروجیکٹ کے ذریعے ملک کی 62 چھاؤنیوں میں 20 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو مختلف آن لائن شہری خدمات فراہم کرتے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10881


(ریلیز آئی ڈی: 1863823) وزیٹر کاؤنٹر : 157
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी