الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اگست میں آدھار کے ذریعے 23.45 کروڑ ای-کے وائی سی لین دین


اگست میں تقریباً 220 کروڑ آدھار کی تصدیق کی گئی، آدھار کا استعمال اور اسے اپنانے کا سلسلہ مسلسل میں اضافہ پذیر

یو آئی ڈی اے آئی نے رواں مہینے کے دوران رہائشیوں کی آدھار کی تازی کاری کی 1.46 کروڑ درخواستوں کو کامیابی کے ساتھ نمٹایا

اگست میں 24.2 لاکھ تازہ آدھار اندراجات؛ ہندوستان میں بالغوں میں آدھار کی  تقریباً عالمگیر تکمیل

Posted On: 29 SEP 2022 4:10PM by PIB Delhi

رہائشیوں کی طرف سے آدھار کا استعمال اور اسے اپنانا بڑے پیمانے پر ترقی کی گواہی دے رہا ہے کہ یہ کس طرح تیزی سے لوگوں کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کر رہا ہے۔ اگست میں، آدھار کے ذریعے 219.71 کروڑ مصدقہ لین دین کیے گئے، جو جولائی 2022 کے مقابلے میں 44 فیصد سے زیادہ ہے۔

ان میں سے زیادہ تر ماہانہ لین دین فنگر پرنٹ بائیو میٹرک تصدیق (128.56 کروڑ) کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے تھے، اس کے بعد آبادیاتی اور او ٹی پی کے ذریعہ تصدیق کا نمبر آتا ہے۔

اگست 2022 کے آخرتک مجموعی طور پر 8074.95 کروڑ آدھار کی تصدیق کی جاچکی ہے، جب کہ جولائی کے آخر تک اس طرح کی 7855.24 کروڑ کی تصدیق کی گئی تھی۔

اگست میں آدھار کے ذریعے ای-کے وائی سی لین دین کی تعداد 23.45 کروڑ تھی۔ ای-کے وائی سی لین دین کی مجموعی تعداد جولائی میں 1249.23 کروڑ سے بڑھ کر اگست کے آخر تک 1272.68 کروڑ ہوگئی ہے۔

ای-کے وائی سی لین دین صرف آدھار ہولڈر کی واضح رضامندی سے کی جاتی ہے اس طرح  ذاتی طور پر کاغذی کارروائی اور کے وائی سی کے لیے ذاتی طور پر تصدیق کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ آدھار ای۔ کے وائی سی سروس بہتر اور شفاف کسٹمر کا تجربہ اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے میں بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی خدمات کے لیے تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اگست میں رہائشیوں نے 1.46 کروڑ آدھار کی کامیابی کے ساتھ تازہ کاری کی اور مجموعی طور پر اب تک یعنی (اگست کے آخر تک) 65.01 کروڑ آدھار نمبروں کی رہائشیوں کی درخواستوں کے بعد کامیابی کے ساتھ تازہ کاری کی جا چکی ہے۔

تازہ کاری کی یہ درخواستیں آبادیاتی اور بائیو میٹرک اپ ڈیٹس سے متعلق ہیں جو فزیکل آدھار مراکز اور آن لائن آدھار پلیٹ فارم دونوں  کے ذریعے کی جاتی ہیں۔

خواہ وہ ای-کے وائی سی ہو، حتمی بینکنگ کے لیے آدھار کے ذریعہ ادائیگی کا نظام (اے ای پی ایس) ہو، یا آدھار سے چلنے والا ڈی بی ٹی ہو، آدھار وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کی تائید میں ایک شاندار کردار ادا کر رہا ہے۔

آدھار جو گڈ گورننس کا ایک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ہے، زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی دونوں کیلئے معاون ہے۔ ڈیجیٹل آئی ڈی سے مرکز اور ریاستوں میں مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، شفافیت اور اہداف حاصل کرنے والوں کو فلاحی خدمات کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔ ملک میں تقریباً 1000 سماجی بہبود کی اسکیموں کو جنہیں مرکز اور ریاستوں کے ذریعہ چلایا جاتا ہے، مطلع کیا گیا ہے کہ وہ آدھار استعمال کریں۔

علاوہ ازیں 1528.81 کروڑ سے زیادہ آخری میل بینکنگ لین دین کو آدھار کے ذریعہ فعال ادائیگی کے نظام (اے ای پی ایس) اور مائیکرو-اے ٹی ایم کے نیٹ ورک کے استعمال سے ممکن بنایا گیا ہے۔ ان میں صرف اگست میں ایسے تقریباً 22 کروڑ لین دین شامل ہیں۔ اس نے مالی شمولیت کو بنیادی سطح تک فعال کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع س۔ن ا۔

U- 10874


(Release ID: 1863716) Visitor Counter : 144