الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل تمل ناڈو میں پیگا ٹران کی نئی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ مرکز کا افتتاح کرنے کے لئے دورہ کریں گے


پیگاٹران نے گرین فیلڈ مینوفیکچرنگ اِکائی کے قیام کے لئے مرکزی سرکار کی مقبول پیداوار سے مربوط حوصلہ افزائی (پی  ایل آئی)اسکیم کے تحت درخواست دی تھی

نریندر مودی کی سرکار میں موبائل فون مینوفیکچرنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، صرف 8برسوں میں یہ 14گنا سے زیادہ بڑھی ہے

Posted On: 29 SEP 2022 5:13PM by PIB Delhi

چنئی کے پاس چینگل پٹّو میں واقع ایک صنعتی پارک میں مرکز کی مقبول پیداوار سے مربوط حوصلہ افزائی اسکیم (پی ایل آئی)کے تحت قائم تائیوان کی الیکٹرونکس کی اہم کمپنی پیگاٹران کے نئے موبائل فون مینوفیکچرنگ مرکز کا کل افتتاح کیا جائے گا

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

جناب چندر شیکھر نے کہا کہ پی ایل آئی اسکیم نے ہندوستان کے الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کو آگے بڑھایا ہے، جو’’سال 2014 تک اغلاط سے پُر ایف ٹی اے ، بدعنوانی اور افسر شاہی سے تباہ ملک ‘‘میں تھا۔

موبائل فون کی پیداوا ر، جو 15-2014 میں 18,900کروڑ روپے ہوگئی تھی اب وہ 14گنا بڑھ کر2,75,000 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایل آئی اسکیم کے پہلے سال کے اندر 28فیصد اضافے کے ساتھ 60,000کروڑ درج کی گئی ہے۔

پیگاٹران کی ہندوستان میں معاون کمپنی پیگاٹران انڈیا جو اس مینوفیکچرنگ مرکز کو چلائے گی، نے اسکیم کی مدت کے دوران کروڑوں کی سرمایہ کاری کے اپنے عہد اور اس سیکٹر میں ہزاروں کی تعداد میں راست  روز گار پیدا کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ یہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کرے گی، جس سے تمل ناڈو سے موبائل فون کی تعمیر اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

پیگاٹران کے علاوہ ، فوکس کان  ہون ہائی ٹیکنالوجی انڈیا میگا ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ، ڈیل، ایسنٹ سرکِٹس اور بھارت ایف آئی ایچ نے بھی مرکزی سرکار کی پی ایل آئی اسکیم کے تحت تمل ناڈو میں کروڑ وں روپے کی سرمایہ کاری کا رادہ ظاہر کیا ہے۔

چینگل پٹّو میں نئے پیگا ٹران مرکز سے تمل ناڈو کے لوگوں کے لئے ہنرمندی اور روزگار دونوں معاملوں میں رفتار آنے کی امید ہے۔تمل ناڈو ہندوستان کی کل پیداوار میں 20فیصد حصے کے ساتھ اہم الیکٹرونکس ہارڈویئر مینوفیکچرنگ ریاستوں میں سے ایک کے طورپر ابھرا ہے۔

  پیگاٹران کارپوریشن کے بارے میں

یہ ایک ڈیزائن اینڈمینوفیکچرنگ سروس (ڈی ایم ایس)کمپنی ہے، جو مواصلاتی آلات، کمپوٹنگ آلات اور صارفین الیکٹرونکس کے سیکٹر میں تکنیکی پیش رفت میں سب سے آگے رہی ہے۔ پیگاٹران کارپوریشن کو مینوفیکچرنگ مارکیٹ انِسائیڈر(ایم ایم آئی) کی جانب سے دوسری سب سے بڑی عالمی ای ایم ایس کمپنی اور 2021 میں فارچون گلوبل 500میں 235واں مقام دیا گیا ہے۔اس کمپنی کو جنوب مشرقی ایشیا ، ہندوستان، یوروپ اور امریکہ میں مینوفیکچرنگ مراکز ہے۔پیگاٹران کی ہندوستان کی معاون کمپنی پیگاٹران انڈیا کو جولائی 2020میں شامل کیا گیا تھا۔

پیداوار سے مربوط حوصلہ افزائی اسکیم(پی ایل آئی)

بڑے پیمانے پر الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کے لئے (پی ایل آئی)گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے اور اسمبلی ، ٹیسٹنگ ، مارکنگ و پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی)اِکائیوں سمیت موبائل فون مینوفیکچرنگ  اور الیکٹرونک اِکائیوں میں بڑی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے پیداوار سے جڑی حوصلہ افزائی کی پیشکش کرتی ہے۔یہ اسکیم الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ سیکٹر کو کافی زیادہ بڑھاوا دے گی اور الیکٹرونک سیکٹر میں عالمی سطح پر ہندوستان کو قائم کرے گی۔

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10835



(Release ID: 1863507) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Tamil