سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2022 5:17PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جی ایس آر 575 (ای) مورخہ 11.10.2022 الیکٹرانک نگرانی اور سڑک تحفظ کا نفاذ فراہم کرتا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ریاستی سرکار اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں پر انتہائی جوکھم اور انتہائی بھیڑ بھاڑ والے کوریڈورس میں مناسب الیکٹرانک انفورسمنٹ آلات لگائے جائیں ۔
ٹریفک کے جدید بندوبست کے نظام کی شق میں ہائی ٹریفک بھیڑ بھاڑ والے کوریڈورس کی گنجائش رکھی گئی ہےجس میں کلوز سرکٹ ٹیلی وژن سی سی ٹی وی /پین ،ٹلٹ اور زوم (پی ٹی زیڈ) ، کیمرے مختلف پیغام کے سائن ،وہیکل ایکچوئٹیڈ اسپیڈ ڈسپلے سسٹم، آٹو میٹک ٹریفک کاؤنٹر اور کم کلاسیفائر حادثے کا پتہ لگانے والا ویڈیو نظام کے لئے گنجائش موجود ہے۔
مذکورہ بالا کے نفاذ سے آن سائٹ پر مدد کے رسپانس ٹائم میں بہتری آئے گی اور سڑک استعمال کرنے والوں کو اہم معلومات پہنچانے میں مدد ملے گی جس سے وہ مزید آگاہ ہوں گے۔
ٹیکنالوجی کے نفاذ کے اخراجات ایک پروجیکٹ کے لحاظ سے مختلف ہوں گے۔ٹریفک کا جدید بندوبست کا نظام (اے ٹی ایم ایس) ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر لاگو کیا گیا ہے جس کی لاگت187.00 کروڑ روپے ہے۔
انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) سے متعلقخاص تفصیلات کی جانچ کے لیے ایک قائمہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صنعت کے ماہرین، تکنیکی ماہرین، اتھارٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی کا مینڈیٹ کسی پروجیکٹ کی خاص تفصیلات کا جائزہ لینا اور جانچ کرنا ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.10816
(ریلیز آئی ڈی: 1863315)
وزیٹر کاؤنٹر : 101