حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
پی ایس اے کادفترسوچھتاسارتھی سماروہ 2022منائےگا
Posted On:
28 SEP 2022 5:59PM by PIB Delhi
سوچھتا سارتھی فیلوشپ (ایس ایس ایف) کے پہلے سال کی تکمیل کا جشن منانے کے لیے، حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کا ویسٹ ٹو ویلتھ مشن 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 2022 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، دہلی میں دو روزہ پروگرام ’ سوچھتا سارتھی سماروہ‘ کی میزبانی کر رہا ہے ۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر (پی ایس اے ) نے اپنے ویسٹ ٹو ویلتھ مشن کے ذریعے انویسٹ انڈیا کے ساتھ شراکت میں، یکم جولائی 2021 کو ’’ سوچھتا سارتھی فیلوشپ‘‘ (ایس ایس ایف) کا آغاز کیا تھا۔ ایس ایس ایف ایک شہریوں پر مبنی پہل ہے جس کا مقصد فضلہ کے بندوبست کے لیے کمیونٹیز کو حساس بنانا اور فضلے سے ویلیومیں تبدیلی کے لیے اختراعی حل پیش کرناہے ۔ فیلو شپ کا مقصد بنیادی سطح پر لوگوں کو تین زمروں کے تحت بااختیار بنانا ہے (الف ) اسکول جانے والے طلباء، (ب) کالج جانے والے طلباء، اور (ت) کمیونٹی ورکرز/ اپنی مددآپ گروپس/ سینیٹری ورکرز۔ دو روزہ پروگرام ویسٹ ٹو ویلتھ مشن کے تحت سوچھتا سارتھی فیلوز (ایس ایس ایف) کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ اپنے کام اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنی کمیونٹی پر پڑنے والے اثرات کو بڑی تعداد میں حاضرین کے سامنے پیش کریں جس سے ملک بھر کے لوگوں کو تحریک دینے میں مدد ملے گی کہ وہ فضلہ کے بندوبست کے لیے سرگرم طور پر کام کریں۔
فیلوشپ کے پہلے بیچ میں، پی ایس اے کے دفتر نے 27 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام 6 علاقوں سے 344 فیلوز کو ان کے خیالات اور عملی منصوبوں کی بنیاد پر منتخب کیا تاکہ فضلہ کے انتظام کے بڑے چیلنج سے سائنسی اور پائیدار طریقے سے نمٹا جا سکے۔ تبدیلی کے سفیر کے طور پر، ان 344 فیلوز نے 2500 سے زیادہ حساس بنانے سے متعلق پروگرام منعقد کیے ہیں جن میں ورکشاپس، صفائی مہم، ٹیکنالوجی انٹرونشن ، پروٹو ٹائپس کی ترقی، آڈیو-ویڈیو مظاہرے، ون آن ون بات چیت اور اختراعی ریڈیو جِنگلز کی تخلیق، 3.1 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو حساس بنانا شامل ہیں۔
یہ تقریب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی، حوض خاص میں منعقد ہوگی، اور اس میں سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی جن میں حکومت ہندکے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر (پی ایس اے )پی ایس اے دفتر کے سائنٹفک سکریٹری، اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، دہلی میونسپل کارپوریشن ، اکیڈمک اور ریسرچ انسٹی ٹیوشن ،انڈسٹریز ،اسٹارٹ اپس وغیرہ کے دیگر معززین شامل ہیں ، جو ’سوچھتاسارتھی فیلوشپ (ایس ایس ایف ) پہل کے تحت کے تحت کیے گئے کام کی تفصیلات بتائیں گے ۔ 2021 جماعت کے تحت 27 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام چھ علاقوں کے تمام ایس ایس ایف کو نمائش کے حصے کے طور پر پروگرام میں پوسٹرز/پروٹوٹائپس/پیپرز/پریزنٹیشنز/پروڈکٹس کی شکل میں اپنے کام کی نمائش کے لیے دہلی مدعو کیا گیا ہے۔
دعوت نامے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں:
IN ENGLISH
IN HINDI
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں۔https://www.wastetowealth.gov.in/fellowship-home or email wastetowealthmission@investindia.org.in
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10786)
(Release ID: 1863225)
Visitor Counter : 162