ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ناگالینڈ کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہوگا، جہاں انٹر نیٹ نہ ہو:وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


راجیو چندر شیکھر نے طلبہ سے بات چیت کی اور نوجوان بھارتیوں کے لئے نئے بھارت کے ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے بارے میں بتایا

Posted On: 27 SEP 2022 6:03PM by PIB Delhi

ہنرمندی کےفروغ اور چھوٹے کاروبار، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ ناگالینڈ کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہوگا، جہاں انٹر نیٹ کنکٹی ویٹی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی بھارتیوں کا ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کا حصہ ہے، جس میں یہ یقین دہانی  شامل ہے کہ ‘‘کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔’’

 

 

دیما پور میں نامہ نگاروں  سے بات کرتے ہوئے جناب چندر شیکھر نے ، جو فی الحال ناگالینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں، کہا ‘‘ ناگالینڈ کے ہر علاقے میں بی ایس این ایل کا انٹر نیٹ فراہم کیا جائے گا اور پرائیویٹ کمپنیاں اس میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ ناگالینڈ کا کوئی علاقہ ایسا نہیں رہے گا، جہاں انٹرنیٹ کی رسائی نہ ہو۔’’

انہوں نے یقین دلایا کہ پورے خطے میں ڈیجیٹل کنکٹویٹی کی وجہ سے ترقی میں اضافہ ہوگا اور نوجوان بھارتیوں کےلئے  روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بعد میں سرکاری کالج دیما پور کے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے جناب چندر شیکھر نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے واقف کرایا اور نوجوان بھارتیوں سے طلبہ تک کےلئے نئے بھارت کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دیا۔ انہوں نے ان سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی ہنرمندی کی تربیت سے خود کو بااختیار بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے لئے متبادل تلاش کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘ نیو انڈیا سے  پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ موقع موجود ہیں۔ کامیابی ، محنت اور صلاحیت سے طے ہوتی ہے، نہ کہ کسی سیاسی یا تجارتی کنبے سے وابستگی یا کسی طرح کے اثرو رسوخ سے۔ اختراع اور ہنرمندی ہمارے مستقبل کی قیادت کریں گے، جیسا کہ بھارت اِس پر عمل پیرا ہےکہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کو ٹیکیڈ قرار دیا تھا۔

انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ مرکز  فنڈز اور وسائل کی فراہمی میں مدد کرے گا۔ جناب چندر شیکھر آج شام دلی واپس آ جائیں گے۔

***

ش ح۔ اس۔ ک ا

 



(Release ID: 1862884) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi