وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے نے وزیر خزانہ کے 2022 کے ایوارڈس پیش کرنے کی تقریب منعقد کی
Posted On:
27 SEP 2022 10:21PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمے کے ملازمین کو وزیر خزانہ کے باوقار انعامات سے نوازا گیا۔ یہ انعامات آج دلی کے منٹو روڈ پر قائم سِوِک سنٹر کے کیدار ناتھ ساہنی آڈیٹوریم میں دیئے گئے۔خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے یہ انعامات خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری اور خزانے کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڑ نیز سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین اور سی بی ڈی ٹی کے ارکان کی موجودگی میں دیئے گئے۔
وزیر خزانہ کے ایوارڈ اُن ملازمین کومختلف درجوں کے تحت دیئے جاتے ہیں، جنہوں نے اختراعی نظریات پیش کئے ہوں، خصوصی کوششیں کی ہوں اور خود کو اپنے فرائض کے تئیں لگاتا ر وقف رکھا ہو نیز اپنے فرائض کے تئیں عہد بستگی سے کام لیا ہو اور جنہوں نے راست ٹیکس نظام کے متنوع میدانوں میں مہارت کو فروغ دینے میں تعاون دیا ہو۔
وزیر خزانہ نے اپنے کلیدی خطبے میں انعام یافتگان کو مبارکباد دی اور محکمے میں ان بہت سے دیگر لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں، جو اپنے کام میں مہارت حاصل کرتے رہے ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے سی بی ڈی ٹی کی تعریف کی کہ اُس نے افرادی قوت کو فعال بنائے رکھنے کے لئےکارکرکردگی کی ترغیب کے طور پر یہ انعامات شروع کئے۔ وزیر خزانہ نے کووڈ عالمی وبا کے چیلنج کے اوقات اور کام کاج کے بدلے ہوئے طور طریقوں کے باوجود بغیر چہرہ دکھائے کام کرنے کے نظام کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے محکمے کی بغیر تحکمانہ انداز کے ٹیکس کی وصولی کے لئے ٹیکنالوجی اپنانے پر توجہ دینے پر محکمے کو سراہا۔ محترمہ سیتا رمن نے راست ٹیکس وصولی میں اضافے کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ محصول کی وصولی میں یہ اضافہ جاری رہے گا۔
وزیر خزانہ نے محکمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تین آر اصولوں پر توجہ دے۔
- ریٹرنز :انکم ٹیکس ریٹرنز کا فوری اور منظم عمل
- ریفنڈز: کا مزید مؤثر اور تیز رفتاری سے جاری کیا جانا
- ریڈریسل آف گریوینسسز:شکایات کے تیز رفتاری سے اضافے پر خصوصی توجہ دیا جانا
وزیر خزانہ نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ سووچھتا ابھیان کے اصل جذبے کے ساتھ 2؍اکتوبر سے 31؍ اکتوبر 2022 کے درمیان شکایات کے ازالے کے لئے ایک خصوصی ہفتہ منایا جائے۔ خزانے کی وزیر نے امید کی کہ محکمہ اچھا کام کرتا رہے گا اور فلاحی ریاست کے لئے محصول کی وصولی میں اضافہ کے مقصد سے ٹیکنالوجی کے استعمال کو آسان بنا نا جاری رکھے گا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے سبھی انعام یافتگان کو مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ یہ ان کی محنت اور اختراع کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انعامات محکمے کے ملازمین کے عہد کا ایک جشن ہے، جو قوم کی تعمیر کے لئے ہے۔ جناب چودھری نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کے اقدامات کے پیچھے ان کی صلاحیتیں کار فرما ہیں۔
خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڑ نے انعام یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انعام جیتنا ان کی محنت اور خود کو وقف کردینے کی صلاحیت کا عروج ہے۔ڈاکٹر کراڑ نے انکم ٹیکس محکمے کی اس لئے بھی تعریف کی کہ ا س نے یہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کووڈ اُنیس وبا کی وجہ سے بہت سی رکاوٹیں پیدا ہوئیں، لیکن یہ بات کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس طرح کی تقریبات دوبارہ منعقد ہو رہی ہیں۔
سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب نتن گپتا نے انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے مہمان شخصیتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اجتماع کو بتایا کہ ماضی قریب میں محکمے نے صلاحیت سازی اور مینٹرنگ جیسے انسانی وسائل کو فروغ دینے کےلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔
***
ش ح۔ ا س۔ ک ا
(Release ID: 1862871)