وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے کے ملازمین کو آج وزیر خزانہ کے انعامات سے نوازا گیا
Posted On:
27 SEP 2022 10:19PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمے کے ملازمین کو وزیر خزانہ کے باوقار انعامات سے نوازا گیا۔ یہ انعامات آج دلی کے منٹو روڈ پر قائم سِوِک سنٹر کے کیدار ناتھ ساہنی آڈیٹوریم میں دیئے گئے۔خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے یہ انعامات خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری اور خزانے کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڑ نیز سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین اور سی بی ڈی ٹی کے ارکان کی موجودگی میں دیئے گئے۔
وزیر خزانہ کے ایوارڈ اُن ملازمین کومختلف درجوں کے تحت دیئے جاتے ہیں، جنہوں نے اختراعی نظریات پیش کئے ہوں، خصوصی کوششیں کی ہوں اور خود کو اپنے فرائض کے تئیں لگاتا ر وقف رکھا ہو نیز اپنے فرائض کے تئیں عہد بستگی سے کام لیا ہو اور جنہوں نے راست ٹیکس نظام کے متنوع میدانوں میں مہارت کو فروغ دینے میں تعاون دیا ہو۔ جن میدانوں میں یہ ایوارڈز دیئے جاتے ہیں، اُن میں
1)ٹیکس دہندگان سے متعلق خدمات اور آسانیاں ؍ کمیونکیشن، جس میں کاروبار کو آسان بنانا اور شکایت کا ازالہ شامل ہے۔
2) خودکاری سمیت ، کاروباری عمل کی تشکیل نو ۔
3) ٹیکس تخمینے، تحقیقات، وصولی اور سرکاری عدالتی کارروائی سمیت قانون کو نافذ کیا جانا۔
4) ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا۔
5) بین الاقوامی ٹیکس نظام اور منتقلی سے متعلق قیمت طے کرنا۔
6) مقدمہ بازی کے بندو بست اور عدالتی کام کاج۔
7) آڈٹ کا کام کاج اور جوابدہی میں اضافہ۔
8) بنیادی ڈھانچے کی تعمیر۔
9) انسانی وسیلے کی ترقی ، جس میں تربیت اور صلاحیت سازی شامل ہے۔
10) پالیسی سازی اور سکریٹریٹ کی کارکردگی۔
وزیر خزانہ کے ایوارڈس ایک تمغے اور ایک توصیف نامے ؍ سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ وزیر خزانہ کے 2022 کے ایوارڈس 26 ملازمین کو دیئے گئے ہیں۔ ان کے نام اور خصوصی میدان، جن میں انہوں نے غیر معمولی تعاون دیا ہے، فہرست میں دیئے گئے ہیں۔
فہرست دیکھنے کے لئے برائے کرم یہاں کلک کریں۔
***
ش ح۔ اس۔ ک ا
(Release ID: 1862840)