کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا نے فاتحین کو 11ویں قومی پیٹرو کیمیکلس ایوارڈس  پیش کئے

Posted On: 27 SEP 2022 10:16PM by PIB Delhi

کیمیکلس اور کھادوں کے علاوہ قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب کے دوران 11 ویں نیشنل پیٹرو کیمیکلس ایوارڈ س پیش کئے ۔ اس موقع پر کیمیکل اور پیٹرو کیمیکلس کے محکمہ کے سکریٹری جناب ارون بروکا اور سی آئی پی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ششر سنہا بھی موجود تھے۔ انعام یافتگان کے علاوہ ان کے کنبے کے افراد اعلیٰ سینئر حکام اور وزارتوں ،اکیڈمیاں اور تحقیق و ترقی کے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب بھگونت کھوبا نے کہا کہ ہندوستان کے پاس پیٹرو کیمیکلس کے شعبہ میں زبردست صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2047 تک اس سیکٹر میں 18 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا امکان  ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعت نے پہلے ہی اس سیکٹر میں 6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا اصولی طور پر پہلے ہی عہد کرلیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ کیمیکلس اور فرٹیلائزر کا شعبہ ہندوستانی معیشت کو فروغ دینے میں ایک کلیدی رول ادا کررہا ہے ۔

جناب بھگون کھوبا نے مزید کہا ہے کہ آج دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ اس کے پاس صلاحیت ،اختراع کاروبار کرنے کی آسانی اور صنعت کے لئے ساز گار ماحول موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کیمیکلس اور فرٹیلائزر کے شعبہ میں زیادہ اختراع فراہم کرسکتا ہے۔

اپریل 2007 میں اعلان کئے گئے پیٹروکیمیکلس کے بارے میں قومی پالیسی کے مطابق کیمیکلس اور پیٹرو کیمیکلس کا محکمہ ڈی سی پی سی نے ایک ایوارڈ اسکیم قائم کی ہے تاکہ پالی میرک میٹریلس ،مصنوعات ، قومی اور سماجی اہمیت کے پروسز شعبوں کو سرمایہ کاری  پر مبنی ترغیباتی بنایا جاسکے۔ اہم مقصد یہ ہے کہ پیٹرو کیمیکلس صنعت کو برقرار اور فروغ دیا جائے اور اسے عالمی سطح پر مقابلہ جاتی صنعت کے طور پر صنعت بنایا جائے اس کے لئے ماحول دوست پروسس اور ٹیکنالوجیاں استعمال کی جائیں۔ڈی سی پی  سی کے تحت خود مختار ادارے ،سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سی آئی پی پی ای ٹی کو ٹیکنالوجی اختراع کے لئے قومی ایوارڈس کی اسکیم نافذ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

11ویں قومی پیٹرو کیمیکلس ایوارڈس کے موجودہ ایڈیشن میں 351 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں اور حتمی طور پر 5 نامزدگیوں کو فاتحین کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے اور 6 نومنیشن کو رنر زاپ  اور ایک کو لائف ٹائم ایوارڈس کے لئے چنا گیا ہے۔

فاتحین کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

ان فاتحین میں اترپردیش کے وارانسی  کی بنارس ہندویونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کےجناب شوم تیواری ، ڈاکٹر سنتانو داس اور ڈاکٹر پرالے میتھی  شامل ہیں جنہیں کوپولیمیرک  مواد میں جدت طرازی کے زمرے کے تحت  کم قیمت پائیدار اور قابل تجدید پولیمر پر مبنی  انتہائی مؤثرچپکنے والی ٹیکنالوجی کے لئے منتخب  کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر دیب دتا رتنا،جناب وجے شنکر مشرا اور جناب راما کانت کشواہا بھی انعام پانے والوں میں شامل ہیں۔جنہیں  بحریہ کے ساز و سامان کی تحقیقی لیبارٹری (این ایم آر ایل) امبرناتھ سمندری پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کٹے ہوئے فائبر سے مضبوط پولیمر مرکب پر مبنی ڈوف مولڈنگ کمپاؤنڈ کا استعمال کرتے ہوئے ’’6‘‘بال والو کی ترقی کے لیے منتخب کیا گیا ۔انہیں پولیمیرک مصنوعات میں  اختراع کے زمرے کے تحت  منتخب کیا گیا ہے۔

میڈیکل سائنسز اور دوا سازی ایپلی کیشنز میں پولیمر کے زمرے کے تحت  دماغ کی شریانوں کی خرابی کو جذب کرنے کے لئے دھات سے پاک ریڈیو پیک پولیمیرک میٹیرئل  کے لئے تریویندرم  کےمیڈیکل  سائنسز اور ٹیکنالوجی کے سری چترا ترونال ،انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر رائے جوزف، محترمہ گوپیکا وی گوپن اور ڈاکٹر جے دیون ای آربھی فاتحین میں شامل ہیں۔

پیٹرو کیمیکلس اور نئی پولیمر ایپلیکیشنز میں اختراع کے زمرے کے تحت غیر پروسس  کئے گئے کریک گیسولین فریکشن سے بین زین لین ،گیسولین کی ایک ساتھ پیداوار اور پیٹرو کیمیکلس صنعت کے لئے ایک پرائمری بلڈنگ بلاک –زیادہ پیروٹی والے مرچنٹ گریک بین زین کی ریکوری کے لئے نوی ممبئی کے ریلائنس انڈسٹریز لیمٹڈ کے ڈاکٹر اونکار ناتھ گرگ بھی انعام پانے والوں میں شامل ہیں۔

تعلیمی ادارے/تحقیقی لیب کے ریسرچ کرنے والے طلبا کے لئے پولیمر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق کے زمرے کے تحت ایک کمپیوٹیشنل طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے کمپلیکس شیپ والے ربڑ پروفائلز کے لئے ڈیزائن اور کو- ایکسٹر ویشن ڈائی کے لئے  ڈیزائن اور سمولیشن کے لئے کھڑگ پور کے انڈین انسٹی ٹیو ٹ آف ٹیکنالوجی ، ربر ٹیکنالوجی سینٹر کے جناب سوجیت شرما بھی انعام پانے والوں میں شامل ہیں۔

رنرز اپ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

کانپور کے ڈیفینس میٹرئل اور اسٹورز اور تحقیق و ترقی ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر دیب مالیہ رائے ،ڈاکٹر تپن کمار مہتو ،ڈاکٹر آر بالو جی نائک ، جناب نند کشور جی ماؤ لنکر اور سشیل پوار بھی مشترکہ رنرز اپ میں شامل ہیں۔

کوٹیم کے مہاتما گاندھی  یونیورسٹی کے جناب  اویناش آر پائی اور پروفیسر ڈاکٹر صابو تھامس کے نام بھی رنرز اپ میں شامل ہیں۔

ویل ورتھ پولیمر، ایرناکولم برائے پیٹنٹ - مرر فنشڈ ٹیکنالوجی (ایم ایف ٹی) زراعت اور پانی کے تحفظ میں پولیمر کے زمرے کے تحت  جناب ایم اے حسیب کو رنرز اپ کےزمرے میں انعام ملا ہے۔

 

 

***********

 

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.10748



(Release ID: 1862816) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi