وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اس آزادی کے امرت مہوتسو میں بھارت کی آزادی کی شاندار کہانیوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہیے ، وزیر اعلی


وزیر اعلی نے تعلیمی اداروں ، سماجی تنظیموں سے آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں پروگراموں کا سلسلہ منعقد کرنے کی اپیل کی ہے

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال نے تمام تعلیمی اداروں اور سماج کے تمام طبقوں سے اپیل کی ہے کہ جاری آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران بھارت کی آزادی کی شاندار کہانیوں کے بارے میں عوامی بیداری پھیلانے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے جائیں

Posted On: 27 SEP 2022 6:25PM by PIB Delhi

جناب منوہر لال نے آج پنچکولہ کے اندردھنش آڈیٹوریم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد آنے والی نسلوں کو مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں کی لازوال داستان سے آگاہ کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر اسمبلی اسپیکر جناب گیان چند گپتا ، وزیر داخلہ جناب انیل وج ، وزیر تعلیم جناب کنور پال ، وزیر ٹرانسپورٹ جناب مول چند شرما ، شہری بلدیاتی وزیر ، ڈاکٹر کمل گپتا ، وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال ، محترمہ کملیش ڈھانڈا ، رکن پارلیمنٹ سونی پت ، جناب رمیش کوشک ، رکن راجیہ سبھا جناب کرشن لال پنوار ، ایم ایل اے جناب موہن بڈولی اور دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

چیف منسٹر نے دوردرشن کی ستائش کی کہ اس نے 75 اقساط پر مشتمل اس میگا شو کو بھارت کی جدوجہد آزادی کی شاندار تاریخ کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ اس سیریز کے ذریعے عام آدمی ملک کی جدوجہد آزادی کی ہر جھلک دیکھ سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ مانا جاتا ہے کہ ہماری جدوجہد آزادی 1857 میں شروع ہوئی تھی لیکن اس سے پہلے بھی بہت سے ایسے انقلابی اور شہید تھے جنھوں نے اس ملک کی آزادی کے لیے بہت کوششیں کیں۔ انھوں نے پہلے مغلوں سے جنگ کی اور پھر انگریزوں سے لڑائی لڑی، اس جدوجہد میں بہت سے عظیم لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس آزادی کا امرت مہوتسو میں دوردرشن کے ذریعے بہادر شہیدوں کے بارے میں دستیاب تمام معلومات کو سوراج: بھارت کے سوتنترتا سنگرام کی ساگرا گتاھا کے عنوان سے 75 اقساط پر مشتمل ایک ڈوکو ڈراما کی شکل میں یکجا کرنے کے لیے ایک انوکھی پہل کرنے کی ایک قابل ستائش کوشش کی گئی ہے۔ آج پہلی اور تیسری قسط کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔

نئی نسل کو سوراج کے حقیقی معنی کو سمجھنا ہوگا ۔ لفظ سوراج نے بہت سے معنی اختیار کیے تھے۔ سوراج کی کہانی ہمارے ملک کی تاریخ، ثقافت، زبان اور مذہب سے شروع ہوتی ہے۔ ہمیں یہ سب باتیں نئی نسل کو بتانی ہوں گی۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم نوجوان نسل کو سوراج کا حقیقی مطلب بتائیں۔

وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے اظہار تشکر

چیف منسٹر نے سال 2020 میں آزادی کا امرت مہوتسو کے اعلان کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ امرت کال کے دوران دو سال سے ملک بھر میں حب الوطنی کے بے شمار پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف منسٹر کے ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل انفارمیشن، پبلک ریلیشنز اینڈ لینگویجز ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر امیت اگروال نے اسکریننگ میں شرکت کے لیے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا، 'چونکہ پورا ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، انفارمیشن، پبلک ریلیشنز اور لینگویج ڈپارٹمنٹ اس امرت کال کے دوران ریاست بھر میں لگاتار پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔ دوردرشن نے اسی مدت کے دوران 75 اقساط کی ایک سیریل سیریز بھی بنائی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.53PMIAQF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.54PMO1DR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.54PM(1)PP68.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.55PMXYZF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.56PM(1)P2TV.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.56PM(2)VQQQ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.57PME5MM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-27at6.22.57PM(1)749J.jpeg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10731


(Release ID: 1862675) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi