تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی اموراورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے آج سورت میں ، ہزیرہ کے حیاتیاتی -ایتھانول پروجیکٹ ، کریشک بھارتی کوآپریٹیو لمیٹڈ(کربھ کو)کا سنگ بنیاد رکھا اورامداد باہمی کی کانفرنس سے خطاب کیا

प्रविष्टि तिथि: 14 SEP 2022 8:00PM by PIB Delhi

کربھ  کو کا حیاتیاتی ایتھانول پروجیکٹ، امدادباہمی کے شعبے ، ماحولیات کی بہتری ، کسانوں کی آمدنی دوگناکرنے ، بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کرنے اور عالمی تمازت کے چیلنج سے نمٹنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔ جوکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی کثیرمقصدی مہم کا ایک اہم حصہ ہے

اس پروجیکٹ کے ساتھ ہی، ہزیرہ کے مقام پر 2.5لاکھ لیٹریومیہ کی صلاحیت والا ایک حیاتیاتی ایتھانول پلانٹ بھی لگایاجائے گا۔ جس کے ذریعہ 825کروڑلیٹر حیاتیاتی ایندھن  تیارکیاجاسکے گا او راس کے ساتھ ہی  2.5لاکھ میٹرک ٹن مکایا متبادل پیداوارکے لئے ایک اچھی مارکیٹ بھی فراہم ہوگی

مکّاگجرات کے 9ضلعوں کی خاص فصل ہے اوراس کے علاوہ ریاست کے مزید 10ضلعوں میں مکا پیداکی جاسکتی ہے اور اس پلانٹ سے کسانوں کو فائدہ ہوگا

کربھ کو  کاحیاتیاتی ایتھانول پروجیکٹ اعلیٰ پروٹین کے حامل جانوروں کے چارے ، ماہی پروری اورپولیٹری کے لئے خام مال بھی فراہم کرے گا، جن سے ان شعبوں کو زبردست فائدہ پہنچے گا

جناب نریندرمودی کی پیٹرولیم پالیسی کے نتیجے میں ، آج ملک بھرمیں ایتھانول پلانٹس لگائے جارہے ہیں

اس شعبے میں بھارت کے لئے زبردست امکانات موجود ہیں ۔ کربھ کو کے دیگر امداد ی باہمی کے یونٹوں کواس سمت میں کام کرنا چاہیئے ۔ اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اوراس کے ساتھ ہی بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر  بھی مستحکم ہوں گے

بھارت نے پہلے ہی جناب نریندرمودی کے ذریعہ طے کئے گئے نومبر 2022سے پہلے کے 10فیصد آمیزش کے ہدف کو ، اس کی  مقررہ مدت سے پانچ ماہ پہلے ہی حاصل کرلیاہے اوراس طرح سال 2030تک 20فیصد ایتھانول کی آمیزش کے ہدف کوتبدیل کرکے سال 2025تک کاہدف طے کیاگیاہے

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے سال 26-2025تک 20فیصد آمیزش کی حصولیابی سے متعلق بہت سے پالیسی فیصلےبھی  کئے ہیں

جی ایس ٹی  کو  18فیصد سے کم کرکے 5فیصد کیاگیاہے ، حکومت ہند سود پررعایت کی پرکشش اسکیم کے تحت ایتھانول پلانٹ لگانے والوں کو 6سالہ مدت کے لئے  50فیصد سود اداکرے گی

ملک بھرمیں مختلف پلانٹس لگائے جارہے ہیں اور ایتھانول کی پیداوار کی بدولت آنے والے دنوں میں ملک کے پیٹرولیم کے شعبے کی معیشت میں  بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے ۔ جس سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں تقریبا ایک لاکھ کروڑروپے کی بچت بھی ہوگی

جناب نریندرمودی کی قیادت میں ، امداد باہمی کی وزارت نے بہت سے نئے اقدامات کئے ہیں ،جن میں پی اے سی ایس  کوکمپیوٹرپرمبنی بنانا،پی اے سی ایس کو کثیرجہتی بنانا اور  پی اے سی ایس کو ایف پی او کا درجہ دیاجاناشامل ہے

کربھ کو ، افکواورامول جیسی تنظیمیں ،کثیرریاستی امداد باہمی کی انجمنیں ایک ایکسپورٹ ہاؤس تعمیر کررہی ہیں ، جس سے کسانوں کی مصنوعات کو امداد باہمی کی بنیاد پربرآمدکیاجائے گا اور منافع  کی رقم کو کسانو ں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کیاجائے گا

حکومت،  نامیاتی مصنوعات کی اسناد جاری کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کے لئے ایک کثیرریاستی امداد باہمی کی سوسائٹی کے لئے کثیرریاستی امداد باہمی سوسائٹی بھی  قائم  کررہی ہے

 

داخلی اموراورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے آج  گجرات کے شہرسورت میں ، ہزیرہ کے حیاتیاتی -ایتھانول پروجیکٹ ، کریشک بھارتی کوآپریٹیو لمیٹڈ(کربھ کو)کاسنگ رکھا اورامداد باہمی کی کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پرگجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندرپٹیل اور ریلوے کی وزیرمملکت محترمہ درشنا جردوش سمیت متعدد ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016871.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہاکہ کربھ کا حیاتیاتی ایتھانول پروجیکٹ امدادباہمی کے شعبے ، ماحولیات کی بہتری ، کسانوں کی آمدنی دوگناکرنے ، بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کرنے اور عالمی تمازت کے چیلنج سے نمٹنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔ جوکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی کثیرمقصدی مہم کا ایک اہم حصہ ہے ۔اس پروجیکٹ کے ساتھ ہی اس پروجیکٹ کے ساتھ ہی ہزیرہ کے مقام پر 2.5لاکھ لیٹریومیہ کی صلاحیت والا ایک حیاتیاتی ایتھانول پلانٹ بھی لگایاجائے گا۔ جس کے ذریعہ 825کروڑلیٹر حیاتیاتی ایندھن  تیارکیاجاسکے گا اور 2.5لاکھ میٹرک ٹن مکایا متبادل پیداوارکے لئے ایک اچھی مارکیٹ بھی فراہم ہوگی ۔ مکاگجرات کے 9ضلعوں کی خاص فصل ہے اوراس کے علاوہ ریاست کے مزید 10ضلعوں میں مکا پیداکی جاسکتی ہے اور اس پلانٹ سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔اس کے ساتھ ہی خراب مکاکو ایندھن میں تبدیل کرنے  سے ملک کی قومی معیشت  اورغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکو بہت فائدہ ہوگا اوریہ پلانٹ کسانو ں کی زندگیوں میں ایک نئی امید پیداکرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025RTC.jpg

امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے کہاکہ کربھ کو  کاحیاتیاتی ایتھانول پروجیکٹ اعلیٰ پروٹین کے حامل جانوروں کے چارے ، ماہی پروری اورپولیٹری کے لئے خام مال بھی فراہم کرے گا، جن سے ان شعبوں کو زبردست فائدہ پہنچے گا۔انھوں نے مزید کہا جناب نریندرمودی کی پیٹرولیم پالیسی کے نتیجے میں ، آج ملک بھرمیں ایتھانول پلانٹس لگائے جارہے ہیں ۔بھارت 12-2011میں 172ملین میٹرک ٹن خام تیل درآمد کرتاتھا اور 22-2021میں وہ 212ملین میٹرک ٹن خام تیل درآمدکررہاہے ۔ خام تیل  پرہمارا انحصار 83فیصد سے بڑھ کر 88فیصد ہوگیاہے کیونکہ ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ ترقی کے لئے توانائی کے شعبے میں خام تیل اہمیت کا حامل ہے ۔آج ہمارے ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے 9لاکھ کروڑروپے خام تیل کی درآمدپرخرچ ہورہے ہیں اور اس سے بچنے کی غرض سے قدرتی اورروایتی ایندھن ایک اچھامتبادل ہے ۔ اوراس سلسلے میں دنیا بھرمیں کوششیں کی جارہی ہیں ۔ کسی بھی  دیگرملک نے ایتھانول کی آمیزش سے متعلق  اتنے پیمانے پر منظم کوششیں نہیں کی ہیں ، جتنا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی ایتھانول پالیسی کے تحت بھارت نے کی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ امریکہ 50فیصدایتھانول پیداکرتاہے ، برازیل 27فیصد ایتھانول پیداکرتاہے جب کہ بھارت محض تین فیصد ایتھانول پیداکرتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس شعبے میں بھارت کے لئے بے پناہ امکانات موجودہیں ۔ کربھ کو جیسی دیگر امداد باہمی کی انجمنوں کو اس سمت میں کام کرنا چاہیئے ۔ اس سے کسانوں کی آمدنی  میں اضافے کے ساتھ ساتھ بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ بھی مستحکم ہوں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034FCC.jpg

جناب امت شاہ نے کہاکہ بھارت نے پہلے ہی جناب نریندرمودی کے ذریعہ طے کئے گئے نومبر 2022سے پہلے 10فیصد آمیزش کے ہدف کو ، اس کی  مقررہ مدت سے پانچ ماہ پہلے ہی حاصل کرلیاہے اوراس طرح سال 2030تک 20فیصد ایتھانول کی آمیزش کے ہدف کوتبدیل کرکے سال 2025تک کاہدف طے کیاگیاہے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے سال 26-2025تک 20فیصد آمیزش کی حصولیابی سے متعلق بہت سے پالیسی فیصلےبھی  کئے ہیں ۔ جی ایس ٹی  کو  18فیصد سے کم کرکے 5فیصد کیاگیاہے ، حکومت ہند سود پررعایت کی پرکشش اسکیم کے تحت ایتھانول پلانٹ لگانے والوں کو 6سالہ مدت کے لئے  50فیصد سود اداکرے گی ۔ ملک بھرمیں مختلف پلانٹس لگائے جارہے ہیں ۔اور ایتھانول کی پیداوار کی بدولت آنے والے دنوں میں ملک کے پیٹرولیم کے شعبے کی معیشت میں تبدیلی ہونے جارہی ہے ۔ جس سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں تقریبا ایک لاکھ کروڑروپے کی بچت بھی ہوگی ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BF75.jpg

جناب امت شاہ نے کہاکہ کربھ کو ایک معروف اور کثیرپہلوئی تنظیم ہے ۔ کربھ کو ایک بڑا اورکامیاب امداد باہمی کا پروجیکٹ ہے ۔ اسے دنیا بھرمیں ملک کے امداد باہمی کے ایک نمونے کے طورپر جاناجاتاہے ۔ انھوں نے کہاکرشک بھارتی لفظ کااستعمال کربھ کو کی مکمل شکل میں کیاجاتاہے ۔ کیونکہ کربھ کو بھارت کے کسانوں کی نمائندگی کرتاہے ۔ انھوں نے کہا ہزیرہ اورشاہ جہاں پورمیں کھاد تیارکرنے کے دوپلانٹس لگائے گئے ہیں ، جو ہرسال لگ بھگ 34لاکھ میٹرک ٹن یوریاتیارکرتے ہیں ، جو  بھارت کی مکمل فروخت کے 10فیصد کے برابرہوتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کربھ کو نے ایک خصوصی مقصد والی اورمخصوص سہولتوں سے لیس موٹرگاڑی تیارکی ہے، جس سے کسانو ں کے پھل اورسبزیوں کو ڈبہ بندکرکے اورانھیں برآمدکرکے ، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ امداد باہمی کے مرکزی وزیرنے کہاکہ کربھ کو زراعت کے شعبے میں اپنی رفتارمیں جتنا زیادہ اضافہ کرے گا، خاص طورسے سبزیوں اورپھلوں کی ڈبہ بندی کے شعبے میں ، اتنے زیادہ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی  اچھے بیجوں کو محفوظ رکھنے اورانھیں فروغ دینے کی غرض سے 12جدیدترین پروسیسنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ جو 1.90لاکھ کوئنٹل بیجوں کی تصدیق کرتے ہیں ۔

امدادباہمی کے مرکزی وزیرنے مزید کہاکہ جناب نریندرمودی کی قیادت میں ، امداد باہمی کی وزارت نے بہت سے نئے اقدامات کئے ہیں ،جن میں پی اے سی ایس  کوکمپیوٹرپرمبنی بنانا،پی اے سی ایس کو کثیرجہتی بنانا اور  پی اے سی ایس کو ایف پی او کا درجہ دیاجاناشامل ہے ۔ اس کے علاوہ کربھ کو ، افکواورامول جیسی تنظیمیں کثیرریاستی امداد باہمی کی انجمنیں ایک ایکسپورٹ ہاؤس تعمیر کررہی ہیں ، جس سے کسانوں کی مصنوعات کو امداد باہمی کی بنیاد پربرآمدکیاجائے گا اور منافع کو کسانو ں کے بینک کھاتے میں براہ راست منتقل کیاجائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ بیجوں کو فروغ دینے کی غرض سے ایک کثیرریاستی امداد باہمی  کی انجمن بھی قائم کی جارہی ہے اورنامیاتی پیداوار کی اسناد بندی اوراس کی مارکیٹنگ کے مقصد سے  امدادباہمی  کی ایک کثیرریاستی  انجمن بھی قائم کی جارہی ہے ، جسے کربھ کو تعاون بھی حاصل ہوگا۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -10706

 


(रिलीज़ आईडी: 1862506) आगंतुक पटल : 113
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी