قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹاٹا الیکٹرانکس لمیٹیڈ اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے جھارکھنڈ کے 4 اضلاع میں درج فہرست قبائل لڑکیوں کی بڑے پیمانے پر بھرتی مہم کا انعقاد


درج فہرست قبائل کی روزی روٹی پیدا کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہماری اہم ترجیحات: جناب ارجن منڈا

منتخب امیدواروں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین کو قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا کل جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

Posted On: 26 SEP 2022 9:30PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا 27 ستمبر 2022 کو دوپہر 12 بجے رانچی، جھارکھنڈ کے ہٹیا ریلوے اسٹیشن سے ہوسور کے لیے ایک خصوصی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ خصوصی ٹرین 08633 مرکزی قبائلی امور کی وزارت اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ٹاٹا الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ذریعے چلائی گئی بھرتی مہم میں کل 1898 منتخب امیدواروں میں سے 822 لڑکیوں کی پہلی کھیپ کو لے کر جائے گی۔

اٹھارہ۔ انیس  ستمبر 2022 کو ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے قبائلی امور کی وزارت کے تعاون کے ساتھ کھنٹی، سرائے کیلا، چائی باسا اور سمڈیگا میں 2 روزہ بھرتی مہم کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ مہم سیوا پکھواڑا کے دوران  جسے وزیراعظم کی سالگرہ کے  دن کے موقع پر  منایا جا رہا ہے، قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن کی کوششوں سے شروع کی گئی تھی۔  اس اقدام کو زبردست رسپانس ملا اور اضلاع کے دیہی علاقوں سے 2600 سے زائد لڑکیوں اور نوجوان خواتین نے بھرتی مہم میں حصہ لیا، جن میں سے 1898 لڑکیوں کو 2 دنوں میں منتخب کیا گیا۔

جناب  ارجن منڈا نے کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوان قبائلی لڑکیوں کو عزت مآب وزیر اعظم جانب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ملازمتیں فراہم کرکے بااختیار بنانا ہے۔ بھرتی کا اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منفرد مثال ہے اور ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔  جناب منڈا نے ٹاٹا الیکٹرانکس لمیٹڈ کا بھی شکریہ ادا کیا جو قبائلی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور باوقار تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے مناسب مواقع فراہم کر رہا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت کے افسران اور ای ایم آر ایس اسکولوں کے اساتذہ کی ایک ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور ٹاٹا الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ساتھ تال میل کیا۔ چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے بیداری پروگرام بنایا، ممکنہ امیدواروں کو متحرک کیا اور برسا کالج (ملٹی پرپز ہال)، کھنٹی اور سمڈیگا کالج (ملٹی پرپز ہال)، چائی باسا (ٹاٹا کالج)  اور سرائے کیلا (این آر+12 ہائی اسکول) میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016PDX.jpg

 

امیدواروں کی عمر 18-20 سال کے درمیان ہے اور  کم از کم   12ویں جماعت پاس کی اہلیت  والے امیدواروں کو تحریری امتحان کے دو راؤنڈز اور ایک ہی دن پریکٹیکل/فزیکل ٹیسٹ کے ایک دور کے ذریعے منتخب کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H0WV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MKJZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IU1R.jpg

کھنٹی کی 488 لڑکیوں میں سے کل 387، سرائکیلا کی 331 لڑکیوں میں سے 152، سمڈیگا کی 1071 لڑکیوں میں سے 846 اور چائی باسا کی 715 لڑکیوں میں سے 513 لڑکیوں نے بھرتی مہم میں کوالیفائی کیا اور انہیں تمل ناڈو  کی ٹاٹا الیکٹرانکس کے ہوسور پلانٹ میں ملازمت دی جائے گی۔  کمپنی منتخب امیدواروں کو ایک مقررہ تنخواہ کے ساتھ تربیت، رہائش، خوراک، ہاسٹل اور نقل و حمل کو یقینی بنائے گی۔ شرکاء اپنے نئے اسائنمنٹ کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں جس سے نہ صرف ان کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔ ان لڑکیوں کو مخصوص اسائنمنٹ دینے سے پہلے خصوصی تربیت دی جائے گی۔

ٹاٹا کمیونیکیشن لمیٹڈ اور قبائلی امور کی وزارت کے افسران کی ایک ٹیم نے رانچی میں  خیمہ زن ہیں اور ان لڑکیوں کو ان کے گاؤں سے بس کے ذریعے لانے اور ان کے آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ٹاٹا اور وزارت کے حکام کی ایک ٹیم بھی ان لڑکیوں کے ساتھ ہٹیا سے ہوسور تک جا رہی ہے۔ باقی امیدواروں کو دوسری لاٹ میں بھیجا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005M09I.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک ۔ن ا۔

(2022۔09۔26)

U- 10703

                          


(Release ID: 1862467) Visitor Counter : 121
Read this release in: English , Hindi