مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

 جناب دیوسنہ چوہان نے اپنی روسی ہم منصب محترمہ بیلا چرکیسووا کے ساتھ تمام تر اختیارات کے حامل  اراکین  کی کانفرنس 2022  کے شانہ بشانہ باہمی بات چیت کی


پورے ملک میں ڈیجیٹل  بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے  ،حالیہ 5جی اسپیکٹرم اور بھارت میں آنے والے تجارتی 5 جی کے آغاز کو اجاگر کیا گیا

Posted On: 26 SEP 2022 8:27PM by PIB Delhi

مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنہ چوہان نے روسی فیڈریشن کی  ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اور ماس میڈیا کی نائب وزیر محترمہ بیلا چرکیسووا کے ساتھ بین الاقوامی ٹیلی مواصلات یونین (آئی ٹی یو) کی تمام تر اختیارات کے حامل اراکین کی کانفرنس 2022 کے  موقع پربخارسٹ ،رومانیہ میں آج  دو طرفہ بات چیت کی۔

 

WhatsApp Image 2022-09-26 at 7.35.56 PM.jpegWhatsApp Image 2022-09-26 at 7.35.55 PM (1).jpeg

 

بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے ملک بھر میں، بالخصوص دیہی اور دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کووسعت دینے میں، حالیہ 5جی  اسپیکٹرم اور بھارت میں آنے والے تجارتی5جی کے آغاز کے بارے میں اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا۔ جناب چوہان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آئندہ چند سالوں میں5 جی خدمات کا پورے ملک میں  احاطہ کر لیا جائے گا۔بھارت نے مقامی طور پر4جی اسٹیک تیار کیا ہے اور وہ مقامی5جی اسٹیک کے فروغ کی طرف گامزن ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے چپ سیٹوں کے فروغ سمیت  جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں خود کفیل  بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔آتم نربھر بھارت پہل قدمیوں کے تحت،بھارت دنیا کا سب سے بڑا بڑا ہینڈ سیٹ بنانے والا ملک بن کر ابھرا ہے۔

جناب چوہان نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے سال 2030 تک6 جی ٹیکنالوجی کے ڈیزائن اور اسے فروغ دینے کے لئے ایک تکنیکی اختراعی گروپ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایسے بہت سے شعبے ہیں جہاں روس اور بھارت باہمی تعاون کر سکتے ہیں جس میں 5 جی کے استعمال کے معاملے ، 6جی ٹیکنالوجی کی ڈیزائن اور آئی او ٹی ،ایم 2 ایم  سائبر سیکورٹی اور قابل بھروسہ آخری حل تلاش کرنا شامل ہیں۔ روس کی نائب وزیر نے بھارت میں ٹیلی کام کی ترقی کی ستائش کی اورکہا کہ  ٹیلی کام کے شعبہ میں بھارت کی کامیابی کی داستان  پوری دنیا کے مشاہدے کے لئے ایک بہترین داستان ہے۔انہوں نے جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجی، سیکورٹی اور5جی کے استعمال کے معاملات کو  فروغ دینے کے شعبہ میں بھارت کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

WhatsApp Image 2022-09-26 at 7.35.55 PM (2).jpegWhatsApp Image 2022-09-26 at 7.35.55 PM.jpeg

 

اس سے قبل جناب چوہان نے وفد کے سربراہوں کی میٹنگ میں شرکت کی، جس میٹنگ میں بھارت کو آئی ٹی یو کونسل اور آئی ٹی یو کے مختلف عہدیداروں کے انتخابات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کریڈینشل (اسنادسے متعلق)کمیٹی کے وائس چیئرمین  میں  سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ انہوں نے رومانیہ کے نائب وزیر اعظم کی صدارت میں تمام تر اختیارات کے حامل  اراکین کی کانفرنس2022  کی ایک انتہائی متاثر کن اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

 

***********

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.10700



(Release ID: 1862451) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi