صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آروگیہ منتھن 2022 میں پی ایم جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو ایوارڈ سے نوازا
’’ اے بی – پی ایم جے اے وائی ‘‘ میں دھوکہ دہی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے ، جس کا مقصد غریب ترین لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کرنا ہے؛ کسی بھی دھوکہ دہی کی گنجائش کو ختم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ‘‘
ڈیجیٹل ہیلتھ میں ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے لئے اختراعات کے لئے فریقین کی حوصلہ افزائی کی گئی
Posted On:
26 SEP 2022 7:27PM by PIB Delhi
’’ اے بی – پی ایم جے اے وائی ‘‘ میں دھوکہ دہی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے ، جس کا مقصد معاشرے کے غریب ترین لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ ہمیں کسی بھی دھوکہ دہی کی چھوٹی سے چھوٹی گنجائش کو ختم کرنے کے لئے دستیاب تمام ٹیکنالوجی ٹولز استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج یہاں آیوشمان بھارت ڈجیٹل ہیلتھ مشن کا ایک سال پورا ہونے اور آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے 4 سال مکمل ہونے پر دو روزہ آروگیہ منتھن 2022 کے اختتامی اجلاس میں کہی۔ اس موقع پر کیرالہ حکومت کی صحت کی وزیر محترمہ وینا جارج اور نیتی آیوگ کے رکن ( صحت ) ڈاکٹر وی کے پال بھی موجود تھے ۔
اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں، اضلاع، رابطہ کاروں اور صحت سہولیات کو ایوارڈ دینے کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ یہ دو روزہ غور و خوض کا اجلاس پی ایم – جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم کو مزید فروغ دینے میں تعاون کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے مشورے میں بھی تبدیلی لانے کی بڑی قوت موجود ہوتی ہے ۔
ڈاکٹر مانڈویا نے ، ان ریاستوں سے ، جنہوں نے ابھی تمام اہل افراد کا احاطہ نہیں کیا ہے ، کہا کہ وہ اُن سب کو آیوشمان بھارت کارڈ فراہم کرنے کی اپنی کوششوں میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے ڈیجیٹل ہیلتھ میں ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کی خاطر اختراعی حل پیش کرنے کے لئے فریقوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
مرکزی وزیر صحت نے اے بی پی ایم – جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست/ یو ٹی (آندھرا پردیش)، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلع (پاروتی پورم منیم، آندھرا پردیش)، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سرکاری سہولت (ڈسٹرکٹ اسپتال دھارواڑ، کرناٹک) ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں (کیرالہ، میگھالیہ، گجرات، منی پور، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش) ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقے (چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر ) اور پی ایم اے ایم (پردھان منتری آروگیہ مترا) کو آیوشمان اُتکرشتتا پرسکار ( آیوشمان ایکسیلنس ایوارڈ ) 2022 ایوارڈ سے نوازا ۔ اے بی ڈی ایم ہیکا تھون سیریز کے پہلے راؤنڈ کے فاتحین ( بجاج فنسرو ہیلتھ - ٹیم ایکس کیلیبر ) کو بھی اس تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
آروگیہ منتھن 2022 کے دوسرے دن متعلقہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی تنظیموں کے نامور مفکرین اور لیڈروں نے پینل مباحثے میں حصہ لیا ۔ اجلاس میں ریاستوں کے بہترین طریقۂ کار اور آموزش ، بھارت میں صحت انشورنس کو ڈیجیٹل بنانے ، ڈیجیٹل ہیلتھ میں بہترین بین الاقوامی طریقۂ کار اور دونوں اسکیموں اے بی پی ایم – جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم کے لئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے غور و خوض اور اشتراک جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ۔
اس موقع پر مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، قومی صحت اتھارٹی ( این ایچ اے ) کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما،ریاستوں کے پرنسپل صحت سکریٹریز ، این ایچ ایم کے ایم ڈیز، بین الاقوامی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10684
(Release ID: 1862411)
Visitor Counter : 140