وزارت خزانہ
(i)’6.69 فیصد جی ایس 2024‘، (ii)’7.10 فیصد جی ایس 2029‘، (iii)’7.26 فیصد جی ایس 2032‘ (iv) ’7.40 فیصد جی ایس 2062‘ کی فروخت (دوبارہ-جاری)کے لئے نیلامی
Posted On:
26 SEP 2022 6:20PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی)نے (i)’’6.69 فیصدسرکاری سیکورٹی 2024‘‘کی فروخت(دوباری جاری)کا اعلان کیا ہے، جو یکساں قیمت اصول کا استعمال کرکے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 4000کروڑ روپے (معمولی)کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ہے۔(ii)’’7.10 فیصد سرکاری سیکورٹی 2029‘‘کی فروخت یکساں قیمت اصول کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 7000کروڑ روپے(معمولی)کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ہے۔(iii)’’7.26 فیصد سرکاری سیکورٹی 2032‘‘کی فروخت یکساں قیمت اصول کا استعمال کرتےہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 13000کروڑ روپے (معمولی)کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ہے۔(iv)’’7.40فیصد سرکاری سیکورٹی 2062‘‘کثیر قیمت اصول کا استعمال کرتے ہوئے 9000کروڑ روپے (معمولی)نوٹیفائیڈ رقم کے لئے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ درج شدہ ہر سیکورٹی کے لئے 2000کروڑ تک کی اضافی ممبر شپ بنائے رکھنے کا متبادل ہوگا۔نیلامی 30 ستمبر 2022(جمعہ)کو انڈین ریزروبینک ممبئی آفس فورٹ ممبئی کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔
سرکاری حصص کی نیلامی میں غیر –مسابقتی بولی سہولت کے لئے منصوبے کے مطابق اہل اشخاص اور اداروں کو حصص کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا 5فیصد تک مختص کیا جائے گا۔
نیلامی کے لئے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیاں 30 ستمبر2022ء کو انڈین ریزرو بینک کور بینکنگ سولیوشن (ای-کوبیر)سسٹم پر الیکٹرونک شکل میں پیش کی جانی چاہئے۔غیر مقابلہ جاتی بولیاں، دوپہر12:30 سے 1:00کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں دو پہر 12:30سے دوپہر 01:30تک جمع کی جانی چاہئے۔
نیلامی کا نتیجہ 30ستمبر 2022ء (جمعہ)کو اعلان کیا جائے گا اور کامیاب بولی کنندگان کے ذریعے ادائیگی 3؍اکتوبر 2022ء(دوشنبہ) کو جائے گی۔
انڈین ریزروبینک کے ذریعے 24جولائی 2018 کے سرکلر نمبر آر بی آئی؍19-2018؍25وقت وقت پر ترمیم شدہ کے تحت جاری ’مرکزی سرکار کی حصص میں لین دین کب جاری کی گئی‘پر احکامات کے مطابق حصص ’’جب جاری‘‘کی گئی، کی بنیاد پر اہل ہوگی۔
*************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10687
(Release ID: 1862409)
Visitor Counter : 130