خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی ڈی ایس کے تحت مقوی چاول

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2022 2:26PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے گندم پر مبنی نیوٹریشن پروگرام (سابقہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم) کے تحت پورے ملک میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مقوی  چاول مختص کیا جاتا ہے۔

پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن) (پہلے دوپہر کا کھانا) ایک جاری مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے جس میں بال واٹیکا میں پڑھنے والے تمام اسکولی بچوں اور سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت  تک  کا احاطہ کیا گیا ہے۔ حکومت ہند نے 14 فروری 2019 کو 20-2019 سے شروع ہونے والے تین سالوں کی مدت کے لیے ’’چاول کی غذائی تقویت اور عوامی تقسیم کے نظام کے تحت اس کی تقسیم کے بارے میں مرکز کی اسپانسر شدہ پائلٹ اسکیم کو منظوری دی ہے۔ امور صارفین اور خوراک اور عوامی  نظامی تقسیم کی وزارت اس معاملے میں نوڈل وزارت ہے۔اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے  نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں  کو ہدایات جاری کیں کہ جہاں بھی فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کی جانب سے سپلائی کیا گیا ہو وہاں مقوی چاول استعمال کریں۔ موصولہ  اطلاعات  کے مطابق مقوی  چاول پورے ملک کے تمام اضلاع میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور استعمال کیے جاتے ہیں، یہ  مقوی چاول کی دستیابی سے مشروط ہے۔

’’پوشن ٹریکر‘‘ مینجمنٹ ایپلی کیشن کے نام سے ایک مضبوط آئی سی ٹی فعال پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے جو آنگن واڑی سینٹر (اے ڈبلیو سی) کی سرگرمیوں، آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیو) کی خدمات کی فراہمی اور حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں کے لیے فائدہ اٹھانے والے انتظامات کا منظر پیش کرتا ہے۔  ایپلی کیشن کا مقصد خدمات کی فوری نگرانی اور انتظام کے لیے حقیقی وقت کی نگرانی اور اضافی غذائیت کی فراہمی کے حوالے سے حکمرانی کو بہتر بنانا ہے۔ مزید یہ کہ پہلی بار آنگن واڑی کارکنوں کو 11.30 لاکھ اسمارٹ فون فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ترقی کی باقاعدہ نگرانی کو فروغ دینے کے لیے، ابھیان کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعے 11.94 لاکھ  ترقی کی نگرانی کرنے والے آلات  (انفینٹو میٹر، اسٹیڈیو میٹر، نوزائیدہ بچوں کے لیے وزنی پیمانہ اور ماں اور بچے کے لیے وزنی پیمانہ) خریدے گئے ہیں۔

سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے گندم پر مبنی نیوٹریشن پروگرام (سابقہ ​​انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم) کے تحت مالی سال 22-2021 کی تیسری سہ ماہی سے ملک بھر کی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 100 فیصد مقوی چاول تقسیم کیے جا رہے ہیں جس میں خواہش مند اور بھاری بوجھ والے اضلاع بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک ۔ن ا۔

U- 10669

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1862244) وزیٹر کاؤنٹر : 98
یہ ریلیز پڑھیں: English