وزارت خزانہ

(i) 6.69فی صد جی ایس 2024(ii)7.10 جی ایس2029،(iii)6.54 فی صد جی ایس 2032 (iv)6.95 فی صد جی ایس 2061 کی فروخت کی نیلامی(دوبارہ اجرا)

Posted On: 01 AUG 2022 8:05PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے یکساں قیمت کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ،قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 4 ہزار کروڑ روپے  (برائےنام) کی ایک نوٹی فائیڈ رقم کے لئے  ، (i)6.69 فی صد سرکاری تمسکات 2024،(ii) یکساں قیمت کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ،قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 7 ہزار کروڑ روپے  (برائےنام) کی ایک نوٹی فائیڈ رقم کے لئے  ، 7.10  فی صد سرکاری تمسکات 2029، (iii) یکساں قیمت کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ،قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 13 ہزار کروڑ روپے  (برائےنام) کی ایک نوٹی فائیڈ رقم کے لئے  ، 6.54  فی صد سرکاری تمسکات 2032، (iv) کثیر قیمتی طریقہ کار اپناتے ہوئے ،قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9 ہزار کروڑ روپے  (برائےنام) کی ایک نوٹی فائیڈ رقم کے لئے  ، 6.95  فی صد سرکاری تمسکات 2061کی فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔حکومت ہند کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا ہر ایک  سیکورٹی  کے عوض 2 ہزار کروڑ روپے  تک کا اضافی سبکسرپشن  اپنے پا س برقرار رکھے۔نیلامیاں  ممبئی ،فورٹ ،ممبئی فورٹ  کے  بھارتی ریزرو بینک  کی طرف سے 5 اگست 2022 بروز جمع  کرائی جائیں ۔

تمسکات کی  فروخت کی نوٹی فائیڈ رقم کا پانچ فی صد تک حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں  غیر مقابلہ جاتی بولی کی سہولت کی اسکیم   کے تحت ، اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لئےمقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیاں  الیکٹرانک شکل میں بھارتی ریزروبینک  کے کور بینکنگ  سولیوشن (ای کبیر)سسٹم پر5 اگست 2022 کو داخل کی جائیں۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں دوپہر 12.30 اور ایک بجے کے درمیان  داخل کی جائیں ۔نیز مقابلہ جاتی بولیاں دوپہر 12.30 بجے اور ڈیڑھ بجے کے درمیان داخل کی جائیں۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 5 اگست 2022 بروز جمعہ کیا جائے گا اور کامیاب  بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی  8 اگست 2022 بروز پیر کی جائے گی۔

تمسکات ‘‘جب جاری کئے گئے ’’کاروبار  کے لئے  بھارتیہ ریزرو بینک  کی طر ف سے بمطابق سرکلر نمبر RBI/2018-19/25 ۔مورخہ 24 جولائی 2018 ،جیسا کہ  وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے ، جاری  کردہ ‘‘مرکزی سرکار کے تمسکات میں   جب جاری کئےگئے  لین دین’’ سےمتعلق  ہدایات   کے مطابق اہل ہوں گے۔

 

ش ح۔ ا س۔ ج

Uno10667



(Release ID: 1862241) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi