نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

میرا بین الاقوامی کریئر 2002 کے قومی کھیلوں کے بعد ہی شروع ہوا تھا: ثانیہ مرزا

Posted On: 25 SEP 2022 4:19PM by PIB Delhi

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ذہن میں اس بات کو لے کر کوئی بھی شک نہیں ہے کہ  قومی کھیلوں  نے ان کے بین الاقوامی کریئر میں بہت بڑا رول ادا کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MEKM.jpg

ثانیہ نے کہا، ’’جب میں نے 2002 کے کھیلوں میں شرکت کی تھی، تب میری عمر محض 16 سال تھی۔ میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سرخیوں میں آئی۔  یہ میرے بین الاقوامی کریئر  کے لیے بہترین محرک ثابت ہوا۔‘‘

اس ٹرینڈ سیٹر اور راہیں ہموار کرنے  والی حیدرآبادی کھلاڑی نے بعد میں اپنے شاندار کریئر میں چھ گرینڈ سلیم خطاب جیتے۔

لیکن اس سے پہلے، انہوں نے ہندوستان میں خوب ٹینس کھیلی، جس کی شروعات تقریباً دو دہائی پہلے ہوئی۔ ان میں دہلی میں جونیئر نیشنل سے لے کر نیشنل گیمس اور پھر اس کے بعد حیدر آباد میں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس تک شامل ہیں۔

ان کا یہ سفر تقریباً ہر کھلاڑی کے لیے حوصلے کا باعث بنا جس میں گجرات کی انکیتا رینا بھی شامل ہیں۔

یہ سپر مام اس بات کو لے کر کافی پرجوش ہیں کہ قومی کھیلوں کا انعقاد اب گجرات میں ہو رہا ہے، وہ بھی سات سال کے وقفے کے بعد۔ انہوں نے کہا، ’’میں یہاں کے منتظمین کو تمام طرح کی کامیابیوں کے لیے دعائیں دیتی ہوں اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کو ان کی آرزوؤں کے حصول کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘

صرف ٹینس کھلاڑیوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام افراد کے لیے ان کے پاس ایک سادہ سا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا، ’’یہ اپنے آپ کو پرکھنے اور، پھر،  بین الاقوامی اسٹیج پر اترنے کا  ایک دم صحیح پلیٹ فارم ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ  قومی کھیل بڑے انوکھے ہیں۔ یہ اُن کھلاڑیوں کا فیوژن ہے جو تجربہ کار ہیں، جنہوں نے پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر کئی چوٹیاں سر کی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ابھرتے ستاروں کا بھی۔ حال ہی میں یو ایس اوپن سے پہلے کلائی کے چوٹ سے گزر رہیں ثانیہ مرزا نے اعلان کیا، ’’قومی کھیلوں میں سرکردہ ایتھلیٹوں کی موجودگی ابھرتی صلاحیتوں کے لیے حوصلے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10640

 



(Release ID: 1862107) Visitor Counter : 109


Read this release in: Hindi , Telugu , English , Marathi