صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند 26 سے 28 ستمبر تک کرناٹک کا دورہ کریں گے

Posted On: 25 SEP 2022 2:00PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 26 سے 28 ستمبر 2022 تک کرناٹک کا دورہ کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے طور پر یہ کسی بھی ریاست کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔

26 ستمبر 2022 کو صدر جمہوریہ میسور کے چامنڈی ہلز میں میسور دسہرا فیسٹیول کا افتتاح کریں گی۔ اسی دن، وہ ہبلی میں ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی پروقار تقریب ’پورہ سنمانا‘میں شرکت کریں گی۔ وہ دھارواڑ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، دھارواڑ کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کریں گی۔

27 ستمبر 2022 کو صدر جمہوریہ ہند بنگلور ومیں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی انٹیگریٹڈ کریوجینک انجن مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر وہ زونل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (جنوبی زون) کا ورچوئل انداز میں سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔ اسی دن، صدر جمہوریہ سینٹ جوزف یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی اور ان کے اعزاز میں حکومت کرناٹک کی طرف سے بنگلورو میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

28 ستمبر 2022 کو صدرجمہوریہ نئی دہلی واپس آئیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10636

 



(Release ID: 1862094) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil