نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ’’پنڈت دین دیال اپادھیائے - جیون درشن اور سمسا میکتا‘‘ نامی کتاب کا اجرا کیا


نائب صدر جمہوریہ نےعصر حاضر میں پنڈت دین دیال کے افکار کی اہمیت کو اجاگر کیا

Posted On: 24 SEP 2022 7:25PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ ، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج نئی دہلی میں ’’پنڈت دین دیال اپادھیائے - جیون درشن اور سمسامیکتا‘‘ (پانچ جلدوں میں) کے عنوان سے کتاب کا اجرا کیا اور اس موقع پر پنڈت دین دیال کے افکار کی عصر حاضر میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پنڈت دین دیال کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب دھنکھر نے کہا کہ ’’تعلیم اس معنی میں ایک سرمایہ کاری ہے کہ ایک تعلیم یافتہ آدمی معاشرے کی بہتر خدمت کرے گا،‘‘ اور اس بات کی نشاندہی کی کہ اس خیال نے نئی تعلیمی پالیسی - 2020 کی بنیاد تشکیل ۔ "اگر ہندوستان کو اپنے ماضی کی عظمت حاصل کرنا ہے تو اسے اسے جی ڈی پی اور معاشیات سے آگے بڑھنا ہوگا، اور ہر لحاظ سے انسانی ترقی کا ایک جامع نظریہ اختیار کرنا ہوگا جیسا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے جی نے تجویز کیا تھا۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ نے کتاب کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر بجرنگ لال گپتا اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی ستائش کی جنہوں نے جدید ہندوستان کے سب سے بڑے لیڈروں میں سے ایک پر تحقیق شدہ پانچ جلدیں شائع کیں۔ اس موقع پر انہوں نے جناب راجناتھ سنگھ اور ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس موقع پر پنڈت دین دیال اپادھیائے کی زندگی اور خدمات  پر بصیرت افروز تقریریں کیں۔

مرکزی وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی،کتاب کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر بجرنگ لال گپتا،  پبلشر (کتاب والے)جناب پرشانت جین، شریک مدیر ڈاکٹر امیت رائے جین،مہاراجہ اگرسین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کےبانی ڈائریکٹر ڈاکٹر نند کشور گرگ اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کی تصویریں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AW0V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L3IF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F6IO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BBZR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W1HX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006FIF8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007ZK7N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008O6RC.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10627


(Release ID: 1862014) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi