زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آئی ٹی پی جی ایف آر اےکی گورننگ باڈی کا 9واں سیشن اختتام پذیر

Posted On: 24 SEP 2022 3:47PM by PIB Delhi

غذا ور زراعت کے لئے پلانٹ جینیاتی وسائل پر بین الاقوامی (آئی ٹی پی جی ایف آر اے)کی گورننگ باڈی (جی بی-9)کا 9واں سیشن آج نئی دہلی اختتام پذیر ہوگیا۔

آئی ٹی پی جی ایف آر اے کے 6روزہ جی بی 9سیشن کا افتتاح 19ستمبر 2022ءکو زراعت اورکسانوں کی  بہبود کی مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے نئی دہلی میں کیا تھا۔ 150ممبر مملکوں کے 400 سے زیادہ سائنسدانوں اور وسائل اشخاص نے جی بی کے 9ویں سیشن میں حصہ لیا اور آپس میں صلاح و مشورہ کیا۔

ہندوستان کی طرف سے معاہدے کے فائدہ –شراکت داری فنڈ کے لئے پہلا تعاون

تاریخی طورپر سب سے پہلے ہندوستانی بیج صنعت کی فیڈریشن (ایف ایس آئی آئی)نے جی بی-9میٹنگوں کے دوران ہندوستانی بیج سیکٹر کے پہلے اجتماعی تعاون کی شکل میں فائدہ شراکت داری فنڈ (بی ایس ایف) میں 20 لاکھ روپے(25ہزار امریکی ڈالر)کاتعاون دیا۔ (بی ایس ایف)معاہدے کے مالی امداد کا نظام ہے، جس کا استعمال معاہدے سے ربط کرنے والے فریقین کے درمیان صلاحیت سازی ، تحفظ اور ٹکاؤ استعمال والے پروجیکٹوں کی حمایت کے لئے کیا جاتاہے۔

 

01.jpg

 

ایم ایل ایس کی توسیع پر ہندوستان کو ورکنگ گروپ کے مشترکہ –صدر کے طورپر تقرر کیا گیا

آئی سی اے آر-نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک ریسورسیز ، ہندوستان ڈاکٹر سنیل ارچک کو محکمہ زراعت ،کینبرا، آسٹریلیا کے ڈاکٹر مائیکل ریان کے ساتھ کثیر رخی سسٹم میں اضافہ(ایم ایل ایس)، پر ورکنگ گروپ میں مشترکہ صدر کے طورپر مقرر کیا گیا۔آئی ٹی پی جی ایف آراے کی کامیابی کے لئے ایک پوری طرح کام کے لائق استعمال کنندہ کے عین مطابق اور آسان ایم ایل ایس اہم ہے۔توسیع کےعناصر میں بڑھےہوئے فائدہ شراکت داری سسٹم، فصلوں کی توسیع اور ایم ایل ایس کے توسط سے دستیاب رسائی کے اقدامات شامل ہوں گے، جبکہ عالمی سطح پر سائنسی تکنیکی پالیسی ماحولیات میں خود کار تبدیلی بھی شامل ہوگی۔

جی بی 9پر وسیع بات چیت کے بعد کسان حقوق کی عمل آوری پر اتفاق رائے قائم ہوئی

 کسانوں کے حقوق(ایف آر)پر غیر جانب دار تکنیکی ماہرین کے گروپ (اے ایچ ٹی ای جی)کی پچھلے پانچ سالوں میں میٹنگوں کی بنیاد پر ڈاکٹر آر سی اگروال (ہندوستان)اور محترمہ سوان ہِلڈ ایسا بیل بٹّاتورہیم(ناروے)کی مشترکہ صدارت اور ورکنگ گروپ ؍جی بی9میٹنگ کے دوران مکمل صلاح و مشورہ، دفعہ 9کے تحت کسان حقوق کے نفاذ کے لئے آخر میں توازن اور انصاف کو یقینی بنانے کی ایک تجویز پر اتفاق رائے ہوا۔

مشترکہ صدور نے عہد پر پہنچنے کے لئے جی بی9 کے ماہرین ، اسٹیک ہولڈرز اور نمائندو ں کے تعاون کو تسلیم کیا، جو ایک مشکل کام تھا، لیکن پھر بھی اسے ممکن کیا گیا ۔جی بی نے معاہدہ کرنے والے فریقوں سے قومی قانون کے مطابق معاہدے کے تحت کسانوں کےحقوق کے قومی نفاذ کےلئے قومی سطح پراقدامات، اعلیٰ ترین روایتوں اور سیکھے گئے سبق کی فہرست کو درج کرنے پر اصرار کیا۔ اس کے علاوہ معاہدہ سیکریٹ سےکسانوں کی حقوق کی حصولیابی کے متبادل کوشائع کرنےکی گزارش کی گئی تھی، جس میں متبادل زمرہ 10(کسانوں کےحقوق کےنفاذ کے لئے قانونی اقدام)شامل ہے، جسےہندوستان کے تجربے کی بنیاد پر شریک صدر تجویز کی شکل میں نوٹ کیا گیا۔ پلانٹ قسموں اور کسانوں کے حقوق کا تحفظ (پی پی وی اینڈ ایف آر)ایکٹ 2001 ، جہاں ایف آر پلانٹ بریڈرز اختیارات کے ساتھ اچھی طرح سے متوازن ہے۔اس بات کو شریک صدر کی شکل میں عہد میں شامل کیا گیا۔جی بی 9نے کسانوں کے حقوق پر امکانی ڈیجیٹل سکوینس انفارمیشن(ڈی ایس آئی) کے اثرات پر کثیر سالہ کام کا پروگرام (ایم وائی پی او ڈبلیو)کو بھی شامل کرنے کے لئے معاہدہ سیکریٹریٹ  پر زور دیا۔

 

02.jpg

 

جی بی 9 نے اُن ممالک میں جو معاہدہ کرنے والے فریق ہیں، کسانوں کے حقوق پر ایک عالمی سمپوزیم کی میزبانی کرنے ، کسانوں حقوق کے پر مستقبل کے کام پر بات چیت کرنے اور معاہدے کی دفعہ 9 کے مطابق کسانوں کے حقوق کے نفاذ کا تجزیہ کرنے کی حکومت ہند کی تجویز کا استقبال کیا۔

جین بینک فنڈنگ کےسلسلےمیں ہندوستان نے ہری جھنڈی دکھائی

آئی ٹی پی جی آر ایف اے کے جی بی9 میں ایک بڑی کامیابی میں معاہدہ کرنےو الی ٹیموں نے ہندوستان کے ذریعے کی گئی مداخلت کو تسلیم کیا اور متعدد افریقی ممالک کے ذریعے حمایت یافتہ عالمی سطح پر جین بینکوں کی مالی امداد پر سی جی اے آئی آر سسٹم کے اندر ادارہ جاتی اصلاح کے ضمن میں اور خاص طور سے سی آئی ایف او آر –آئی سی آر اے ایف اور آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کے ضمن میں اصلاح کی بات کی گئی۔جی بی نے دفعہ 15آئی اے آر سی جین بینک کا طویل مدتی تحفظ کو یقینی بنانے اور سی  جی آئی اے مراکز اور دفعہ 15جین بینک کو اعتماد فراہم کرنے اور معاہدہ و فصل کو مضبوط کرکے طویل مدتی حل کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10621)



(Release ID: 1861961) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Telugu