وزارت دفاع
وزارت دفاع کے سکریٹری نے نئی دہلی میں اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران ڈیف ایکسپو 2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
بارہواں ڈیف ایکسپو ہندوستانی کمپنیوں کے لیے خصوصی طور پر پہلا ایڈیشن ہوگا؛ ایونٹ کے لیے 1000 سے زیادہ نمائش کنندگان کے اندراج کی وجہ سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایکسپو ہونے والا ہے؛ شرکاء کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کی امید
Posted On:
24 SEP 2022 1:48PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے سکریٹری، ڈاکٹر اجے کمار نے 24 ستمبر، 2022 کو نئی دہلی میں ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران آئندہ منعقد ہونے والے ڈیف ایکسپو 2022 کی تیاریوں کا مجموعی جائزہ لیا۔ حکومت گجرات کے چیف سکریٹری، جناب پنکج کمار اور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈیف ایکسپو کا 12 واں ایڈیشن گجرات کے گاندھی نگر میں 18 سے 22 اکتوبر، 2022 کے درمیان پہلے چار مقامات کی شکل میں منعقد ہونے والا ہے، جس میں عوام کو شامل کرنے اور انہیں ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، تاکہ دفاع کے شعبے میں ’آتم نربھرتا‘ (خود انحصاریت) حاصل کی جا سکے۔ میٹنگ کے دوران، وزارت دفاع کے سکریٹری کو متعدد متعلقین کی جانب سے دو سالہ ایونٹ کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔ ڈاکٹر اجے کمار نے عہدیداروں سے زور دے کر کہا کہ وہ ڈیف ایکسپو 2022 کو کاروبار اور مقامی دفاعی پلیٹ فارمز اور مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسے پوری طرح کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔
ڈیف ایکسپو 2022 اس سے پہلے 14-10 مارچ، 2022 کے درمیان ہونا طے پایا تھا، لیکن اس وقت شرکاء کو درپیش لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ نئی تاریخوں (22-18 اکتوبر، 2022) کا اعلان 08 اگست، 2022 کو کیا گیا تھا۔ آنے والا ایڈیشن پہلا ایڈیشن ہے جو خصوصی طور پر ہندوستانی کمپنیوں کے لیے ہے۔ ڈیف ایکسپو 2022 کے لیے، ہندوستانی کمپنیوں، غیر ملکی او ای ایمز کی ہندوستانی ذیلی کمپنیوں، ہندوستان میں رجسٹرڈ کمپنی کے ڈویژن، ہندوستانی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر رکھنے والے نمائش کنندہ کو ہندوستانی شرکاء تصور کیا جائے گا۔
ڈیف ایکسپو 2022 کا تھیم ’پاتھ ٹو پرائڈ‘ ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو ایک مضبوط اور خود انحصار ملک میں تبدیل کرنے کے لیے ہندوستانی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبوں کے لیے ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ عالمی صارفین کے لیے شراکت داری کی حمایت، نمائش اور ترقی کرنے کے وژن کے موافق ہے۔ اس کا مقصد گھریلو دفاعی صنعت کی طاقت کی نمائش کرنا ہے، جو اب حکومت اور ملک کے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے عزم کو بڑے پیمانے پر تقویت فراہم کر رہا ہے۔
’آزادی کا امرت مہوتسو‘تقریبات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈیف ایکسپو 2022 کو اپنے پچھلے ایڈیشن سے بہتر کرنے کا وعدہ کرتا ہے، کیونکہ اسے ایک لاکھ مربع میٹر (پچھلا ایڈیشن 76000 مربع میٹر تھا) کے اب تک کے سب سے بڑے رقبہ میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب اور سیمینار مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (ایم ایم سی ای سی)، ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سینٹر (ایچ ای سی) میں نمائش، سابرمتی ریور فرنٹ (ایس آر ایف) پر سبھی پانچوں دنوں میں لائیو مظاہرے اور انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعے پوربندر میں عوام کے لیے جہاز کے دورے منعقد کیے جائیں گے۔ مقامی آئی آئی ٹی دہلی اسٹارٹ اپ میسرز باٹ لیبس (ایک آئی ڈیکس فاتح) کے ذریعے سب سے بڑا ڈرون شو بھی منعقد کیا جائے گا، جو اس میگا ایونٹ کی ایک اور خاص بات ہوگی۔ جگہ کی فروخت 15 اگست، 2022 سے شروع ہوئی تھی اور اب تک 1000 سے زیادہ نمائش کنندگان نے رجسٹریشن کروا لیا ہے۔ یہ تعداد ڈیف ایکسپو کے پچھلے ایڈیشنز کے دوران درج کی گئی ریکارڈ تعداد سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
ایونٹ کے سلسلے میں، ریاستوں کو پویلین لگانے اور اس طرح دیسی دفاعی مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے ذریعے قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے ملک گیر رسائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ کئی ریاستوں نے ریاستی پویلین کے طور پر شرکت کا یقین دلایا ہے۔ ریاستی پویلین کی بڑھی ہوئی تعداد (جو اس وقت آٹھ ہے) سے وزرائے اعلیٰ، صنعت کے وزراء، چیف سکریٹریوں وغیرہ کو سرمایہ کاری کی درخواست کرنے اور اپنی متعلقہ ریاستوں کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کرے گی، اس طرح ملک کے اندر دیسی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے مزید مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے، اسپیس چارجز پر 50 فیصد رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، 11-12 ستمبر 2022 کے دوران راجستھان کے کوٹا میں پہلی بار نیشنل ڈیف ایم ایس ایم ای کانکلیو اور نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا مہمان خصوصی اور رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ مہمان عزیزی تھے۔ کوٹا میں ہندوستانی فوج کی طرف سے دیسی پلیٹ فارمز اور باٹ لیبس کے ذریعے ڈرون شو کی نمائش کی عوام نے خوب پذیرائی کی۔
وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار محکمہ کے انڈیا پویلین میں دیسی دفاعی مصنوعات کی پختگی، اسٹارٹ اپس، جدید ترین ٹیکنالوجی بشمول دفاع میں مصنوعی ذہانت کی نمائش کی جائے گی جو 2047 کے لیے ہندوستان کے وژن کو پیش کرے گی۔ جس کا نام ’پاتھ ٹو پرائیڈ‘ رکھا گیا ہے۔
ڈیف ایکسپو 2022 سات نئی دفاعی کمپنیوں کے قیام کے ایک سال کا جشن بھی منائے گا، جو سابقہ آرڈیننس فیکٹریوں سے تیار کی گئی تھیں۔ یہ تمام کمپنیاں پہلی بار ڈیف ایکسپو میں شرکت کریں گی۔
یہ نمائش ہندا-افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ (آئی اے ڈی ڈی) کے دوسرے ایڈیشن کی بھی میزبانی کرے گی، جس میں 53 افریقی ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔ تقریباً 40 ممالک کی حصہ داری کے ساتھ ایک علیحدہ بحر ہند کا علاقہ پلس (آئی او آر+) بھی منعقد ہونے والا ہے۔ حکومت، صنعت، صنعتی انجمنوں، ریاستوں، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس وغیرہ کے نامور پینلسٹ کے ساتھ ڈیف ایکسپو 2022 کے سیمیناروں میں سنجیدگی سے غور و فکر کیا جائے گا جس میں اس شعبے کی آئندہ پیش رفت کے لیے اہم معلومات/ٹیک اوے/کام کے نکات دستیاب ہوں گے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 10619
(Release ID: 1861960)
Visitor Counter : 175