وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مہر بابا مقابلہ -II

Posted On: 23 SEP 2022 4:13PM by PIB Delhi

معزز وزیر دفاع نے بڑھتی ہوئی دیسی ڈرون صنعت کو مزید بڑھاوا دینے کے لئے 6 اپریل ، 2022 ء کو فضائی کے صدر دفتر ( وایو بھون ) میں ’’ مہر بابا مقابلہ – II ‘‘ کا آغاز کیا تھا ۔  اس مقابلے کا مقصد ’’ طیارے کی آپریٹنگ سرفیس پر کسی بیرونی مادے کا پتہ لگانے کی خاطر  سوارم ڈرون پر مبنی نظام ‘‘ کے لئے ٹیکنا لوجی تیار کرنا ہے ۔  اس  مقابلے کا نام معروف ایئر کموڈور مہر سنگھ ، ایم وی سی ، ڈی ایس او کے نام پر رکھا گیا ہے ، جنہیں پیار سے مہر بابا بھی کہا جاتا ہے۔ مقابلے کا پہلا ایڈیشن اکتوبر ، 2018 ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا اختتام اکتوبر 2021 ء میں ہوا تھا۔

طیارے کے تمام آپریٹرز کو ہوائی جہاز چلانے والی سطحوں کو صاف اور باہری کسی چیز کے ملبے ( ایف او ڈی ) سے صاف ستھرا رکھنے میں ایک چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر و بیشتر  یہ ایک محنت طلب کام ہے ، جسے یومیہ بنیاد پر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ افرادی قوت زیادہ فائدہ مند طریقے سے کام کر سکتی ہے اگر اہلکار مکمل طور پر اپنے بنیادی کاموں پر توجہ مرکوز کریں۔  اس کے علاوہ ، کم روشنی کی صورتِ حال میں ایف او ڈی کا پتہ لگانا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

لہٰذا، آئی اے ایف ، ہوائی جہاز چلانے والی سطحوں پر افرادی قوت کو صرف کئے بغیر ایف او ڈی کا پتہ لگانے کی خاطر اختراعی حل تلاش کر رہا ہے۔ اس مقابلے کے لئے رجسٹریشن صرف بھارتی شہریوں اور بھارتی رجسٹرڈ اداروں کے لئے کھلا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 02 اکتوبر ، 2022 ء ہے۔ اس مقابلے سے متعلق تمام متعلقہ تفصیلات https:/lndianairforce.nic.in/mehar-baba/#. پر دی گئی ہیں۔

Photo1GYRB.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 10597


(Release ID: 1861827) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Gujarati