یو پی ایس سی
مشترکہ دفاعی خدمات امتحان(II)-2022کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان
Posted On:
23 SEP 2022 5:06PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بتاریخ 4؍ستمبر 2022ء کو منعقد مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (II)2022 کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبر والے 6658امیدواروں نے (i) انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون میں جولائی 2023ء میں شروع ہونے والے 155ویں (ڈی ای) نصاب، (ii) انڈین نول اکیڈمی، ایزھی مالا، کیرالہ میں جولائی 2023ء میں شروع ہونے والے نصاب، (iii)ا نڈین ایئرفورس اکیڈمی ، حیدرآباد میں جولائی 2023ء میں شروع ہونے والے(اڑان-قبل) تربیتی نصاب(214ایف)(پی )، (iv) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی چنئی میں اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والے 118ویں ایس ایس سی(مردوں کے لئے)(این ٹی)(یو پی ایس سی) نصاب اور(v)آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی چنئی میں اکتوبر 2023ء میں خواتین کے لئے شروع ہونے والے 32ویں ایس ایس سی(غیر تکنیکی)(یو پی ایس سی)نصاب میں داخلے کے لئے رکشا منترالیہ کے سلیکشن بورڈ کے ذریعے لیے جانے والے انٹرویو کے لئے اہلیت حاصل کرلی ہے۔
جن امیدواروں کے رول نمبر درج ذیل فہرستوں میں دکھائے گئے ہیں، ان تمام کی امیدواری عبوری ہے۔ مذکورہ امتحان کے لئے داخلے کی شرائط کے مطابق انہیں عمر (پیدائش کی تاریخ)، تعلیمی اہلیت، این سی سی(سی)(آرمی ونگ؍سینئر ڈویژن ایئر ونگ ؍نول ونگ)وغیر کے دعوے کی حمایت میں اپنی اصل سرٹیفکیٹ ، آئی ایم اے ؍ایس ایس سی کو پہلی اولیت کی شکل میں منتخب کرنے والے امیدواروں کو متحدہ ہیڈکوارٹر رکشا منترالیہ (فوج)؍آر ٹی جی-ڈائریکٹوریٹ (آر ٹی جی ’اے‘)ایس ایس سی مرد امیدواروں نے کےلئے سی ڈی ایس ای انٹری اور خواتین امیدواروں کے لئے ایس ایس سی انٹری ، ویسٹ بلاک III،آرکے پورم نئی دہلی-110066 کو بحریہ کو اپنے اول متبادل کی شکل میں منتخب کرنے والے امیدواروں کو بحریہ ہیڈکوارٹر ، ڈی ایم پی آر(او آئی اینڈ آر سیکشن)،کمرہ نمبر 204، ’س‘ وِنگ، سینا بھون، نئی دہلی -110011کو اور ایئرفورس کو اول متبادل کی شکل میں چننے والے امیدواروں کو پی او 3(اے)؍ایئر فورس ہیڈکوارٹر ’جے‘بلاک کمرہ نمبر 17، ایئر فورس بلڈنگ کے سامنے، موی لال نہرو مارگ، نئی دہلی -110004کو درج ذیل تاریخوں تک پیش کرنے ہوں گے۔ایسا کرنے میں ناکام رہنے پر ان کی امیدواری رد ہوجائے گی۔اوریجنل سرٹیفکیٹ ملٹری اکیڈمی اور نول اکیڈمی میں داخلے کے معاملے میں یکم جولائی 2023ء تک، ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے معاملے میں 13مئی 2023ء تک اور صرف ایس ایس سی نصاب کے معاملے میں یکم اکتوبر 2023ء تک بھیجنے ہوں گے۔امیدوار اپنے اوریجنل سرٹیفکیٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو ہرگز نہ بھیجیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے وہ تمام امیدوار، جنہوں نے فوج (انڈین ملٹری اکیڈمی؍آفیسر ٹریننگ اکیڈمی)کو اپنے پہلے متبادل کے طورپر منتخب کیا ہے، ان سے گزارش ہے کہ وہ بھرتی ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.inپر خود کو آن لائن رجسٹرڈ کریں، تاکہ انہیں ایس ایس بی انٹرویو کی اطلاع موصول ہوسکے۔ جن امیدواروں نے خود کو بھرتی ڈائریکٹورٹ کی ویب سائٹ پر پہلے ہی رجسٹرڈ کرلیا ہے، انہیں دوبارہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ اگر ان کے پتے میں کسی طرح کی تبدیلی ہوئی ہو، تو اس کی اطلاع براہ راست فوجی ہیڈکوارٹر؍بحریہ ہیڈکوارٹر؍ایئر فورس ہیڈکوارٹر، جیسا بھی معاملہ ہو ، کو فوراً دیں۔
کسی بھی اضافی اطلاع کے لئے امیدوار کمیشن کے گیٹ سی کے پاس قائم سویدھا کیندر سے اس امتحان سے متعلق کوئی بھی معلومات؍وضاحت کام کے دنوں میں صبح سے ے10 بجے سے شام 5بجے تک خود آکر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271، 011-23381125 اور23098543سے حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایس ایس بی ؍انٹرویو سے متعلق معاملوں کے لئے فوج پہلا متبادل ہونے پر امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-26175473پر یا www.joinindianarmy.nic.inسے رابطہ کریں، بحریہ ؍بحریہ اکیڈمی پہلا متبادل ہونے پر ٹیلی فون نمبر 011-23010097؍ای میل: navy[at]nic[dot]in or Joinindiannavy.gov.inپر رابطہ کریں اور ایئر فورس پہلا متبادل ہونے پر امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-23010231ایکسٹینشن 7645؍7646؍7610 یا www.careerindianairforce.cdac.inپر رابطہ کریں۔امیدوار اپنے امتحان نتائج وغیرہ کے متعلق معلومات یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.inسے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
جن امیدواروں نے اہلیت حاصل نہیں کی ہے، ان کی مارک شیٹ ، اوٹی اے کے آخری نتائج شائع ہونے کے 15دن کے اندر (ایس ایس بی انٹرویو کے انعقاد کے بعد)کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور 30 دن کی مدت کے لئے ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔
فہرست دیکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں:
Click here for results:
*************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10602
(Release ID: 1861811)
Visitor Counter : 134