پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پونے میں گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف پر تین روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح


گاؤں کی مجموعی ترقی کے لیے سرپنچ کا کردار بہت اہم ہے: وزیر مملکت (پنچایتی راج) شری کپل موریشور پاٹل

’’مرکزی حکومت گاؤوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے‘‘

Posted On: 22 SEP 2022 5:24PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج گاؤں کی ترقی میں ’سرپنچ‘ کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور اسے محض ایک عہدہ نہیں بلکہ گرام پنچایتوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک طاقت قرار دیا۔ وہ آج پونے میں "موضوعات 4 اور 5 پر موضوعاتی نقطہ نظر کو اپنانے کے ذریعے پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن: 'کافی پانی اور صاف اور سبز گرام پنچایت'" کے موضوع پر تین روزہ قومی سطح کی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔  22 سے 24 ستمبر 2022 تک ورکشاپ کا اہتمام پنچایتی راج کی وزارت نے محکمہ دیہی ترقی  اور پنچایتی راج حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے کیا ہے۔

وزیر موصوف نے ’سرپنچوں‘سے ہمیشہ بلند مقصد رکھنے، اہداف طے کرنے اور انہیں کامیابی سے حاصل کرنے پر زور دیا۔ شری پاٹل نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت نے گاؤں کو ملک کے بڑے شہروں کی طرح ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے حاصل کرنے میں گاؤں کی پنچایت اور سرپنچ کا کردار بہت اہم ہوگا۔ شری پاٹل نے نشاندہی کی کہ دیہی ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے ذریعہ طے کردہ 17 پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

جناب  پاٹل نے مزید کہا کہ  ایس ڈی جیز  کے زیادہ سے زیادہ مقاصد حاصل کرنے والی گرام پنچایتوں کو انعام دیا جائے گا اور وزیر اعظم اس گاؤں کے سرپنچ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مہاراشٹر کی حکومت کے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب  گریش مہاجن نے سرپنچ کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بات کی اور گرام پنچایتوں کو براہ راست فنڈز کی منتقلی کے ذریعے رقم کے خرد برد ہونے کو ٹھیک کرنے اور گاؤں میں سرکاری خدمات کی آخری منزل کی فراہمی پر زور دیا۔

مہاراشٹر اسٹیٹ ای گرام پورٹل کا افتتاح جناب  پاٹل نے کیا اور اس موقع پر گاؤں کی ترقی سے متعلق دو کتابوں کا اجراء کیا گیا۔

سیشن کے دوران، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، پنچایت راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری نے ایک پریزنٹیشن دی اور گرام پنچایتوں سے درخواست کی کہ وہ قومی پنچایت ایوارڈز کے لیے جاری درخواست کے عمل میں حصہ لیں۔ محترمہ وینی مہاجن، سکریٹری محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، وزارت جل شکتی نے ایک پینل بحث کی صدارت کی۔ گرام پنچایت میں پانی کے انتظام جیسے موضوعات پر ویڈیو فلموں کی نمائش کی گئی اور شرکاء کی طرف سے خوب پذیرائی حاصل کی۔

پدم شری حاصل کرنے والے جناب  پوپٹراؤ پوار، جو مہاراشٹر انڈیا کے احمد نگر ضلع کی ایک گرام پنچایت ہیوارے بازار کے سرپنچ ہیں، بھی معززشخصیات  میں موجود تھے۔ ورکشاپ کے آج کے افتتاحی اجلاس میں ، پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار اورحکومت مہاراشٹر کے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے  ایڈیشنل چیف سکریٹری  جناب راجیش کمار بھی موجود تھے۔ مہاراشٹر اور ملک بھر سے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور کارکنان قومی ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

نیشنل ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں  کلک کریں۔

****

 

U.No: 10590

ش ح۔اک۔س ا

 


(Release ID: 1861688) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Marathi , Hindi