ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

یہی وقت ہے کہ ہم  اپنےاسکل چمپئنز کا جشن منائیں: جناب راجیو چندر شیکھر


ٹیم انڈیا کو 46ویں ہنر سے متعلق عالمی اسکلزمقابلے میں  شاندار الوداعیہ دیا گیا

پندرہ ملکوں میں 52 ہنر سے متعلق مقابلے میں 58  امیدوار حصہ لیں گے

Posted On: 22 SEP 2022 8:29PM by PIB Delhi

ایک مضبوط 58 رکنی ہندوستانی دستے کو آج راجدھانی دلّی کے ’وجئی بھاوا‘ میں ایک شاندار الوداعیہ دیا گیا، کیونکہ وہ ہنرسے متعلق عالمی مقابلے 2022 میں دنیا کے سب سے بڑے ہنر مقابلے حصہ لینے جارہے ہیں۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے یورپ، کوریا، جاپان اور امریکہ کے 15 ممالک میں 52  کاروبار میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔

مقابلے کے موجودہ ایڈیشن میں، ٹیم انڈیا چھ نئے دور کی مہارتوں میں مقابلہ کرے گی، جس میں  صنعت 4.0، روبوٹ سسٹم انٹیگریشن، اضافی مینوفیکچرنگ اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔ 58 رکنی ٹیم میں 19 فیصد خواتین  نمائندگی کر رہی ہیں، جس سے خواتین کے قدر ومنزلت میں اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے اس میں وہ مہارتیں بھی شامل ہیں جو پہلے مردوں کے لیے مخصوص تھیں۔ تمام بھارتی حریفوں نے ٹویوٹا، ماروتی، این آئی ایف ٹی، مہندرا اینڈ مہندرا وغیرہ جیسی صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پراجاگر  کرنے کے لیےاچھی  تربیت حاصل کی ہے۔

 

2022-09-22 20:01:33.5700002022-09-22 20:01:41.978000

امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے، ہنر مندی، صنعت کاری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی  کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر  نےتمام حریفوں، ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے، والدین اور دیگر حامیوں کو ہنر مندی میں نئے معیارات قائم کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک حقیقی یووا شکتی کی طاقت کو ابھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور ہم سب اس عظیم رجحان کو دیکھنے والوں میں شامل ہیں جسے ہنر مندی کہا جاتا ہے جو ہمارے ملک کی معاشی رفتار  کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہنر کی طاقت کے ساتھ، ہم جلد ہی ہندوستان کی ٹیکنالوجی کو ترقی کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی رہنمائی میں، ہم عالمی سطح پر اُن مسابقتی نوجوانوں کو تلاش  کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو ہندوستان کو دنیا کا ہنر کا مرکز بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج نمائش میں ہنر  کا بہت بڑا سپیکٹرم ہمیں اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ ہمارے پاس بہت سے ایسے ہنر مند چیمپئن ہوں گے جن کا ہمیں جشن منانا چاہیے۔

طلباء اور تربیت کاروں کی محنت کی ستائش کرتے ہوئے، ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری  جناب اتل کمار تیواری نے تمام امیدواروں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔  یہ بات سچ ہے کہ ہم نے وبائی مرض سمیت بڑے چیلنجوں کو قبول کیا ہے  جو  ہماری لچک اور ہمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے قومی مقابلوں میں جو کچھ دیکھا ہے اس سے ہمارے یقین کو تقویت ملتی ہے کہ ہم عالمی پیمانے کے ہنر مقابلے 2022 میں اپنے ملک  کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے، موجودہ عالمی ہنر مقابلےکی بھارتی ٹیم میں امیدوار لکیت کمار وائی پی سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ عالمی ہنر مقابلہ 2022 (ڈبلیو ایس سی 2022) کے پہلے مرحلے میں پروٹو ٹائپ ماڈلنگ میں  پہلے ہی کانسے  کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

ماضی کے عالمی  ہنر  مقابلے کے مختلف فاتحین نے بھی ہندوستانی ٹیم سے خطاب کیا، سب سے بڑے ہنر مقابلے کے اپنے تجربات مشترک کیے اور خواہشمند اراکین کو عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔ 46 ویں عالمی ہنر مقابلے میں 1,400 سے زیادہ نوجوان پیشہ ور افراد کو اکٹھا کیا گیا ہے، جو 60 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ 2019 میں، ہندوستان سے 48 امیدواروں نے روس کے کازان میں، عالمی ہنر سے متعلق بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا۔ ٹیم نےبہترین کارکردگی کے لیے سونے کا ایک تمغہ (آبی  ٹکنالوجی)،  چاندی کا ایک تمغہ (ویب ٹیکنالوجی)،  کانسے کے دو تمغے (زیورات  اور گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی) سمیت  15 تمغے جیتے ہیں۔

**********

 

ش ح۔ش ر ۔ر ا

U- 10579



(Release ID: 1861685) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi