پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے پونہ میں پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے سے متعلق قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا


پائیدار ترقی کے اہداف گاؤں کی سطح پر مضبوط ارادے اور ٹھوس کوششوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں: جناب کپل موریشور پاٹل

Posted On: 22 SEP 2022 8:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی پنچایتی راج کی وزارت 22 سے 24 ستمبر 2022 کے دوران مہاراشٹر کے پونہ میں پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایل ایس ڈی جی) کو مقامی بنانے کے 9 موضوعات پر تین روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ایل ایس ڈی جی پر قومی ورکشاپ کے سلسلے کی اس دوسری کڑی میں، پونہ کی ورکشاپ میں چوتھے تھیم: گاؤں میں پانی کی معقول فراہمی؛ اور پانچویں تھیم: صاف اور سبز گاؤں، پر توجہ مرکوز کی جا  رہی ہے۔

اس ورکشاپ کا افتتاح آج پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے کیا اور مہاراشٹر کے دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر جناب گریش مہاجن، پنچایتی راج کی مرکزی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار، جل شکتی کی مرکزی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ ونی مہاجن، حکومت مہاراشٹر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (آر ڈی اور پی آر) جناب راجیش کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار،  پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ریکھا یادو، ہیورے بازار گرام پنچایت، مہاراشٹر کے سابق سرپنچ پدم شری پوپٹ راؤ پوار اور دیگر معززین نے اس میں شرکت کی۔ پنچایتی راج کی وزارت اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ، جل شکتی کی وزارت اور دیگر متعلقہ وزارتوں/محکموں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کے ساتھ ملک بھر سے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے 1200 سے زیادہ منتخب نمائندے، بین الاقوامی ایجنسیوں اور این جی او کے مندوبین اس قومی ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

شری کپل موریشور پاٹل نے تمام سرپنچوں سے کہا کہ وہ اپنی گرام پنچایت کو ہیورے بازار کی طرح بنائیں، تاکہ ہم پدم شری پوپٹ راؤ پوار جیسے دوسرے سرپنچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بھی اسٹیج پر بلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایل ایس ڈی جی کے تمام 9 موضوعات کو حاصل کرنا ہے حالانکہ فی الحال ہم تھیم 4: گاؤں میں پانی کی معقول فراہمی؛ تھیم 5: صاف اور سرسبز گاؤں کے بارے میں بات کر رہے ہیں،  جو کہ گاؤوں کی بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہداف کو تبدیل کرنے کا وقت ہے تاکہ دیہی علاقوں میں نو شناخت شدہ اہداف حاصل ہونے پر گاؤوں، قصبوں اور شہروں کی سطح پر آسکیں۔

جناب پاٹل نے زور دے کر کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو گاؤں کی سطح پر ٹھوس ارادے اور مرکزی/ریاستی حکومتوں اور پی آر آئی کی مشترکہ کوششوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچوں کے سامرتھیہ (قابلیت) کی اقدار کو اپنانا چاہیے، جو گرام پنچایت کی ہمہ گیر ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے، کیونکہ سرپنچ اپنی پنچایتوں کی ترقی کی کلید ہیں۔

جناب پاٹل نے کہا کہ یہ کھیل کی تبدیلی کا وقت نہیں ہے بلکہ یہ مقصد بدلنے کا وقت ہے۔ گرام پنچایت کی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے کے ذریعے ہم اپنے مقصد کو بدل رہے ہیں اور اب ہم گاؤں کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ سرپنچوں کو چاہیے کہ وہ آئندہ 25 سالوں کے لیے پانی کی کفایت سے متعلق ترقیاتی منصوبہ بنائیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی پانی کی کفایت سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جناب پاٹل نے سرپنچوں سے ہمیشہ بلند مقصد رکھنے، اہداف طے کرنے اور انہیں کامیابی سے حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بطور سرپنچ پدم شری پوپٹ راؤ پوار کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ سرپنچ کوئی عہدہ نہیں ہے، یہ گرام پنچایتوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک سامرتھیہ (قابلیت) ہے، ایک سوپن (خواب) ہے، ایک سنکلپ (عزم) ہے، آتم وشواس (خود اعتمادی) ہے۔

جناب کپل موریشور پاٹل نے سرپنچوں سے کہا کہ تمام پائیدار اہداف کو حاصل کرنا اور اپنے گاؤں کو محفوظ اور خوشحال بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سرپنچوں سے ہمیشہ بلند مقصد رکھنے، اہداف طے کرنے اور انہیں کامیابی سے حاصل کرنے کی اپیل کی اور یہ بھی یقین دلایا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔

مہاراشٹر کی حکومت کے دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر جناب گریش مہاجن نے سرپنچوں کی ذمہ داریوں اور گاؤں کے آخری فرد تک خدمات کو پہنچانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ’’خدمات کی فراہمی‘‘ انتہائی پسماندہ طبقات تک پہنچانے کو یقینی بنانے پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے سرپنچ کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بات کی اور گرام پنچایتوں کو فنڈز کی براہ راست منتقلی کے ذریعے گڑبڑی کو ٹھیک کرنے اور گاؤں میں سرکاری خدمات کو آخری منزل تک پہنچانے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I2T0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WT0Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CFJY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E81W.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005A40C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RGC4.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10577



(Release ID: 1861635) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi