وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایک تعارف : ہندوستان شپ یارڈ لمیٹیڈ ویزاگ میں غوطہ زنی میں مدد دینے والے دو جہازوں کا 22 ستمبر 2022 کو آغاز

Posted On: 21 SEP 2022 7:24PM by PIB Delhi

 نئی دہلی، 21ستمبر، 2022/ غوطہ زنی میں مدد دینے والے دو جہاز (نستر اور نپن) کی بھارتی بحریہ کے لیے ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ وشاکھاپٹنم میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ ان جہازوں کو 22 ستمبر 2022 کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار، اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان جہازوں کو بحریہ میں شامل کرنے کی رسم بحریہ کی تندرستی اور بہبود سے متعلق ایسوسی ایشن این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کلا ہری کمار انجام دیں گی، وہ ان جہازوں کے روایتی اعزاز اور نام رکھنے کی رسم بھی انجام دیں گی۔

غوطہ زنی میں مدد دینے والے یہ جہاز ڈی ایس وی اپنی طرح کے پہلے جہاز ہیں جنہیں ملک ہی میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایچ ایس ایل میں ان کی تعمیر کی گئی ہے ۔ یہ جہاز 118.4 میٹر لمبے اور ان کی چوڑائی 22.8 میٹر ہے جو زیادہ سے زیادہ ہے اور یہ 9350 ٹن ہٹے ہوئے پانی کی جگہ لیتے ہیں۔

ان جہازوں کو گہرے سمندر میں غوطہ لگانے کے کام کے لیے تیار کیا جائے گا اس کے علاوہ گہرے سمندر میں بچاؤ کارروائی انجام دینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

ان جہازوں کا تقریباً  80 فیصد حصہ ملک ہی میں تیار کیا گیا ہے اور اس سے مقامی طور پر روزگار کے خاطر خواہ موقعے پیدا ہوئے ہیں ۔ نیز  ساز و سامان کو ملک ہی میں تیار کرنے کو فروغ حاصل ہوا ہے جس کے نتیجے میں بھارتی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10528


(Release ID: 1861301) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi