زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

بھارت نے خوراک اور زراعت کے لیے پلانٹ جینٹک ری سارسز سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی گورننگ باڈی کی میٹنگ کے دوسرے دن  غوروخوض کی قیادت کی

Posted On: 21 SEP 2022 2:53PM by PIB Delhi
  1. بھارت کا کسانوں کے حقوق (ایف آر) کے نفاذ  کے لئے متبادل تیار کرنے میں اہم  رول

 

 جی بی 9 کے دوسرے روز پلانٹ معاہدے کے دو اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے، 2017 میں ایف آر پر ایک ماہر گروپ تشکیل دیا گیا اور بھارت نے شریک چیئرمین  کے طور پر گروپ کی قیادت کی۔  بھارت نے وبا کے دوران  بھی گروپ کے مباحثہ کو بھی یقینی بنایا اور کسی بھی ملک میں ایف آر کو لاگو کرنے کے لئے متبادل  اور مستقبل کے عمل کا ایک سیٹ تیار کیا ۔

2.بھارت نے کثیرجہتی نظام میں ترقی کے احیاء کی قیادت کی۔

2019 سے تمام رسمی میٹنگوں کو  ملتوی کر دیا گیا تھا ۔ بھارت  نے سوئزرلینڈ کے ساتھ اقوام متحدہ-جنیوا میں ایک غیر رسمی میٹنگ  کا انعقاد کیا اور غوروخوض کے لئے جی بی 9  کے لئے ایک بنیادی دستاویز تیار کیا۔ نتیجے کے طور پر، مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے  بھارت کی زیرقیادت  ایک رابطہ گروپ تشکیل دیا گیا۔

3.پوسا کیمپس، نئی دہلی میں نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک ریسورسز (این بی پی جی آر) میں واقع  بھارت کے نیشنل جین بینک کا 60 سے زیادہ نمائندوں نے دورہ کیا۔

ناروے، سربیا اور زمبابوے کے نمائندوں نے این بی پی جی آر کے ڈائریکٹرسے بات چیت کی اور دنیا کے دوسرے سب سے بڑے جین بینک دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

4. ہندوستان نے گلوبل انفارمیشن سسٹم (جی ایل آئی ایس) کا استعمال کرنے کے لیے صلاحیت سازی پر زور دیا۔

خوراک اور زراعت کے لیے پلانٹ جینیٹک ریسورسز پر بین الاقوامی معاہدہ (آئی ٹی پی جی آر ایف اے) کے  گورننگ باڈی کی میٹنگ (جی بی 9) کے نویں سیشن کے دوسرے دن، دیر شام کے اجلاس کے دوران  پی جی آر ایف اے پر جی ایل آئی ایس کی پیش رفت پر غوروخوض کیا گیا۔

سائنٹفک مشاورتی کمیٹی کے رکن کے طور پر، بھارت نے تجویز پیش کی کہ جی ایل آئی ایس  کے استعمال کے لیے معاہدہ کرنے والے فریقین کے درمیان صلاحیت سازی کی ضرورت ہے۔

5. بھارت نے پی جی آر ایف اے  کے تحفظ اور پائیدار استعمال  کی سمت میں مسلسل کوششیں کرنے پر زور دیا۔

جی بی 9 کے ذریعہ نئے ٹول باکس اور پس منظر  کےمطالعہ کی تعریف کی گئی ۔ تحفظ اور پائیدار استعمال سے متعلق  کمیٹی کے رکن کے طور پر بھارت نے اس ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں/ اداروں کے ساتھ مشترکہ پروگراموں کی تجویز پیش کی۔

 

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10515)



(Release ID: 1861283) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Telugu