مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
این سی آر میں مسافروں کی آمد و رفت کے لئے واحد پوائنٹ ٹیکس نافذ کیا گیا
این سی آر میں سڑک حادثات میں اموات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے
این سی آر کے علاقائی سڑک کنیکٹیویٹی کے معاملات ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے
Posted On:
21 SEP 2022 1:50PM by PIB Delhi
ٹرانسپورٹ سکریٹرییوں / این سی آر کے کمشنروں ( سی او ٹی ای س) کی ایک میٹنگ کے دوران ہریانہ، این سی ٹی دلّی، راجستھان اور اتر پردیش کی حکومتوں کے درمیان مشترکہ باہمی جنرل ٹرانسپورٹ ایگریمنٹ (کنٹریکٹ کیریج اینڈ اسٹیج کیریج) [سی آر سی ٹی اے] کی صورتِ حال ، قومی راجدھانی خطہ ( این سی آر ) کے ریاستوں کے درمیان بین ریاستی سڑک/کنکشنز، سڑک کے تحفظ اور این سی آر میں چلنے والی سی این جی /الیکٹرک بسوں کے چلانے کے امکانات تلاش کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سی او ٹی ایس (ٹرانسپورٹ سیکریٹریوں / این سی آر کمشنر) کی میٹنگ 19 ستمبر ، 2022 ء کو راجدھانی خطہ پلاننگ بورڈ ( این سی آر پی بی ) کی رکن سکریٹری محترمہ ارچنا اگروال کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی ۔میٹنگ میں دیگر افراد کے علاوہ ، ہریانہ کے ٹرانسپورٹ محکمے کے چیف سکریٹری ، دلّی کے جی این سی ٹی میں خصوصی کمشنر ، ٹرانسپورٹ کمشنر ، شہری ترقی، جی این سی ٹی دلّی اور دلّی، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے ٹرانسپورٹ محکمے ، این ایچ اے آئی، ایم او آر ٹی ایچ، پی ڈبلیو ڈی ، دلّی اور ہریانہ ، پی این جی آر بی ، ایم او پی این اینڈ جی ، آئی جی ایل ڈی ڈی اے ، جی ایم ڈی اے ، یو ٹی ٹی پی ای سی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
چیئرمین نے حصہ لینے والی ریاستوں کی بہترین کوششوں کی تعریف کی اور تمام ریاستی حکومتوں کا ان کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر این سی آر ریاستوں کے سیکریٹریز/ٹرانسپورٹ کمشنروں کا سی آر سی ٹی اے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ان کے فعال رول کے لئے شکریہ ادا کیا۔
میٹنگ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ این سی آر ریاستوں نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے سلسلے میں ضروری کارروائی کی ہے تاکہ این سی آر ریاستوں میں تمام موٹر کیب/ ٹیکسی/ آٹو رکشا، تعلیمی اداروں کی گاڑیاں اور اسٹیج ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس کی اسٹیج کیریج بسیں (بشمول سٹی بس خدمات) سمیت این سی آر میں بغیر کسی ڈیوٹی/ٹیکس یا کسی دوسرے نام سے چلائے جا سکیں گے ، بشرطیکہ ایک مرتبہ سی آر سی ٹی اے کے تحت این سی آر میں رجسٹرڈ ایسی موٹر گاڑیوں کے ذریعے کسی ایک ریاست میں ٹیکسوں کی ادائیگی کر دی گئی ہو اور حصہ لینے والی دیگر این سی آر ریاستوں کے ذریعے دستخط شدہ ہوں ۔
اس کے علاوہ ، تبادلۂ خیال کے دوران خطے میں چلنے والی موٹر گاڑیوں کے مقامات کی ٹریکنگ آلات اور سی آر سی ٹی اے اور ایم او آر ٹی ایچ کے تحت ایسی تمام گاڑیوں میں اسپیڈ گورنرز کو یقینی بنانا، این سی آر کے لئے حکومت ہند کے موٹر وہیکل ایگریگیٹرز گائیڈلائنز-2020 کے جذبے سے این سی آر کے لئے موٹر گاڑیوں کے لئے ایگریگیٹرس کے ضابطے مرتب کرنے اور انہیں نافذ کرنے کی سمت میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
دلّی کے لئے صرف سی این جی سے چلنے والی بسوں یا ماحول دوست ایندھن کی اجازت دینے کی جی این سی ٹی کی تجویز پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا اور این سی آر ریاستوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی ڈیزل بسوں کو سی این جی میں تبدیل کرنے / اپنی ڈیزل بسوں کو ہٹانے کے امکانات تلاش کریں ۔
میٹنگ کے دوران، این سی آر کی ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی متعلقہ ایجنسیوں/ محکموں کے ساتھ بین ریاستی رابطے، سڑکوں/ کنیکٹیویٹی کے مسائل پر جاری بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور میٹنگ میں درج ذیل کا جائزہ لیا گیا:
- آشرم چوک، دلّی سے کالندی بائی پاس روڈ سے فرید آباد بائی پاس تک ۔
- شاہدرا کے ساتھ ایلیویٹڈ روڈ ڈرین - الائنمنٹ فارم چلاّ ریگولیٹر (میور وہار کے پاس ) ، سیکٹر 14 اے سے نوئیڈا میں ایم پی - 3 روڈ ( مہا مایا فلائی اوور تک ) ۔
- گڑگاؤں کو جوڑنے والی ( این پی آر کے ذریعے سے 150 میٹر لمبی 30 میٹر چوڑی سر سبز پٹی کے ساتھ ) علاقائی منصوبے کے – II میں 80 میٹر دوارکا لِنک ۔
- گڑگاؤں کے علاقے کو نجف گڑھ روڈ سے جوڑنے والا 75 میٹر چوڑا روڈ لنک۔
- سیکٹر 168 اور 167 اے ، نوئیڈا کو لال پور گاؤں، فرید آباد سے جوڑنے والا پل۔
- سیکٹر 149 اے اور 150، نوئیڈا کو تلوری گاؤں، فرید آباد سے جوڑنے والا پل۔
- چھپرولی اور ہاتھ والا (گاؤں پانی پت، ہریانہ) کے درمیان جمنا پر پل۔
- یو ای آر – I ، دلّی سے این ایچ – 57 تک کھیکرا سٹی اور اتر پردیش میں یو ای آر – II ، دلّی سے اتر پردیش میں ان ایچ – 57 تک ٹرونیکا سٹی ۔
- مہرولی-گڑگاؤں سڑک کو این ایچ – 236 کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔
- رنگ روڈ (اندر لوک میٹرو اسٹیشن) اور موجودہ یمنا کینال لنک روڈ سے ایچ آر سرحد تک سڑک۔
- موجودہ جی جی این -مہرولی روڈ کو دلّی رج کے راستے نیلسن منڈیلا ٹی پوائنٹ (وسنت کنج فلائی اوور کے قریب) سے جوڑنا۔
- گوال پہاڑی منڈی گدائے پور-جون پور سڑک کو دلّی کے اندھیریا موڑ تک فروغ دینا ۔
میٹنگ میں سڑک تحفظ کے معاملات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی اور این سی آر ریاستوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ہنگامی صورتِ حال کی دیکھ بھال کے مراکز کو پی ٹی زیڈ کیمروں ، ایم ڈی آر ، قومی شاہراہوں، ریاستی شاہراہوں اور این سی آر میں ایکسپریس ویز کے ساتھ خطے میں بلیک سپاٹ پر اعداد و شمار یکجا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10513
(Release ID: 1861280)
Visitor Counter : 141