پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 SEP 2022 11:34AM by PIB Delhi
یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹویٹس میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بتایا کہ راجستھان/گجرات سرحد سے این ایچ- 754 اے کے سنتل پور سیکشن تک 6 لین والے رسائی کنٹرول شدہ گرین فیلڈ ہائی وے پروجیکٹ پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پٹی گجرات میں امرتسر-جام نگر اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جو بھارت مالا پریوجنا فیز-1 کے تحت ہے اور اسے 2030 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد، اس سیکشن کے اندر سفر کا وقت 2 گھنٹے اور سفر کا فاصلہ 60 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ آلودگی کی سطح کو کم کرنے، درمیڈین اور ایونیو میں پودے لگانے سے ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی اور ایس ڈی جی کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پٹی سرحدی فورسز/مسلح افواج/فوجی گاڑیوں وغیرہ کی آسانی سے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی کیونکہ یہ ہند-پاک سرحد کے قریب ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نیو انڈیا کو عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کا مرکز بنانے کی بات کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ حکومت بہترین کنکٹی وٹی اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے ہندوستان کو یکسر تبدیل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ ن ا۔
(2022۔09۔21)
U-10501