بجلی کی وزارت

 ایس ای سی آئی نے 11 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 20 SEP 2022 4:50PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012OAJ.jpg

 

شمسی توانائی  کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی ) نے آج  اپنے گیارہویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں  بجلی ،نئی اور قابل احیا توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور نئی اور قابل احیا توانائی اور کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب آر کے سنگھ نے مختصر وقت میں ہندوستانی قابل تجدید توانائی کے شعبے کی توسیع میں ایس ای سی آئی کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کی ستائش کی۔ شری بھگوانت کھوبا، نے قومی قابل تجدید توانائی کے ہدف کی تکمیل کے لیے ایس ای سی آئی  کی جانب سے کیے گئے اہم کام کی تعریف کی۔

11ویں یوم تاسیس کے ایک حصے کے طور پر، 1100 درختوں کی شجرکاری، خون کے عطیہ  کے کیمپ جس میں ،88  یونٹس  خون کے عطیہ کیے گئے، 2100 فوڈ پیکٹ کی تقسیم، 2200 کے قریب ا سکول کے بچوں کے لیے گیسٹ لیکچرز، ٹیبل  ٹینس،   لان ٹینس، شطرنج، کیرم، فوس بال اور ٹیم بنانے کی مختلف سرگرمیوں پرمشتمل  انڈور اسپورٹس ٹورنامنٹ  سے متعلق  سلسہ وار تقریبات   منعقد کی گئیں۔

**********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -10492

 



(Release ID: 1861037) Visitor Counter : 97


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi