بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں واقع پانپور میں پی ایم ٹی سی، کے وی آئی سی کادورہ کیا

Posted On: 20 SEP 2022 7:48PM by PIB Delhi

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے آج وادیٔ کشمیر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران جناب منوج کمار نے راج باغ میں ایل جی سے ملاقات کی جہاں انہوں نے کے وی آئی سی کے ذریعہ نافذ کی گئیں مختلف اسکیموں کی شکل میں جموں و کشمیر کے عوام کے لیے کے وی آئی سی کے ذریعہ کی گئیں مختلف پہل قدمیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ جناب منوج کمار نے جنوبی  کشمیر کے پلوامہ میں واقع پانپور میں پروڈکٹ کم مارکیٹنگ کم ٹریننگ سینٹر (پی ایم ٹی سی) کا اپنا اولین دور ہ کیا، اس سینٹر نے اپنے آغاز سے ہی، کشمیر خطے میں خصوصی طور پر دیہی خواتین کے لیے کٹنگ اورسلائی، کڑھائی جیسے مختلف کاموں  کے لیے تربیت اور شہد کی مکھیوں کے پالن کے کام کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے کورس فراہم کیے ہیں۔

جناب منوج کمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصوریت اور جاری آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت   پی ایم ٹی سی پانپور میں کمہار صناعوں  کو مٹی کے برتن بنانے والے 200 برقی پہیے اور پیپر میشی صناعوں کو ہائیڈرا پلپر مشینیں تقسیم کیں ۔اس کے علاوہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جموں خطے کے اگربتی بنانے والے صناعوں کو پیروں  سے چلائی جانے والی 40 اگربتی مشینیں تقسیم کی گئیں۔جناب منوج کمار نے مطلع کیا کہ ان صناعوں کو پی ایم ٹی سی پانپور میں تربیت فراہم کی گئی اور اس سے انہیں اپنے کام میں پیش آنے والی مشقت سے بچنے میں مدد ملے گی اور وہ آتم نربھر بنیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کے وی آئی سی کے ذریعہ نافذ کردہ ایم ایس ایم ای کی وزارت ، بھارتی حکومت کی اسکیمیں مقامی صناعوں اور نوجوانوں کی اختیارکاری کے لیے ہیں اور کے وی آئی سی ریاست میں خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے ’ہر ہاتھ کو پیسہ – کے وی آئی سی کی اسکیم سے ‘  کا نعرہ بھی دیا۔ جناب منوج کمار نے صناع حضرات سے بات چیت کی اور لگن سے کام کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ پی ایم ٹی سی پانپور میں نوتعمیر شدہ گاندھی پارک کا افتتاح بھی کے وی آئی سی کے ذریعہ کیا گیا۔ یہ گاندھی پارک گاندھی جی کی زندگی کے لیے وقف ہے اور اس میں گاندھی جی کی زندگی کے تمام اہم سنگ میل موجود ہیں۔

یہ دورہ وادیٔ کشمیر کے کھادی اداروں کے نمائندوں سے میٹنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔  اس موقع پر موجود دیگر افراد میں جناب جے کے گپتا (ڈائرکٹر ، سی ای او – این زیڈ، کے وی آئی سی)، جناب سنجیو پوسوال (ڈائرکٹر – پبلی سٹی، کے وی آئی سی)، جناب ایس پی کھنڈیلوال (ریاستی ڈائرکٹر جے اینڈ کے، کے وی آئی سی) اور جناب انل کمار شرما (پرنسپل، پی ایم ٹی سی، کے وی آئی سی، پمپور) شامل تھے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10484


(Release ID: 1861004) Visitor Counter : 117


Read this release in: Hindi , English