مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری سوچھتا کے لیے  نوجوانوں کو بڑے پیمانے پرکام پر لگانا


پہلی بار بھارتی سوچھتا لیگ میں شامل ہو کر پانچ لاکھ سے زیادہ نوجوان شہروں کو کوڑے سے پاک بنانے کے لئے  ریلی کر رہے ہیں

Posted On: 19 SEP 2022 7:43PM by PIB Delhi

شہروں کو کچرے سے پاک بنانے کے لیے سوچھ بھارت مشن-شہری کی  تحت شہروں کو یکسر تبدیل کرنے کے تئیں کوششوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔ مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعہ شروع کئے گئے سووچھ بھارت مشن  شہری 2.0کے 'انڈین سوچھتا لیگ' کے پہلے ایڈیشن نے شہر وں کو صاف ستھرا ، سبز اور کچرے سے پاک بنانے کے    مشن کے ہدف کے تئیں  بیداری پیدا کرنے کے  سلسلہ میں  50 لاکھ نوجوان طلباء، شہری رضاکار، نوجوان لیڈر اور مشہور شخصیات  شامل ہوئی ہیں۔ 17 ستمبر 2022 سے جاری پندرہ روزہ سیوا دیوس 'سوچھ امرت مہوتسو' کے تحت یہ تقریبات 2 اکتوبر 2022، گاندھی جینتی تک جاری رہیں گی ۔ اس انٹر سٹی، لیگ پر مبنی سوچھتا چیلنج کے ساتھ کچرے سے پاک ساحلوں، پہاڑیوں اور سیاحتی مقامات کے لیے کی گئی اس  ریلی  میں 1,800سے زیادہ شہروں سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو  بروئے کار لایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00153ZV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026O1P.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GN67.jpg

شہر کی ٹیموں نے مختلف تخلیقی اور منفرد اقدامات کےساتھ سوچھتا کے  تئیں اپنے جذبے کا اظہار کیا۔ پنجاب میں لدھیانہ ،مہاراشٹر میں پنویل اور پونے، آسام میں پاٹھ شالا، اور چھتیس گڑھ کے بلاسپور  میں سے شہروں کی ٹیموں نے نوجوانوں کے ساتھ سائیکل ریلیاں نکال کر سوچھتا اور سواستھ      دونوں کی وکالت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FV4U.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JHXG.jpg

مدھیہ پردیش  کے بھوپال اور چندی گڑھ میں نوجوانوں کی ٹیموں نےکچرہ علیحدہ  کئے جانے کے پیغام کو انتہائی منفرد انداز میں عام کیا۔  ٹیم بیمیسال بھوپال کے تقریباً 5,000 نوجوان طلباء نے کچرے کے بہتر انتظام کے لیے چھ کوڑے دان کے نظام کو دکھانے کے لیے ایک انسانی زنجیر بنائی، جب کہ ٹیم چندی گڑھ چیلنجرز کے 2,000 سے زیادہ طلباء چار کوڑے دانوں  کی نمائش کے لیے آگے آئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006I4NY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007F2VV.jpg

نوجوانوں کی ٹیمیں ساحل سمندر کی صفائی کے لیے یکجا  ہوئیں۔ گریٹر ممبئی، مہاراشٹر میں تقریباً 4,000 رضاکاروں نے 8 نمایاں مقامات پر محیط 49 ساحلوں سے تیس ٹن کچرے کو صاف کرنے کے لیے 50 کلومیٹر سے زیادہ پیدل سفر کیا۔ پوری اور کیرالہ کی ٹیموں نے صاف اور پلاسٹک سے پاک ساحلوں کی حمایت کرنے کے لیے ریت پر  ڈیزائن  بناکر مظاہرہ  کیا بنایا جبکہ منگلورو سوچھتا  ٹیم  کے ارکان نے  مختلف  گیارہ ساحلوں کو صاف کرنے کے لیے 5000 سرگرم نوجوانوں کو کام پر لگایا۔ تمل ناڈو رامیشورم کے نوجوانوں اور  مرکز کے ز یر انتظام علاقوں  پورٹ بلیئر کی پرسٹائن پورٹ بلیئر  ٹیم نے بھی سوچھتا لیگ کے پہلے ایڈیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Image https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009KER6.jpg           

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010U1K8.jpg     

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012PQFS.jpg

 

لاکھوں نوجوانوں نے کچرے سے پاک پہاڑیوں کی بھی حمایت کی اور جموں و کشمیر کے کئی شہروں جیسے گاندربل، پہلگام، اننت ناگ، دوروریناگ، اور بیجبہارا میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ سوچھتا کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ریلیاں نکالیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میزورم، تریپورہ، آسام، سکم اور ناگالینڈ میں نوجوانوں کی طاقت نے انڈین سوچھتا لیگ کے سلسلہ میں قومی جوش  و خروش میں اضافہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013IC2I.jpg    https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014Y4HY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015FVEC.jpg   https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0162GXG.jpg

پورے بھارت کی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر کوڑا کرکٹ ہٹانے اور صفائی مہم  میں حصہ لیا۔ لاکھوں نوجوان اپنے شہر کی ٹیموں کی حمایت کے لیے یکجا ہوئے۔ جھارکھنڈ کی ٹیم جمشید پور جیگوارس، اڈیشہ کی ٹیم پارا دیپ ٹائٹنز، تمل ناڈو کے کوئمبٹور اور رامیشورم کی ٹیم،  تلنگانہ کی  ٹیم سوریاپیٹ، سوچھ وشاکھا واریرس، آندھرا پردیش نے آئی ایس ایل میں قابل خدمات انجام دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017NGBZ.jpg   https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image018TM0X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image019FPYG.jpg

نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے اس مقابلے کی بہترین ٹیموں کا انتخاب ایک آزاد عمل کے ذریعے کیا جائے گا جس میں قومی شہرت کے حامل جیوری ممبران شامل ہوں گے۔جائزے کی کارروائی   شرکت کے پیمانےکی بنیاد سرگرمی کی انفرادیت اور صفائی  ستھرائی کے اقدامات  کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ایسی امید کی جاتی ہے کہ اس مشن میں زیادہ نوجوان شامل ہوں گے جن کی توجہ  صفائی ستھرائی کے لئے بنیادی کارروائی ، کچرے کے بندوبست اور صفائی ستھرائی مہم  پر مرکوز  ہوگی۔

*******

ش  ح۔ ش ر۔ ج

Uno- 10455



(Release ID: 1860850) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Telugu