ریلوے کی وزارت

جناب اشونی ویشنو نے ہندوستانی ریلوے، مواصلات کی وزارت اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں ‘‘سوچھتا پکھواڑا’’ کا آغاز کیا


16 ستمبر سے 2 اکتوبر 2022 تک ‘‘سوچھتا پکھواڑا’’ منایا جا رہا ہے

جناب اشونی ویشنو نے ماحولیاتی پائیداری پر سالانہ رپورٹ جاری کیا

سالانہ رپورٹ میں غیرضررررساں ماحول اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے خالص صفر کے اخراج کی سمت میں ریلوے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیاہے

‘‘سوچھتا پکھواڑا’’ کے دوران اسٹیشنوں پر پٹریوں کی صفائی، بڑے اسٹیشنوں تک رسائی اور ریلوے احاطے میں پلاسٹک کے فضلے کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے گی

صدر دفاتر ، ڈویژنل دفاتر اور دیگر متعلقہ اداروں میں ملازمین سے سوچھتا کا عہد دلایاگیا

Posted On: 16 SEP 2022 6:26PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج نئی دہلی میں ہندوستانی ریلوے، وزارت مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں ‘‘سوچھتا پکھواڑا’’ کا آغاز کیا۔

 افتتاحی تقریب کے دوران ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YDY8.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سوچھتا، مشن اور زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے۔ خصوصی توجہ کے شعبے سیوا، سشاشن اور  غریب کلیان ہے۔ وزیراعظم نے سیاست کو معاشرے کی خدمت  میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچھتا پکھواڑا کے دوران ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کی توجہ ٹی بی کے مریضوں اور میگا بلڈ ڈونیشن کی خدمات پر مرکوز ہونی چاہئے۔

پکھواڑہ کے افتتاحی دن کے دوران جناب ویشنو نے صدردفاتر، ڈویژنل دفاتر اور دیگر متعلقہ اداروں میں ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ملازمین کو سوچھتا کا حلف دلایا۔

سوچھتا پکھواڑا شروع کرنے کے علاوہ، انہوں نے ماحولیاتی پائیداری پر سالانہ رپورٹ بھی جاری کی۔ یہ ایک جامع حوالہ دستاویز ہے جو غیرضرر رساں ماحولیات اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ رپورٹ توانائی کے تحفظ کے اقدامات جیسے خالص صفر کے اخراج، متبادل ایندھن، قابل تجدید توانائی کا استعمال، پانی کے تحفظ، جنگل بانی، اسٹیشنوں اور اداروں کی گرین سرٹیفیکیشن، بائیو ٹوائلٹس، فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے مضبوط بندوبست  وغیرہ کے لیے ریلوے کی کوششوں کو اجاگرکرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-16at6.44.06PMNSVU.jpeg

ریلوے کی وزارت 16 ستمبر 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک سوچھتا پکھواڑا منا رہی ہے۔ وزارت ریلوے نے اسے خود بخود 02 اکتوبر 2022 تک بڑھا دیا ہے۔ اس کا اختتام مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے ساتھ ہوگا۔

اس سال اسٹیشنوں پر پٹریوں کی صفائی، بڑے اسٹیشنوں تک رسائی اور ریلوے احاطے میں پلاسٹک کے کچرے کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔پکھواڑے کے دوران اسٹیشنوں، ٹرینوں، پٹریوں، کالونیوں اور ریلوے کے دیگر اداروں کی تیزی سے صفائی کی جا رہی ہے اور پلاسٹک کے فضلے کے بندوبست پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ریلوے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا ایک ماحول دوست ذریعہ ہے اور صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کا علمبردار رہا ہے۔ اس نے ریلوے اسٹیشنوں اور اس کے آس پاس اور ٹرینوں کے ڈبوں میں بائیو ٹوائلٹ لگا کر صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جس سے پٹریوں کو صاف کرنے، بائیو ڈیگریڈیبل/نان بائیو ڈیگریڈیبل ویسٹ کو الگ کرنے، ٹھوس کچرے کے انتظام وغیرہ میں مدد ملی ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-16at6.44.07PM726J.jpeg

لوگوں کو بائیو ٹوائلٹ کے استعمال، سنگل یوز پلاسٹک سے بچنے اور حفظان صحت کی عادات پر عمل کرنے کی تربیت کے لیے پی اے سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا/سرکاری اعلان کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیداری  مہم کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

 

 

***********

 

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.10460



(Release ID: 1860829) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi