وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت و برآمدات اور زراعت کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

Posted On: 19 SEP 2022 10:19PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BXNZ.jpg

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت و برآمدات اور زراعت، عزت مآب جناب ڈیمین اوکونر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

دونوں فریقوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے بنیادی شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پاؤں اور منہ کی بیماری  کی روک تھام کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ممکنہ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے محسوس کیا کہ متعلقہ شعبوں میں ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ آج جس تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

معلومات اور مہارت کے تبادلے سے ایک دوسرے کے مویشی پروری  کے شعبے کے علم اور صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، جس سے دونوں ممالک کے لیے باہمی فائدے ہوں گے۔

دونوں شخصیات نے قریبی اور منفرد ہندوستان-نیوزی لینڈ دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف خیالات پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026O5G.jpg

**********

 

(ش ح ۔اک۔ ع آ)

U -10452

 



(Release ID: 1860796) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi