سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جنوں میں سہارا دینے والے معاون آلات کی تقسیم کے لیے ‘سماجک ادھیکاریتا شیور’ کا انعقاد

Posted On: 17 SEP 2022 7:03PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند نے 17 ستمبر 2022 کو ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کی یاد میں ملک بھر میں 72 سماجی طور پر بااختیار بنانے کے کیمپوں کا انعقاد کیا، جس میں تقریباً 35,000 دیویانگ جنوں کو مختلف قسم کے سہارا دینے والے معاون آلات فراہم کیے گئے۔ ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد ملک بھر میں ایک جامع معاشرے کی تعمیر ہے جس میں دیویانگ جنوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ یہ کیمپ مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او)، کانپور، محکمہ کے تحت آنے والا ایک سی پی ایس ای ، نو قومی اداروں، ملک بھر میں پھیلے ہوئے علاقائی مراکز اور علاقائی بلاکس کے تعاون سے منعقد کیے گئے تھے۔ تمام 72 کیمپس کا انعقاد ایک ہی وقت میں ملک بھر میں شروع  کیا گیا اور اس سے متعلق افراد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آن لائن جڑے، جس کا مرکزی پوائنٹ جالون، اتر پردیش تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KLC7.jpg

 

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تلنگانہ کے سکندرآباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز کے ذریعہ منعقدہ کیمپ میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LO69.jpg

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی ، ممبئی کیمپس میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی، جہاں 850 دیویانگ جنوں کو سہارا دینے والے معاون آلات فراہم کیے گئے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے۔ نارائن سوامی نے شیموگا، کرناٹک میں منعقدہ کیمپ کا افتتاح کیا، جہاں 950 مستفیدین کو سہارا دینے والے معاون آلات فراہم کیے گئے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک،نے جنوبی تریپورہ کے بیلونیا میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی۔ محترمہ وزیر کی موجودگی میں 1,585 دیویانگ جنوں کو سہارا دینے والے معاون آلات فراہم کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZMWJ.jpg

 

اس کے علاوہ مختلف مقامات پر منعقدہ پروگرام میں  متعدد معززین نے شرکت کی۔ ہریانہ کے پلول میں منعقدہ کیمپ میں بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے شرکت کی۔  چھوٹی، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، اور اترپردیش کے جالون سے ممبر پارلیمنٹ نے جالون میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی، جہاں 1,174 دیویانگجنوں اور معمر شہریوں کو سہارا دینے والے  معاون آلات فراہم کیے گئے۔ صحت اور خاندانی بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے وسطی دہلی میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی۔ رکن پارلیمنٹ ہنس راج ہنس نے شمال مغربی دہلی میں منعقد کیمپ میں شرکت کی، رکن پارلیمنٹ جناب ستیہ دیو پچوری نےاے ایل آئی ایم سی او ، کانپور (ایچ کیو) میں منعقد کیمپ میں شرکت کی، رکن پارلیمنٹ جناب برج بھوشن شرن سنگھ نے گونڈہ، اتر پردیش اور سابق مرکزی وزیرجناب روی شنکر پرسار نے سی آر سی پٹنہ، بہار میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی۔ ایم پی جناب سبھاش بہیڈیا نے بھیلواڑہ، راجستھان میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی جبکہ دھنباد سے رکن پارلیمنٹ جناب  پشوپتی ناتھ سنگھ نے جھارکھنڈ کے بوکارو، اور جناب چندر پرکاش چودھری، ایم پی (گریڈیہ) ،رکن پارلیمنٹ جناب کشن کمار نے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ اور ممبر پارلیمنٹ جناب کلدیپ رائے شرما نے سی آر سی انڈمان اور نکوبار میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی۔ تمام 72 کیمپوں میں متعلقہ اضلاع کے اراکین اسمبلی، معززین اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047U6B.jpg

 

مقامی عوامی نمائندوں اور مقامی ضلعی انتظامیہ کے سرگرم  اور اہم تعاون سے تمام 72 مقامات پر کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

 

 

***********

 

 

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.10412



(Release ID: 1860532) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi