قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون اورانصاف کی وزارت نے فٹ انڈیا موؤمنٹ کے اشتراک سے بین وزارتی باراینڈبینچ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی معاونت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2022 8:15PM by PIB Delhi

فٹ انڈیا موؤمنٹ کے اشتراک کے ساتھ قانون اورانصاف کی وزارت کی معاونت میں 17اور18ستمبر کو تھیاگ راج اسپورٹس کمپلیکس میں بین وزارتی ، باراینڈ بینچ بیڈ منٹن چیمپئن شپ منعقد کی گئی ۔

قانون اورانصاف کے مرکزی وزیرجنابب کرن رجیجونے 18ستمبر کو اس تقریب میں شرکت کی ۔ وزیرموصوف نے بذات خود ایک نمائش  میچ میں حصہ لیا اورہرکسی کی کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پروزیرموصوف نے کہا:‘‘ہمارے عزت مآب وزیراعظم خود کھیلوں کے بہت شوقین ہیں ۔ فٹ انڈیا کا مطلب فٹ عدلیہ بھی ہے اورعدلیہ کے لئے یہ اہمیت کی بات ہے کہ وہ بہت سی شکلوں میں سرگرم رہے ۔ اس سال عدلیہ کے کچھ نئی چیزوں کے لئے نیا آغاز ہواہے ۔’’

افتتاحی تقریب میں مقتدرقانونی ماہرین جسٹس وکرم سیٹھ ، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر جناب وکاس سنگھ ، قانون اورانصاف کی وزارت  کی ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر انجوراٹھی رانا، نے ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے ایم ڈی اورسی ای او جناب سنگھی اوربیڈ منٹن کی سابق بین الاقوامی کھلاڑی  اوراینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی رکن محترمہ ابنتیکا ڈیکا کے ہمراہ لیمپ جلاکر ، پروگرام کا آغاز کیا ۔

قانونی امور کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹرانجوراٹھی رانانے کہا :‘‘قانون اورانصاف کے عزت مآب وزیرجناب کرن رجیجو کی زیرنگرانی ، وزارت نے فیصلہ کیاہے کہ وہ تہہ دل سے بین وزارتی باراینڈ بینچ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے سبھی شرکاء کی معاونت کرے گی ۔’’

اس تقریب کے اختتام میں ، وزیرموصوف نے سبھی فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافیاں پیش کیں ۔ اپنی نوعیت کی اس اولین تقریب ، بین وزارتی باراینڈ بینچ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں قانون اورانصاف کی وزارت ، خارجی امورکی وزارت ، بارکاؤنسل آف انڈیا ، سپریم کورٹ  بارایسوسی ایشن ، بارکاؤنسل آف دہلی ، دہلی ہائی  کورٹ بارایسوسی ایشن ، نیشنل کمپنی لاٹرائبیونل (این سی ایل ٹی) اورایپی لیٹ ٹرائبیونل، انکم ٹیکس ایپی لیٹ ٹرائبیونل اورڈالمیا بھارت لمیٹڈ  کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

**********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -10404


(ریلیز آئی ڈی: 1860492) وزیٹر کاؤنٹر : 201
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी